کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
جی چلی گئیں۔
اور حسب وعدہ یہ آپ کے لئے۔ :)
Karahigosht.jpg

بہت بہت شکریہ :) :) :) بہت مزے کا ہوگا یقیناً۔۔۔ اور آپ کے لیے والز کی پوپ کون جو ہم ابھی بہنوں کے لیے لائے تھے:

Pop-cone-5_tcm96-230974.jpg

اور ہم نے کب کہا کہ ہم دکھ کے مارے رو رہے تھے۔ پتا نہیں وہ کون سی کیفیت ہوتی ہے جس میں اپنائیت، خوشی اور ذرا سے آنسو کا آمیزہ بن کر رہ جاتا ہے۔ اللہ جانے ہم اس کیفیت کا احاطہ الفاظ میں کر بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ ویسے آپ اس کیفیت سے گزری ہوں گی تو الفاظ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، یوں ہی نقشہ کھنچ جائے گا۔

عیدی کے لئے ہماری ننھی پری عائشہ بٹیا سے رابطہ کریں۔ بھیا کا پرس بمثل زنبیل، انھیں کے پاس ہے اور وہ کل سے اس پر قابض ہیں۔ مجال ہے جو ہمیں ہاتھ لگانے دیا ہو۔ کہتی ہیں کہ جس کو جتنا چاہئے وہ آکر ہم سے لے جائیں۔ ہمیں خود بھی ضرورت ہوتی ہے تو انھیں سے رجوع کرتے ہیں۔ اس پرس کی خزانچی بنی بیٹھی ہیں۔ :) ویسے انھوں نے چھوٹے چھوٹے سرپرائز گفٹ پیکیٹ اور آئیس کریم کا بڑا سا ڈبہ بھی منگوا کر رکھ لیا ہے پاس میں، سبھی کو بھیا کی طرف سے تقسیم کرنے کے لئے۔ :)

:happy::happy::happy::happy::happy:
 
نازنین ناز

محفلین

کہتے ہیں کہ الفاظ نشتر کا کام کریں تو گھاؤ لگاتے ہیں، لیکن مرہم کا کام کریں تو رستے ہوئے زخم بھی مندمل کردیتے ہیں۔ لیکن الفاظ رلاتے بھی ہیں، اس کا آپ کی پوسٹ پڑھ کر عملی تجربہ ہوا۔
عائشہ سس سے تو ہم اپنا حصہ وصول کرہی لیں گے لیکن آپ آئس کریم تو کھلا ہی سکتے ہیں ناں؟ :) چاہے عائشہ سے ہی عارضی طور پر پرس مانگ کر کھلائیں۔ :) :) :)
 
محمد امین

لائبریرین
ایک ایسی کیفیت جو الفاظ کے دائرے میں نہیں آتی۔ اسے سمجھنے کے لئے اس میں گھسنا پڑتا ہے۔ اور آپ ابھی اس کے دروازے سے برسوں دور ہیں۔ لہٰذا معذرت! :)

آہا۔۔۔۔۔ تو گویا تم یہ کہہ رہے ہو کہ تم جانتے نہیں ہمارے بڑھاپے کو :shameonyou: میاں ہم سے پوچھو 38 کزنز کا بڑا بھائی ہونا کیسا لگتا ہے :noxxx: ہم تو سلور جوبلی کزن کی پیدائش پر ہی بوڑھے ہوگئے تھے :skull:
امین لالہ مجھے بھی کھانی ہے مجھے کوئی نہیں پتا۔۔۔

کراچی آجاؤ۔۔۔۔فریج میں رکھی ہیں :biggrin::biggrin::biggrin:
 
محمد امین

لائبریرین
اور میاں سعود۔۔۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ اس بڑھاپے میں اکثر ہم اپنے گھر کے بچوں کی عمریں اور جماعتیں بھول جاتے ہیں۔۔ :blushing::noxxx:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top