کون ہے جو محفل میں آیا -59

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
مقدس سس کل آپ کو بہت مس کیا، پتا ہے کل میری دو کزنز بھی آئی تھیں ہم تینوں جب مل جاتی ہیں تو بقول امی کے پھر تو ان تینوں کے اکٹھے ہونے سے شیطان بھی پناہ مانگتا ہے۔ بہت مزا آیا۔ ہمارا کل رات بھر جاگنے کا پروگرام تھا لیکن غالباً سعود بھیا کو ہمارے عزائم کی خبر ہوگئی، لہٰذا ان کی ہدایت کے مطابق رات گئے سونا پڑا۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
اووو آئی مسڈ اٹ
کل تیمور کو کام کرنا تھا۔۔ اس لیے لیپ ٹاپ وہ یوز کر رہے تھے
آج میں امی کی طرف ہوں۔۔ اس لیے اتنا ٹائم مل گیا۔۔
 

نازنین ناز

محفلین
آج کل مدرسے کی چھٹیاں ہیں، خوب ہلا گلا ہورہا ہے، کل مجھے اپنی انہی کزنز میں سے ایک کے ہاں جانا ہے اور تینوں پھر سے اکٹھی۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
کلاس اٹینڈ کر رہے ہیں، سعود بھیا کی کمی تو شدت سے محسوس ہورہی ہے لیکن ان کی یہاں کی موجودگی سے بہ نسبت کلاس میں (ذہنی وجسمانی) موجودگی زیادہ ضروری ہے۔ :)
 

نازنین ناز

محفلین
(1) پھر تو یقیناََ بہت مزا آئےگا آپ کو ۔۔۔(2) میرے تو ایگزیمز ہونے والے ہیں :)

(1) یقینا جب تک چھٹیاں ہیں تب تک تو راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔:)
(2) اس کا مطلب ہے کہ آپ اس مشکل مرحلے سے بھی ہمت کے ساتھ نمٹنا جانتی ہیں، کیوں کہ باقاعدہ محفل میں حاضری بھی ہورہی ہے اور دیگر روز مرہ کی مصروفیات بھی جاری ہوں گی۔ :)
جبکہ ہمیں تو یہ مشکل مرحلہ ابھی سر کرنا ہے، پھر ہمارا یہ حال ہوتا ہے کہ اوسان خطا ہوجاتے ہیں، کیسی حاضری اور کیسے گھریلو اُمور؟ :) سب دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
دراصل سمسٹر سسٹم اچھا ہے ۔ساتھ ساتھ پڑھا جاتا ہے اگر آپ پڑھنے والے اسٹوڈنٹ نہیں ہیں تب بھی پڑھنا پڑتا ہے اور میں جب بھی یہاں ہوتی ہوں تو ساتھ میں کچھ پڑھ رہی ہوتی ہوں :)
 

نازنین ناز

محفلین
لیجئے نیٹ نے پھر تنگ کرنا شروع کردیا۔
اگر نیٹ کی سروس معطل ہوجائے تو شمشاد بھیا اور سعود بھیا کو میرا سلام عرض کردیجئے گا۔ (بشرطیکہ آپ اس وقت تک موجود ہوئیں :))
 

شمشاد

لائبریرین
میں ابھی تک دفتر میں بیٹھا ہوں اور یہ ساری کی ساری لڑکیاں گپیں ہانکنے میں مصروف ہیں، اتنا نہیں کہ کسی بھوکے کا ہی خیال کر لیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں ابھی تک دفتر میں بیٹھا ہوں اور یہ ساری کی ساری لڑکیاں گپیں ہانکنے میں مصروف ہیں، اتنا نہیں کہ کسی بھوکے کا ہی خیال کر لیں۔

السلام علیکم ! :)
کیا کھائیں گے چاچو آپ ؟ اور اس وقت بھی دفتر میں بھلا ٹائم کیا ہوگیا ہے آپ کے ہاں ؟
 
ہم لنچ کرنے چلے گئے تھے۔ اب لوٹے ہین تو نازنین بٹیا کا سلام ہمیں موصول ہو گیا ہے۔ ان کے لئے ڈھیر سارا پیار۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top