کون ہے جو محفل میں آیا 63

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں آج بھی محفل میں نہیں آیا یہ مرا بھوت ہے جو محفل میں دستیابی سے سرافراز ہے

آپ اپنے بھوت کو یہاں چھوڑ جائیں اس دوران آپ ملاقات کا احوال لکھ ڈالیں (فہیم بھائی کے الفاظ میں دے ماریں، لکھ ماریں یا کھینچ ماریں)۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
اللہ حافظ اور شب بخیر خرگوش بھائی۔ :)

کیا خیال ہے، امین بھائی کا ٹائٹل محفلین کے بجائے خرگوش نہ کر دیا جائے؟ :)

"خرگوش بھیا" کردو :) ۔۔۔ ویسے ایک راز کی بات بتاتے چلیں، پتا نہیں ہماری بچپن کی تصاویر میں کسی نے محسوس کیا یا نہیں، ہمارا ایک کان کافی بڑا ہوا کرتا تھا، تو بچے ہمیں "بڑے کان والا" ۔۔۔۔ "ہاتھی کے کان والا" ۔۔۔۔"اسپیکر کے کان والا" کہتے تھے :biggrin:
 
مغزل

محفلین
بنا تو پتا نہیں چل سکی۔۔۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ مغل بھائی جس قدر مرصع و پیچیدہ و مسجیٰ نظم و نثر لکھتے ہیں، اسی قدر (یا اس سے کسی حد تک کم، ہمارے واسطے، کہ ہم سمجھ سکیں) گفتگو کے بادشاہ بھی ہیں۔

ارے ارے یعنی خوب پیٹ بھر کر ہمارے خلاف سازشیں ہوئی اس عرصے میں ۔۔
بھائی میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ مرصّع کچھ نہیں یہ تو میرے لیے روزمّرہ ہے ۔۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خیر مقدمی کلمات کا بہت شکریہ
دراصل میں سوچ رہا ہوں والے دھاگے میں آپ نے مجھے ٹیگ کیا تو وہاں جاکر دیکھا کہ ملاقات کے احوال کے بارے میں بات ہورہی ہے۔ تب یہاں آیا کہ ضرور یہاں بھی کچھ نہ کچھ گفتگو چل رہی ہوگی۔ :)
آپ سے ملنے کی تمنا تو عرصہ سے ہے، اب ابتدا بذریعہ فون تو ہوہی گئی ہے، ان شاء اللہ ملاقات کی بھی کوئی نہ کوئی سبیل نکالیں گے۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
بھولنے کی نہیں قبلہ ۔ شرارت سوجھی تھی۔۔ ہی ہی ہی

ہاں ،۔۔۔۔ فون ہم نے نیند میں جھومتے ہوئے اٹھایا تھا اور ریسیو کرنے سے پہلے ہم کوئی پیغام لکھ رہے تھے، لکھتے ہوئے ہی مغل بھائی کی کول ریسیو ہوگئی۔ تو جناب کہتے ہیں آپ کے گھر کا پتا کیا ہے میں کورئیر والا بول رہا ہوں۔۔۔ہم نے کہا مغل بھائی۔۔۔۔ ہمیں بیوقوف نہ بنائیں :p ہم آرہے ہیں باہر
 
محمد امین

لائبریرین
ارے ارے یعنی خوب پیٹ بھر کر ہمارے خلاف سازشیں ہوئی اس عرصے میں ۔۔
بھائی میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ مرصّع کچھ نہیں یہ تو میرے لیے روزمّرہ ہے ۔۔

جی جی بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مشکل اردو بولنے والے بھیا :laughing:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خیر مقدمی کلمات کا بہت شکریہ
دراصل میں سوچ رہا ہوں والے دھاگے میں آپ نے مجھے ٹیگ کیا تو وہاں جاکر دیکھا کہ ملاقات کے احوال کے بارے میں بات ہورہی ہے۔ تب یہاں آیا کہ ضرور یہاں بھی کچھ نہ کچھ گفتگو چل رہی ہوگی۔ :)
آپ سے ملنے کی تمنا تو عرصہ سے ہے، اب ابتدا بذریعہ فون تو ہوہی گئی ہے، ان شاء اللہ ملاقات کی بھی کوئی نہ کوئی سبیل نکالیں گے۔ :)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ :)

انشاءاللہ بھیا۔ اور آپکو ٹیگ وہاں اسی لیے کیا تھا کہ آپ دیکھ لیں :)۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top