کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
مغل بھائی آپ جیسی نابغہ روز گار شخصیت کا میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ پر سراہنا میرے لئے ایک ایوارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ کا حسن نظر مجھ ذرے کو آفتاب بتلا رہا ہے ورنہ من آنم کہ من دانم کے مصداق ’’یہ تو ان کا کرم ہے ورنہ مجھ تو ایسی بات نہیں‘‘ والا مصرعہ مجھ پر بالکل صادق آتا ہے۔
جہاں تک قلم کار ہونے کی بات ہے تو میری اردو دانی محض اردو محفل تک محدود ہے جو کچھ سیکھا ہے یہیں سے سیکھا ہے اور آپ جیسی قد آور ہستی کی خدمت میں زانوئے تلمذ تہہ کرنے کی تمنا ہے۔ آپ کے علم وادب سے بھرپور مراسلے میں بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور آپ جیسی صلاحیت کا عشر عشیر بھی مجھ جیسی کم علم کو نصیب ہوجائے تو میں اسے علمی معراج سمجھوں گی۔نثر نویسی کے لئے علم کا ہونا بھی ضروری ہے جبکہ میری اسکول کی تعلیم محض آٹھویں جماعت تک محدود ہے اور مدرسے میں ابھی ابتدائی درجہ کی طالبہ ہوں۔ اس لئے فی الحال اردو محفل ہی مجھ ایسی کم علم کے لئے اپنی آغوش وا کیے ہوئے ہے۔ یہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی ملتا رہے گا۔

ارے ارے ارے ۔۔ گڑیا ۔۔۔ یقین جانو جب ہم آٹھویں درجے میں تھے تو ایسی اردو نہیں لکھ پاتے تھے۔۔ خدا تعالی اقدار اور قلم کو فراوانی سے نوازے میں تو خود طالبِ علم ہوں ۔ یقین نہ آئے تو سمیع بھائی سے پوچھ لیجے گا۔۔ یقیناً اردو محفل سے تو ہم نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے ۔ خدا سے اندرونی و بیرونی استقامت عطا فرمائے آمین۔ مجھے مزید خوشی اب تب ہی ہوگی جب آپ جلد از جلد نثر پارہ یہاں چسپاں کریں گی۔۔ پہلے مراسلے نے کم ورطہِ حیرت میں ڈال دیا تھا کہ یہ مراسلہ ۔۔۔۔۔ بھئی سبحان اللہ سبحان اللہ جیتی رہو گڑیا۔۔۔ جیتی رہو۔۔
 
نازنین بٹیا رانی کے پیغامات دو سو کو تجاوز کر گئے جبکہ عائشہ بٹیا تین ہزار کی سرحدوں کو چھونے والی ہیں۔ ما شاء اللہ :)
 

محمد امین

لائبریرین
ارے میرے کمرے میں 2 پنکھے چل رہے ہیں اور دوازہ کھلا ہوا ہے پھر بھی ماتھے پر پسینے کی بوندیں ہیں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
یہ لینے والوں میں نہیں ہیں۔ آخر کو 38 خالہ زاد، ماموں زاد، چچا زاد، پھوپھو زاد میں سب سے بڑے ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
امیں بھائی پھر آج کیا کچھ کھایا؟ اور کس کس کو عیدی دی؟

آج صبح چھولے، دہی بڑے، گلاب جامن، شیر خرما کھایا۔۔۔ اور پھر شام میں پھر گلاب جامن کھائی۔۔۔ پھر لیز چپس کے ساتھ چائے نوش کی۔۔ اور اب بریانی کھا کر بیٹھے ہیں :)

اور عیدی بڑی عید پر کون دیتا ہے :noxxx: ویسے بہنوں کو چپس اور آئسکریم کھلائی۔۔۔
یہ لینے والوں میں نہیں ہیں۔ آخر کو 38 خالہ زاد، ماموں زاد، چچا زاد، پھوپھو زاد میں سب سے بڑے ہیں۔

ارے تو ہمیں دینے والے بھی کم نہیں ہیں۔۔۔مگر بڑی عید پر ۔۔۔ نو چانس :worried:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top