کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم تمام دوستوں کی خدمت میں

اس وقت یہاں 2:38 ہو چکے ہیں اسلام آباد میں۔ کرفیو لگے 38 منٹ ہوچکے ہیں جی 6 میں اور تین بجے آپریشن کا وقت دیا گیا ہے۔

رینجرز اور آرمی کے دستے صف بندی کر چکے ہیں اور جی 6 کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور آپریشن کا آغاز بھاری شیلنگ سے ہونے کی توقع ہے اور اس کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیند نہیں آرہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

محب مجھے تو خطرہ ہے کہ بڑے پیمانے پر casulty ہو گی لیکن حکومت اعداد و شمار چھپا جائے گی۔

اور وہ ہتھیار ڈالیں گے نہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور ابھی تک حکومت نے ہتھیار ڈالنے کے لیئے کوئی ڈیڈلائن مقرر نہیں کی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
اس آپریشن سے مشرف کہیں ایمرجنسی کی راہ تو ہموار نہیں کر رہا؟


شمشاد بھائی اور محب کیا خیال ہے آپ کا؟
 
ایمر جینسی اور الیکشن ملتوی کروانا تو بہت بڑا امکان ہے۔

ہالی ڈے ان خالی کروا لیا گیا ہے۔

اس وقت 20 ایمبولینس آ چکی ہیں۔

2 درجن کے قریب بکتر بند گاڑیاں اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے پاس پہنچ گئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جو کچھ بھی ہو رہا ہے، بہت نقصان ہو گا، بہت غلط ہو رہا ہے۔

ایمرجنسی اور الیکشن کا ملتوی ہونا تو نہیں ہو گا کہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ابھی۔

کہاں ہیں دینی جماعتوں کے کرتا دھرتا کہ آ کر اب لال مسجد کی حمایت کریں، ان کو بچائیں یا مصالحت کروائیں، سب اپنی اپنی سیاست میں لگے ہوں گے۔
شرم آنی چاہیے ان سب کو۔
جب آپریشن ختم ہو جائے گا تو پھر ان کی بیان بازیاں شروع ہو جائیں گی۔
 

پاکستانی

محفلین
میں تو چلا، اس دعا کے ساتھ کہ یااللہ پاکستان کی حفاظت فرما، ہدایت اور سیدھا دیکھا ہمارے حکمرانوں اور علماء کرام کو، جو تیرے دین کے نام پر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں، یااللہ کوئی انہونی کر دے کیونکہ یہ تیرے لئے کوئی بڑی بات نہیں، بیشک تو جو کرتا ہے بھلے کے لئے ہی کرتا ہے۔
 

F@rzana

محفلین
اللہ پاک وطن عزیز پر رحم فرمائے آمین
جب کوئی بہت بڑا طوفان آنا ہو تو ایسے ہی موسم ہوتے ہیں، کیا اس کے بغیر تبدیلی نہیں آ سکتی۔ :cry:

محب تمہاری تازہ بہ تازہ خبریں پڑھ کر جی دہل گیا ہے، ایسے میں کسی بھی محب وطن کو نیند کیسے آئے گی بھلا!
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی لمحہ بہ لمحہ بی بی سی پر جا کر دیکھ رہا ہوں کہ کیا صورتحال ہے۔

اللہ تعالٰی اپنا رحم و کرم فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خیر تو ہے آج فرزانہ صاحبہ اتنی دیر سے محفل میں، پتہ بھی ہے آج آپ کے 68 پیغامات ہو چکے ہیں۔

لگتا ہے آج کوئی نہ کوئی ایوارڈ لیکر ہی جائیں گی۔ :wink:
 

F@rzana

محفلین
شمشاد نے کہا:
خیر تو ہے آج فرزانہ صاحبہ اتنی دیر سے محفل میں، پتہ بھی ہے آج آپ کے 68 پیغامات ہو چکے ہیں۔

لگتا ہے آج کوئی نہ کوئی ایوارڈ لیکر ہی جائیں گی۔ :wink:

ہاہاہا

یہی تو آپ کی خاص بات ہے شمشاد بھائی، “گن کون رہا ہے“

ایوارڈ کے چکر میں ہم کبھی نہ آئے نہ آئیں گے، معاف کرو بابا۔
 
مولانا فضل الرحمن کی بات ہوئی ہے عبدالرشید سے اور میرا خیال ہے اس کے بعد حکومت سے پھر بات ہو رہی ہے۔

گو دو درجن بکتر بند گاڑیاں اور فوجی دستے شہر میں گھوم رہے ہیں مگر آج کی رات آپریشن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

جیو ٹی وی پر عبدلرشید سے ڈاکٹر شاہد مسعود نے بات کی اور عبدالرشید غازی نے مذاکرات کی دعوت کو قبول کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت ضمانت دے کہ وہ آپریشن نہیں کرے گی تو وہ ہتھیار پھینک سکتے ہیں مگر یہ واضح نہ ہو سکا کہ کس طرح کی ضمانت قابل قبول ہوگی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کافی گھیرا غازی صاحب کو یہ کہہ کہ کر جتنی طالبات اور بچے ہیں وہ آپ کے فیصلے پر کٹ سکتی ہیں مگر اس معاملے پر غازی صاحب نے دامن بچا لیا کہ طاقت کے سامنے وہ سر نہیں جھکائیں گے اور اپنے بنیادی مطالبات سے نہیں ہٹیں گے۔

غازی صاحب کا کہنا ہے کہ پہلی گولی ان کی طرف سے نہیں چلائی گئی اور اب بھی فائرنگ ہو رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
شمشاد نے کہا:
خیر تو ہے آج فرزانہ صاحبہ اتنی دیر سے محفل میں، پتہ بھی ہے آج آپ کے 68 پیغامات ہو چکے ہیں۔

لگتا ہے آج کوئی نہ کوئی ایوارڈ لیکر ہی جائیں گی۔ :wink:

ہاہاہا

یہی تو آپ کی خاص بات ہے شمشاد بھائی، “گن کون رہا ہے“

ایوارڈ کے چکر میں ہم کبھی نہ آئے نہ آئیں گے، معاف کرو بابا۔

دیکھیں ناں ناظمِ خاص ہوں تو اراکینِ محفل کا خیال تو رکھنا ہی پڑتا ہے ناں۔ اور ایوارڈ کا تو میں نے برسبیلِ تذکرہ ذکر کیا تھا۔ ایوارڈ دینا یا دلانا البتہ میرے بس میں نہیں، وہ تو جو اہلِ محفل فیصلہ کریں گے ماننا پڑے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو مولانا فضل الرحمان وہاں پہنچ گئے ہیں اور معاملات میں شامل ہو گئے ہیں تو پوری امید ہے کہ آپریشن ٹل جائے گا یعنی کہ مزید خون خرابہ نہیں ہو گا۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم شگفتہ ۔۔ کیا حال ہیں ؟ آپ کی دعا قبول ہو گئی بارش نہیں ہوئی کراچی میں ۔۔ شکر ہے آپ کا نیٹ ٹھیک ہو گیا ۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے لال مسجد والا واقعہ بغیر قتل و غارت کے حل ہو جائے گا۔ سات سو قریب طلباء و طالبات نے اپنے آپ کو حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔

اب سارہ کی باری
 

سارہ خان

محفلین
بغیر قتل و غارت تو پھر بھی نہیں کہہ سکتے ۔۔۔ کافی لوگ تو پہلے ہی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ۔۔

اج جیہ نہیں آئی ابھی تک ۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top