کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ میرے اچھے سے بھیا ہیں ناں جو اپنی جیب کھول کر رکھ دیتے ہیں، لہٰذا ہم بھی اس کا ناجائز فائدہ اٹھانا مناسب نہیں سمجھتے۔
ویسے بھی عیدی کی وقعت اس کی قیمت سے نہیں بلکہ خلوص سے ہوتی ہے۔ یہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں کیوں کہ خلوس بھری عیدی جتنی بھی کم ہو، زیادہ ہے، اور (ہم اخلاص کے بھوکوں کے لئے) جتنی زیادہ ہو، کم ہے۔ :) :) :)

یہ بچی آج اپنے بھیا کو رلا رلا کر بے حال کرنے پر اتر آئی ہے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ میرے اچھے سے بھیا ہیں ناں جو اپنی جیب کھول کر رکھ دیتے ہیں، لہٰذا ہم بھی اس کا ناجائز فائدہ اٹھانا مناسب نہیں سمجھتے۔
ویسے بھی عیدی کی وقعت اس کی قیمت سے نہیں بلکہ خلوص سے ہوتی ہے۔ یہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں کیوں کہ خلوس بھری عیدی جتنی بھی کم ہو، زیادہ ہے، اور (ہم اخلاص کے بھوکوں کے لئے) جتنی زیادہ ہو، کم ہے۔ :) :) :)

ہائے اللہ جی !!! ناز بہنا آپ کتنی اچھی باتیں کرتی ہیں ناں :)
 
محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امین بھائی کیسے مزاج ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔۔۔ الحمد للہ بہت اچھے حال ہیں :) آپ سنائیے مہمان چلے گئے؟
بڑھاپا تو ایسا دھاگہ ہے جس کا ابتدائی سرا تو متعین ہے لیکن اس کی کوئی انتہاء نہیں۔ :)
بڑھاپا ہوتا کیا ہے؟
عادت سے مجبور ہیں :laughing:
 
نازنین ناز

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔۔۔ الحمد للہ بہت اچھے حال ہیں :) آپ سنائیے مہمان چلے گئے؟
laughing:

جی چلی گئیں۔
اور حسب وعدہ یہ آپ کے لئے۔ :)
Karahigosht.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
ایک چاکلیٹ اور ایک آئسکریم تمہارے اور ایک چاکلیٹ اور دو آئسکریم تمہاری گُڑیا آپ کی۔

choc1_galaxy-431x300.jpg

choc1_galaxy-431x300.jpg

cornetto_enigma_cones.jpg
 
اچھا بس! اب اور نہیں! چلیں اب عیدی نکالیں۔ :) :) :)
اب تو مسکرا دیں ناں۔:)

اور ہم نے کب کہا کہ ہم دکھ کے مارے رو رہے تھے۔ پتا نہیں وہ کون سی کیفیت ہوتی ہے جس میں اپنائیت، خوشی اور ذرا سے آنسو کا آمیزہ بن کر رہ جاتا ہے۔ اللہ جانے ہم اس کیفیت کا احاطہ الفاظ میں کر بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ ویسے آپ اس کیفیت سے گزری ہوں گی تو الفاظ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، یوں ہی نقشہ کھنچ جائے گا۔

عیدی کے لئے ہماری ننھی پری عائشہ بٹیا سے رابطہ کریں۔ بھیا کا پرس بمثل زنبیل، انھیں کے پاس ہے اور وہ کل سے اس پر قابض ہیں۔ مجال ہے جو ہمیں ہاتھ لگانے دیا ہو۔ کہتی ہیں کہ جس کو جتنا چاہئے وہ آکر ہم سے لے جائیں۔ ہمیں خود بھی ضرورت ہوتی ہے تو انھیں سے رجوع کرتے ہیں۔ اس پرس کی خزانچی بنی بیٹھی ہیں۔ :) ویسے انھوں نے چھوٹے چھوٹے سرپرائز گفٹ پیکیٹ اور آئیس کریم کا بڑا سا ڈبہ بھی منگوا کر رکھ لیا ہے پاس میں، سبھی کو بھیا کی طرف سے تقسیم کرنے کے لئے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top