کون ہے جو محفل میں آیا 63

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
بس تو پھر ان کتابوں پر انا للہ پڑھ لیں۔

کتاب ادھار لینا ایک فن ہے۔
کتاب ادھار لیکر واپس نہ کرنا اس سے بھی بڑا فن ہے۔
کتاب ادھار لیکر واپس کرنا بیوقوفی ہے۔
آج ہی ایک کتاب میں پڑھا ہےکہ۔۔
"جو کتاب ادھار دیتا ہے وہ بیوقوف ہوتا ہے اور جو لیکر واپس دے دیتا ہے وہ اس سے بڑا بیوقوف "
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مشتاق احمد یوسفی کا قول ہے۔

اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر آپ نے یہ کتاب خریدی ہے تو مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
واوووو بھیااا
ہماری طرف سے امین بھیا کے کان کھینچیں ذرا
وہ صبح سے غائب تھے
اور ہم ان کو مس کر رہے تھے

ہم دفتر میں مصروف تھے اور سلام بھیجا بھی تھا۔۔۔ پھر کاموں میں بزی ہوگئے تھے۔۔۔پھر گھر آ کر سوگئے تھے اور تھوڑی دیر میں محمود بھائی کا فون آیا کہ اپنے گھر کا ایڈریس بتاؤ۔۔۔۔تو اٹھ گیا :)
 

محمد امین

لائبریرین

وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پہلے تو تھے مگر اب نہیں :( ۔۔۔۔ کتب جانے کے غم میں نڈھال۔۔۔۔۔۔ :( ۔۔۔ اور وہ بھی نایاب :( ۔۔۔ مغل بھائی سے تو واپسی کی بھی امید نہیں :atwitsend:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب گھر آئے اور آتے ہی کہنے لگے کہ کچھ دوست آ رہے ہیں فلاں فلاں چیزیں چھپا دو۔ خاتون خانہ نہ کہا کہ کیا وہ چور ہیں جو اٹھا کر لے جائیں گے، تو صاحب نے کہا "نہیں یہ بات نہیں، وہ کیا ہے کہ یہ انہی کی ہیں ایسا نہ ہو وہ پہچان لیں اور اٹھا کر لے جائیں"

تو آپ بھی کسی دن ان کے گھر پہنچ جائیں، لیکن بتا کر مت جائیے گا اور آتے ہوئے اپنی کتابوں کے علاوہ دو چار ان کی اٹھا لائیے گا۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اوکے تین میں سے ایک بھی واپس نہ ہوگئی :)
ویسے گردوغبار تو ساتھ نہیں لیکر جانا چاہیے تھا یہ زیادتی ہے بھئی ۔۔ہی ہی ہی
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

ارے یہ تو ایکدم سے آ گئی، میں تو سمجھ رہا تھا کہ رات کو دیر سے آئے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top