کون ہے جو محفل میں آیا 63

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ اس دھاگے کے پچھلے تمام مراسلے اب پڑھ کر فارغ ہوا ہوں میں۔۔۔

سو۔۔۔السلام علیکم۔۔۔

مقدس ۔۔۔سوری بہنا تم نے ہمیں ٹیگ کیا مگر ہم باری باری پوسٹس پڑھ رہے تھے اور جواب دے رہے تھے۔۔۔۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
ہم جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر آئے ہیں تو پایا کہ ساری پریاں اڑ گئیں۔ :)

امین بھائی اور فہیم بھائی کے مزاج کیسے ہیں؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میمو گیٹ اسکینڈل پاکستان کے گلے پڑ گیا ہے، معلوم نہیں اس گیٹ سے کون کون باہر جائے گا اور کون کون اندر آئے گا۔
 
ہم اچھے ہیں۔۔۔ آج ہماری بائک کے سائلنسر سے ہماری پنڈلی جل گئی بری طرح :unsure:

اف، پھر تو خاصی جلن ہو رہی ہوگی۔ آپ نے کوئی طبی نسخہ آزمایا؟

ایک دفعہ کا ذکر ہے، ہم بائک پر طویل سفر پر نکلے، بڑے بھائی بائک چلا رہے تھے اور ہم پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ اتفاقاً سائلنسر کی جانب فٹ ریسٹ نہیں تھا اس لئے ہم نے سائلنسر پر ہی پاؤں رکھ چھوڑا تھا۔ جب گھنتوں کی مسافت کے بعد اس سے اتر تو ایسے لگا جیسے ایک جوتے کے نیچے کوئی چیز آ گئی ہو اور پاؤں چھوٹے بڑے ہو گئے ہوں۔ نیچے جھک کر دیکھا تو جوتے کی ایڑی پوری طرح پگھل چکی تھی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top