کون ہے جو محفل میں آیا 63

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
یعنی کہ ہم بھوت سے باتیں کررہے ہیں ۔۔ہائے اللہ جی!!!!! مجھے تو ڈر لگنے لگ گیا ہے :hypnotized:
جی بٹیا۔۔ اور تمھیں پتہ ہے گڑیا یہ بھوت خوب روتا ہے ۔۔
اتنا روتا ہے کہ جب تک اس کی پری اسے دلاسہ نہیں دیتی۔۔۔ہچکیاں لے لے کے روتا ہے ۔۔
 

مغزل

محفلین
کوئی نہیں بھیا ۔۔اگر آپ آسان اردو بولتے ہیں تو مشکل کیسی بولتے ہونگے ؟ :rolleyes:
وہ آپ نے ایک بھائی کے ساتھ ملاقات کا احوال بیان کیا تھا ناں سچی میں میرے تو سر کے اوپر سے گزرا ۔۔:biggrin:

بھئی وہ تو آپ چھوٹی ہو ناں اس لیے سر کے اوپر سے گزرا ۔ اسٹول پر کھڑی ہوجایا کرو تو سمجھ آجایا کرے گی۔۔
 

مقدس

لائبریرین
ہاں نا بٹیا۔ بالکل ٹھیک کہا۔ بھائی زندہ ہیں تو فیس کا کیا مسئلہ۔۔
سو سوئیٹ بھیاااا
آپ کو پتا ہے بابا ایسا کہا کرتے تھے آلویز

کوئی بھی بات ہو تو ہم سب یہی کہتے تھے کہ بابا نے یہ کرنا ہے تو بابا کہتے کہ جب تک بابا ہیں تب تک کوئی مسئلہ نہیں
 

مقدس

لائبریرین
آمین جیتی رہو گڑیا۔ پر یہ بھوت بڑا ڈھیٹ ہے خوب روتا ہے۔۔
سو میں تین لوگ ہوتے ہیں جو ہائپر سینسٹو ہوتے ہیں اور یہ بھوت انہیں تین میں سے ایک ہے ۔۔

بھیا آپ کو ایک راز کی بات بتاؤں کہ ان تین میں سے ایک میں بھی ہوں۔۔ مجھے بھی بہت رونا آتا ہے۔۔ سم ٹائمیز میرا دل کرتا ہے کہ کوئی مجھ سے بات نہ کرے۔۔ کمرے میں اندھیرا کر کے ایک کونے میں بیٹھ کر خوب رونے کو دل کرتا ہے۔۔ اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں بالکل خاموش ہو جاتی ہوں۔۔ گھر میں بھی کسی سے بات نہیں کرتی۔۔ بالکل چپ۔۔ مجھے آوازوں سے ڈر لگنا شروع ہو جاتا ہے۔۔ بالکل خاموش رہ کر صرف میں خود کو سننا چاہتی ہوں۔۔ ہاؤ اسٹوپڈ از دیٹ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top