کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
تو پھر لیجئے، دریافت یہ کرنا ہے کہ:
محفل میں بعض محفلین کے نام کے ساتھ ’’ماہر‘‘ بعض کے ساتھ ’’محسن‘‘ بعض کے ساتھ ’’مبتدی‘‘ اور بعض کے آگے ’’پیش رفت‘‘ کی فی صد درج نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ چند اور بھی ٹائٹل دیکھنے میں آئے تھے (منتظم اعلی اور موڈریٹر کے علاوہ) جو اس وقت یاد نہیں آرہے۔ ازراہ کرم ان کی تفصیل سمجھا دیں۔
 
نازنین ناز

محفلین
اور یہ بھی دریافت کرنا ہے کہ پیش رفت کیسے بڑھتی ہے، مطلب یہ کہ اس کی محفل میں کسوٹی کیا ہے؟ نیز یہ مرحلہ وار بڑھتی ہے یا 10 10 فی صد کی چھلانگ لگا کر؟ علاوہ ازیں پیش رفت 100 فیصد ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت مزے کا بنا تھا چاچو سچی میں مزہ آگیا ۔۔
:party:
ویسے ابھی ہم نے چاکلیٹ آئس کریم کھائی ہے اور بگ ایپل صرف میں نے پی ہے۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
تو پھر لیجئے، دریافت یہ کرنا ہے کہ:
محفل میں بعض محفلین کے نام کے ساتھ ’’ماہر‘‘ بعض کے ساتھ ’’محسن‘‘ بعض کے ساتھ ’’مبتدی‘‘ اور بعض کے آگے ’’پیش رفت‘‘ کی فی صد درج نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ چند اور بھی ٹائٹل دیکھنے میں آئے تھے (منتظم اعلی اور موڈریٹر کے علاوہ) جو اس وقت یاد نہیں آرہے۔ ازراہ کرم ان کی تفصیل سمجھا دیں۔

بس اتنی سی بات، میں تو ڈر ہی گیا تھا کہ شاید سوائے کا پہاڑہ سُننا ہے۔

جس رکن کے پیغامات کی تعداد سو سے کم ہے، وہ مبتدی ہے، 100 سے 500 تک عہدہ بدل جاتا ہے، اسی طرح جس رکن کے مراسلوں کی تعداد 1000، 5000 اور 10000 ہو جائے، ویسے ہی اس کا عہدہ بدلتا جاتا ہے۔

پیشرفت سے مراد رکن کی اردو محفل میں شرکت اور مراسلوں کی تعداد سے ہے۔

(ویسے آپس کی بات ہے، عہدہ جتنا مرضی بڑا ہو جائے، ملتا ملاتا کچھ نہیں، میرا مطلب نقد انعام سے ہے۔ :noxxx:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top