ایک تو میرا حال نہیں پوچھا اوپر سے طبیعت کے خراب ہونے پر بھی اعتراض ہے آپ کو؟؟
اور اگر نیند نا آئے تو غصہ آتا ہے کیا ؟
تو آپ سوتے میں بھی آن لائن ہوتے ہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟
اللہ کا شکرہے اور عید بہت اچھی گزری
پہلا دن بکرا ڈھونڈنے اور پھر قربانی کی نظر ہو گیا
دوسرے دن بارش اور پھر ٹھنڈ، گھر میں رہے
اور آج تیسرا دن بھی گھر میں ہی تقریبا گزر رہا ہے، دراصل میں پھرنے پھرانے کا شوق نہیں رکھتا، گھر پہ مہمان آتے جاتے رہتے ہیں
اور آپ کی عید تو کچن میں، حسب معمول گزری ہوگی
پہلا دن بکرا ڈھونڈنے اور پھر قربانی کی نظر ہو گیا
تو گویا آپ نے عید کے دن ہی بکرا خریدا اور اسی دن ذبح بھی کردیا؟
کیا بات ہے
(1) کراچی میں تو ویسے ہی موسم اچھا ہوگا، گرمی کم ہوگئی ہوگی
(1) یہاں تو سردی سے براحال ہے، کافی پینا اورسوپ پینا اچھا لگ رہا ہے
(3) میں اس وقت چادر لپیٹے بیٹھا ہوں اور چائے کا انتظار کر رہا ہوں
(4) سمیع بھائی تو کمال کی شخصیت کےحامل ہے جیسے مغل صاحب نے ان کو بیان کر دیا ہے اب تو آپ ان سے زبردستی دوبار عیدی لیں
(5) ان کی شخصیت کو چار کیا آٹھ چاند لگ گئے ہیں
جی بلکل
ہم ایسا ہی کرتے ہیں اکثر
یہاں ہم فلیٹ میں ہوتے ہیں اور بکرا اوپر چڑھانا کافی مشکل ہے اور پھر اس کو رکھیں کہاں
سو عید کی نماز پڑھ کے جاتے ہیں، بکرا ڈھونڈتے ہیں اور وہیں خرید کے ہاتھ پھیر کے قصاب کے حوالے کر دیتے ہیں
اور پھر بکرے کو شاپنگ بیگ میں ڈال لے کے گھر لے آتے ہیں اور گوشت بانٹ دیتے ہیں
قصاب وہیں منڈی میں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہوتے ہیں
یعنی ایک پنتھ کئی کاج
بہت خوب
(1) آپ نے تو بڑا ادبی جواب دے ڈالا ہے،
(2) ویسے اس وقت اے سی کا سن کے مجھے کچھ حیرت ہوئی ہے
(3) اب آپ نے مجھے بھی کافی بےتاب کر ڈالاہے اب کی بار کراچی آیاتو سمیع بھائی سے ملاقات ڈن کروں گا
جی کہ سکتے ہیں
پر مجھے تو یہ اچھا بھی لگتا ہے، ہمارے جیسوں کے لیے اچھا ہے، ویسے مجھے جانور اچھے بھی لگتے ہیں پر کیا کریں
ایک ہی جگہ سارا کام ہوجاتا ہے نا
فارغ ہو کے بس گھر آجاتے ہیں