کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
محفل میں کافیہ دیر تک سناٹے کا راج رہا اور ہم ذرا سا کھانا کھانے میں کیا مصروف ہوئے بات کئی صفحات آگے تلک بڑھ آئی۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ نے وہاں قربانی کی کھال کس مصرف میں دی؟

یہاں گھروں پر قربانی نہیں کرتے بلکہ حکومت کی جانب سے مذبح خانے ہوتے ہیں جہاں جانور لے جائیں تو وہ ذبح کر کے بکرے کو صاف ستھرا کر کے اس کے چار ٹکڑے کر کے دے دیتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی معاوضہ کے۔ کھالیں اور آلائشیں وہیں رہ جاتی ہیں۔
 
سعود بھائی کھانے میں کیا کھایا اور ہاں یہ ذرا سا کیوں کھایا؟

وہی چکن جو رات میں بنایا تھا اسی کے ساتھ انصاف کیا۔ ویسے ذرا سا تو نہیں کھایا ہے، اچھا خاصا کھایا ہے شمشاد بھائی۔ ذرا سا تو محاورتاً استعمال کیا ہے یہ بتانے کے لئے کہ ذرا سی دیر کے لئے۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
قربانی کی کھالیں کس کو دیں؟

کبھی کبھار خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کو دی دیتے ہیں اس لیے کہ کراچی میں کافی کام کرواتے ہیں وہ لوگ ایمبولینس سروس سمیت۔ اس دفعہ دعوتِ اسلامی کو دی جو کہ خالصتاً مذہبی جماعت ہے۔

یہاں گھروں پر قربانی نہیں کرتے بلکہ حکومت کی جانب سے مذبح خانے ہوتے ہیں جہاں جانور لے جائیں تو وہ ذبح کر کے بکرے کو صاف ستھرا کر کے اس کے چار ٹکڑے کر کے دے دیتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی معاوضہ کے۔ کھالیں اور آلائشیں وہیں رہ جاتی ہیں۔

سنا ہے کہ اس بات کراچی کی شہری حکومت نے کہیں کہیں اجتماعی قربانی کا انتظام کیا تھا مگر میرا اندازہ یہ ہے کہ وہ انتظام ناقص ہی رہا ہوگا اور مستقل بھی نہیں۔ یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ اگلے سال سے بیرونِ شہر ہی قربانی کی جا سکے گی۔

وہی چکن جو رات میں بنایا تھا اسی کے ساتھ انصاف کیا۔ ویسے ذرا سا تو نہیں کھایا ہے، اچھا خاصا کھایا ہے شمشاد بھائی۔ ذرا سا تو محاورتاً استعمال کیا ہے یہ بتانے کے لئے کہ ذرا سی دیر کے لئے۔ :)

کھاؤگے نہیں تو بڑے کیسے ہوگے؟؟ :tongue:
 
نازنین ناز

محفلین
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں۔ آپ نے سعود بھیا کی جیب سے کتنی عیدی لی؟ :) :) :)

آپ میرے اچھے سے بھیا ہیں ناں جو اپنی جیب کھول کر رکھ دیتے ہیں، لہٰذا ہم بھی اس کا ناجائز فائدہ اٹھانا مناسب نہیں سمجھتے۔
ویسے بھی عیدی کی وقعت اس کی قیمت سے نہیں بلکہ خلوص سے ہوتی ہے۔ یہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں کیوں کہ خلوس بھری عیدی جتنی بھی کم ہو، زیادہ ہے، اور (ہم اخلاص کے بھوکوں کے لئے) جتنی زیادہ ہو، کم ہے۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top