کون ہے جو محفل میں آیا 63

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جب میں چھوٹی تھی ناں بھیا
تو امی کہتی ہیں کہ میں بہت ضدی تھی۔۔ جب کوئی میرا بات نہیں مانتا تھا ناں تو میں ایسے ہی کیا کرتی تھی لیکن روتے ہوئے۔۔ ہی ہی ہی۔۔ تب صرف بابا مجھے چپ کروا سکتے تھے۔۔ اور کسی کی بات میں نے نہیں ماننی ہوتی تھی۔۔ آئی مس مائی بابا۔۔۔۔ ۔۔۔
گڑیا ہم آپ کے بابا جان کی محبتوں اور شفقت کا بدل تو نہیں ہوسکتے مگر بڑے بھائی کی طرح کوئی کسر نہ چھوڑیں گے انشا اللہ۔۔
یعنی فکر ناٹ ۔ بھیّا از آلویز وِد یو
 
مغزل

محفلین
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ، عنقا تو نہیں ہوں مغل بھائی :)
لو جی عنقا نہیں تو کہاں غائب ہیں۔۔ سلامت شاد باد آبادکامران خوش و خّرم رہیں۔۔
کوئی سلسلہ شروع کریں ناں لائبریری کا ہماری بہنوں کی اتنی بڑی فوجِ مظفر موج کب کام آئے گی ۔۔
کھابے کھاکھاکر ہلکان ہو رہیں یہ سب۔۔ سب کو کام پر لگا دیں۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور کتابوں پر ذرا عمیق نظر ڈالیں کہ کتنی ہیں اور کون کون سی ہیں ، کسی کتاب پر گرد تو نہیں ہے !
کوئیک آنسر پلیز ۔
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی ، آپ امین بھائی کے گھر سے کتابیں لیتے آئیے گا !
جی بہنا۔۔ موصوف نے یہ مراسلہ پڑھا تو بڑی بدروح کی طرح فلک اور زمیں شگاف قہقہہ نما صفیرہ فرمایا۔۔ پوچھ رہا ہے کون سی کتابیں۔۔
آپ مجھے بتا دیں میں اس کے کان کھینچ کر کتابیں نکلواتا ہوں۔۔۔
 
مغزل

محفلین
اور کتابوں پر ذرا عمیق نظر ڈالیں کہ کتنی ہیں اور کون کون سی ہیں ، کسی کتاب پر گرد تو نہیں ہے !
کوئیک آنسر پلیز ۔
بہنا لے آئے ہیں موصوف کتابیں اور تمام کتابوں نے گرد کا لباسِ فاخرہ پہن رکھا ہے۔۔
کلیّاتَ نظمِ حالی جلد اوّل دوم ، گلستانَ سعدی اردو ترجمہ از منشی نول کشور،سوفی کی دنیا از جوسٹین گارڈر مترجم شاہد حمید، چہ دلاور است از جریدہ مادرِ علمی جلد 27، لوحِ ایّام از مختار مسعود، پاکستان ناگزیر تھا از حسن ریاض، جریدہ اشتقاقی لغت، سفر نصیب از مختار مسعود۔۔۔ یہ کتابیں میرے سامنے ہیں اوّل الذکر تین کتابیں بحکم بہنا ہتھیا لی گئی ہیں۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لو جی عنقا نہیں تو کہاں غائب ہیں۔۔ سلامت شاد باد آبادکامران خوش و خّرم رہیں۔۔
کوئی سلسلہ شروع کریں ناں لائبریری کا ہماری بہنوں کی اتنی بڑی فوجِ مظفر موج کب کام آئے گی ۔۔
کھابے کھاکھاکر ہلکان ہو رہیں یہ سب۔۔ سب کو کام پر لگا دیں۔۔۔

سلسلہ میں آپ کا نام بھی شامل ہے مغل بھائی ، تیار ہیں آپ ؟
بہنیں تو بلاشبہ بہت کام کرنے والی ہیں پر آپ نے سب بھائی لوگ کا نام کیوں نہیں لیا ؟
 
بہنا ضرور شامل ہے مگر میں درپیش آنے والے حادثات کی بو سونگھ رہا ہوں۔۔ ان سے فراغت نصیبی ہوئی تو میں تو ہوں ہی کتابی قصاب۔۔
ابھی آپ کے اس مراسلے کی قراء ت سے پہلے ہی میں امین کو بتا رہا تھاکہ صبح نو سے رات نو دس کی دو جاب اور اتوار کی الگ جاب۔۔ یعنی
غنیمت ہے جو ہم یاں صورتِ ’’دُچار‘‘ بیٹھے ہیں۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہنا لے آئے ہیں موصوف کتابیں اور تمام کتابوں نے گرد کا لباسِ فاخرہ پہن رکھا ہے۔۔
کلیّاتَ نظمِ حالی جلد اوّل دوم ، گلستانَ سعدی اردو ترجمہ از منشی نول کشور،سوفی کی دنیا از جوسٹین گارڈر مترجم شاہد حمید، چہ دلاور است از جریدہ مادرِ علمی جلد 27، لوحِ ایّام از مختار مسعود، پاکستان ناگزیر تھا از حسن ریاض، جریدہ اشتقاقی لغت، سفر نصیب از مختار مسعود۔۔۔ یہ کتابیں میرے سامنے ہیں اوّل الذکر تین کتابیں بحکم بہنا ہتھیا لی گئی ہیں۔۔۔

او گاڈ ، امین بھائی یہ گرد کیوں ہے کتابوں پر اور کب سے ہے؟
مغل بھائی ، یہ ابھی کے ابھی صاف کروائیں گرد اپنے سامنے ۔ اگر آپ کے پاس کیمرہ ہے تو ان کی تصویر بنا لیں تا کہ سند رہے ۔
مجھے یہ کتب چاہییں جو اقتباس میں ہائیلائیٹ کی ہیں ۔
 
ارے بہنا۔۔۔۔ ہوشیاری نہیں چلے گی۔۔
کلیّاتَ نظمِ حالی جلد اوّل دوم ، گلستانَ سعدی اردو ترجمہ از منشی نول کشور، تو میں ہتھیا ہی چکا ہوں۔۔
کم از کم اب مقدس یہ نہیں کہے گی بھیاآپ سلو کوچ ہو۔۔ ہاہہا جی بہنا میں نے تصاویر لے لی ہیں ۔
کل انشا اللہ کسی وقت پوسٹ کرتا ہوں۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہنا ضرور شامل ہے مگر میں درپیش آنے والے حادثات کی بو سونگھ رہا ہوں۔۔ ان سے فراغت نصیبی ہوئی تو میں تو ہوں ہی کتابی قصاب۔۔
ابھی آپ کے اس مراسلے کی قراء ت سے پہلے ہی میں امین کو بتا رہا تھاکہ صبح نو سے رات نو دس کی دو جاب اور اتوار کی الگ جاب۔۔ یعنی
غنیمت ہے جو ہم یاں صورتِ ’’دُچار‘‘ بیٹھے ہیں۔۔

کیسے حادثات مغل بھائی ؟
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی عطا فرمائے ۔ ۔ ۔ ۔ اب آپ چند منٹس لائبریری کے لیے نکالیں گے تو ہم اس دعا کے بعد آمین پڑھیں گے !
 
آمین ۔۔ ہاہہاہ۔ بھائی سے ہوشیاری۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔
میں تو قل پڑھوانے کے بعد آمین کہنے اور وہ بھی امین سے کو تیار ہوں۔۔
جی بہنا میں حاضر ہوجایا کروں گا انشا اللہ، اب خوش ؟ چلیں شاباش اچھے بچوں کی طرح آمین کہیں ہاہا ہاہا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی بہنا۔۔ موصوف نے یہ مراسلہ پڑھا تو بڑی بدروح کی طرح فلک اور زمیں شگاف قہقہہ نما صفیرہ فرمایا۔۔ پوچھ رہا ہے کون سی کتابیں۔۔
آپ مجھے بتا دیں میں اس کے کان کھینچ کر کتابیں نکلواتا ہوں۔۔۔

امین بھائی ، آپ خوش قسمت ہیں ورنہ اگر اس وقت مغل بھائی کی بجائے میں وہاں ہوتی تو آپ کے پاس ایک بھی کتاب نہ بچتی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے بہنا۔۔۔۔ ہوشیاری نہیں چلے گی۔۔
کلیّاتَ نظمِ حالی جلد اوّل دوم ، گلستانَ سعدی اردو ترجمہ از منشی نول کشور، تو میں ہتھیا ہی چکا ہوں۔۔ کم از کم اب مقدس یہ نہیں کہے گی بھیاآپ سلو کوچ ہو۔۔ ہاہہا

ٹھیک ہے پھر اس کتاب پر کام بھی آپ ہی کو کرنا ہو گا ۔
 
مغزل

محفلین
امین بھائی ، آپ خوش قسمت ہیں ورنہ اگر اس وقت مغل بھائی کی بجائے میں وہاں ہوتی تو آپ کے پاس ایک بھی کتاب نہ بچتی ۔
راز کی بات بتاؤں سیدہ بہن ؟
میری ذاتی لائبریری میں لگ بھگ 15 ہزار کتابیں موجود ہیں۔۔۔
ہی ہی ہی ہ۔۔ امین واقعی خوش نصیب ثابت ہوا۔۔
اس کے پاس تو بقول اس کے صرف پندرہ کتابیں ہیں۔۔۔
بہنا میں اپنے مقصد کی کتابوں پر ہاتھ صاف کرتا ہوں۔۔
ہر کتاب فائدہ مند نہیں ہوتی ناں۔۔ مجھے بد ہضمی ہوجاتی ہے۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آمین ۔۔ ہاہہاہ۔ بھائی سے ہوشیاری۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔
میں تو قل پڑھوانے کے بعد آمین کہنے اور وہ بھی امین سے کو تیار ہوں۔۔
جی بہنا میں حاضر ہوجایا کروں گا انشا اللہ، اب خوش ؟ چلیں شاباش اچھے بچوں کی طرح آمین کہیں ہاہا ہاہا

آمین

قبل از وقت ہو جائے گا کہنا ، اس لیے کام کا معیار بھی دیکھا جائے گا !
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top