سیدہ شگفتہ
لائبریرین
جی نبیل بھائی مجھے اتنا دلچسپ لگ رہا ہے سب کو ٹیگ کرنا
اگر آفلائن اراکین تک بھی ٹیگ پہنچنے کا امکان ہوتا بغیر سائن کیے تو میں یہاں اور بھی ٹیگ کرتی ۔
مقفل تھریڈ سے اقتباس کیسے لینا ہے ؟
انکو پتا ہے یہاں ادھار دینا لینا منع ہےیہ یہاں تمہاری حرکتیں دیکھنے آتے ہیں کہ اس نے کس کس کا ادھار واپس کرنا ہے۔
شاید عام طریقے سے اقتباس لینا تو ممکن نہیں ہوگا۔ آپ پوسٹ کاپی کرکے اس پر quote ٹیگ لگا سکتی ہیں۔
مقدس بہن، وہ کیا ہے کہ:
نہ وہ عشق میں رہی گرمیاں, نہ وہ حسن میں رہی شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی, نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
اب آپ کہیں گی کہ شعر کا مطلب بتاؤ۔
چلیں بتاتا ہوں۔ شاعر کہتا کہ لُک ایٹ یور ایج، تمہیں اتنی شوخیاں سوٹ نہیں کرتی ہیں۔ یو شڈ بی کیپنگ کوائٹ اینڈ پلیز گیٹ آ ہئیر کٹ، تمہارے بال بہت لمبے ہو رہے ہیں۔
تو ابھی پوچھ لیتے ہیں نبیل لالہ آپ کی موجودگی میں شمشاد لالہ کا ادھار کون لے گیا ؟؟؟
نبیل بھائی ، آپ کی ایج کو کیا ہوا ہے ! بوڑھا کہنا چاہ رہے کیا خود کو ؟ لیکن آپ بوڑھے تو ہیں ہی نہیں ۔
ہائیں
وہ کیوں ؟؟؟
ابن سعید انہی کے تعاقب میں انڈیا جا رہے ہیں۔
بزرگی بعقل ست نہ بسال
جی بوڑھے ہی ہو گئے ہیں، اگرچہ گزرے ہوئے وقت کے بارے میں یہی کہہ سکتا ہوںکہ :
یہ وقت گزرا سارا عمرِ رائیگاں کی طرح
پیاسے رہے سدا دشتِ بے آب و گیاں کی طرح
ابھی گوگل کرکے شعر نکالا ہے۔
ان کو معلوم ہوتا تو یہ میرا واپس نہ دلا دیتے۔
نبیل بھائی ، "بزرگی بعقلست" تو ٹھیک ہے البتہ آپ بوڑھے ہرگز نہیں ہیں ۔ آپ اپنا بوڑھا ہونا ثابت کریں ورنہ میں آپ کی ہجو پوسٹ کر دینی ہے جو میں لاہور سے واپسی پر لکھی تھی ۔