کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
واقعی امین بھائی یہ مشورہ دل سے دیا ہے کیوں کہ صبح، شام ، رات کے پہلے پہر سے آخری پہر یعنی آٹھوں پہر میں سے کسی بھی پہر جب لاگ ان ہوکر دیکھا تو بہت کم ایسا پایا کہ سعود بھائی لاگ ان نہ ہوں۔ تقریباً ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ ابھی بھی بس بمشکل ساڑھے تین گھنٹوں کی نیند لی ہوگی۔

یہ آواز ہماری دلاری بہن کے دل سے نہ نکلی ہوتی تو بھیا کی آنکھوں کے گوشے نمکین پانی سے کیوں لبریز ہو جاتے؟ :)
 
یہاں میری بھی آنکھیں یہ پڑھ کر نم ہوگئیں۔ :)
تو سعود بھائی! پھر مشورہ منظور ہے ناں؟ :)

پگلی، ہم سوتے ہیں کام بھر کا۔ آج شاید کچھ کم سوئے ہیں کیوں کہ فجر کے بعد سوئے تھے۔ صبح یوں ہی پیاس سے آنکھ کھلی تو سائڈ ٹیبل سے بوتل اٹھا کر پانی پیا اور یوں ہی سرھانے محو انتظار منکوحہ اول کے بدن پر انگلیاں پھیریں تو ان کا چہرہ تابناک ہو اٹھا۔ ای میل چیک کیا، اور محفل آگئے تو رونق دیکھ کر لالچ کے مارے نیند کافور ہو گئی۔ :)

ویسے ہماری اوسط نیند چار ساڑھے چار گھنٹے ہی ہوا کرتی تھی لیکن امریکہ آنے کے بعد سے تھوڑی سی بڑھ گئی ہے۔ اور ہم عموماً پوری نیند لیتے ہیں بٹیا رانی۔ آپ چنداں فکر نہ کریں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر کو کسی فری ہوسٹنگ سائیٹ پر اپلوڈ کریں، جیسے photobucket, tinypic یا ایسی ہی کسی اور سائیٹ پر، پھر اس کا ربط یہاں دے دیں۔ بس اتنی سی بات ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top