کون ہے جو محفل میں آیا - 66

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
سناٹا؟؟؟؟؟؟؟

ویسے ہماری آئی ڈی سے پچھلے کافی پیغامات مغل بھائی اور فہیم نے ارسال کیے تھے اور بیٹھے بس ہنسا کیے۔۔۔


آج کی ملاقات میں بہت بہت بہت زیادہ مزا آیا۔۔۔ ہم چونکہ تین تھے اسلیے یہ اجتماع ہوگیا (چوتھا، یعنی عمار اپنے گھر موجود مہمانوں کی وجہ سے آئسکریم کی دکان سے ہی واپس چلا گیا تھا مگر یہ ستائش کی بات ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے آیا ضرور)۔۔۔

ہم نے بچوں کی طر ح خوب ہلا گلا کیا۔۔۔ ہنسی نذاق، ایک دوسرے پر طنز اور تو اور لاتیں بھی چلائیں کیوں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے کب مانے ہیں؟؟
 

محمد امین

لائبریرین
ہم نے کچھ وڈیوز بھی بنائی تھیں مگر وہ بھی ہماری باتوں کی طرح ناقابلِ اشاعت تھیں تو مجبوراً ڈیلیٹ کرنا پڑیں :rollingonthefloor:
 

محمد امین

لائبریرین
بھئی، واہ! یعنی ہمارا اور شمشاد بھائی کا ذکر ہی گول کر دیا گیا اس ملاقات سے؟ :) :) :)

ابھی آئے گا سب آئے گا مغل بھائی سب لکھیں گے ہمارا تو حافظہ اچھا نہیں ہے :tongue: ابھی تو ٹک کر بیٹھے ہیں ہم۔۔۔۔ نہ ہم نے خود کھانا کھایا نہ مہمانوں کو کھلایا ۔۔البتہ فہیم کو لاتیں ضرور کھلائیں ہم نے ؛) اسکی وڈیو ابھی پوسٹ کرتے ہیں۔۔۔۔۔

بھئی یہ بتائے دیتے ہیں کہ آج کی 4 گھنٹے پر محیط ملاقات میں ہم نے سعود کو فون کر کے جگایا اور کافی دیر بات کی بہت اچھا لگا :) ۔۔ پھر درمیان میں مغل بھائی کے فون پر شمشاد بھائی کی کَول آگئی۔ لاؤڈر پر سعود کے ساتھ کونفرس کرنے کی کوشش کی مگر تکنیکی مسائل کی بنا پر ممکن نہ ہوسکا :) مگر پھر سعود کو ٹاٹا کہنے کے بعد شمشاد بھائی سے بھی بات کی ۔۔ اور یہ دونوں لمبی لمبی کَولز فہیم کے گوگل اکاؤنٹ سے مفت میں کی گئیں :D
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے جہاں تک اطلاع ملی تھی اس محفل میں حافظ سمیع اللہ آفاقی بھی کچھ دیر کے لیے موجود تھے۔ ان کی بھی ذکر خیر گول کر دیا گیا ہے۔
 
تازہ ترین بات یہ معلوم ہوئی ہے کہ تین میموں (بقول نازنین ناز بٹیا، اسے میموں ہی پڑھیئے گا) والے مغل بھیا کا نام مشہور زمانہ "غریب الغرباء فقیر الفقراء۔۔۔ الخ" سے بھی چند گز طویل ثابت ہوا ہے۔ گو کہ اب بھی لیلیٰ کی زلف سے دو چار بالشت کم ہی ہے۔ :)
 

زین

لائبریرین
واہ بھئی ۔ خوب ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
میرا ایک دوست ایک کام کے سلسلہ میں کراچی جانا چاہتا ہے اور اس کا اصرار ہے کہ میں بھی اس کے ساتھ چلوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ۔۔۔۔:oops:
 
واؤؤؤؤؤؤؤؤؤ
کتنے مزے کی بات ہے آپ سب مل رہے ہیں
آپ ذرا فہیم بھیا کے بال دیکھ کر آئیے گا کہ اب کتنے لمبے ہیں

اور مغل بھیا کو کہیے گا کہ میں جب آتی ہوں تو وہ کہاں ہوتے ہیں
ان کو پتا نہیں ہوتا کہ ان کو مس کیا جا رہا ہے۔۔ جلدی جلدی آیا کریں۔۔

اور عمار بھیا کو بھی سلام
وعلیکم السلام بہنا۔ اور پتا ہے، فہیم کے بال اب لمبے نہیں ہیں، اُس نے چھوٹے کرلیے ہیں۔
 

نازنین ناز

محفلین
وعلیکم السلام بہنا۔۔۔ کیسی ہیں آپ
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں نازنین ناز بٹیا رانی؟ :)
الحمد للہ میں بالکل ٹھیک ہوں آپ سب کیسے ہیں؟ :)
میری اپیا (سمیع بھائی کی ہمشیرہ) کی طبیعت خراب ہے، انہی کے ساتھ ہاسپٹل میں تھی، تھوڑی دیر قبل آئی تو سوچا کہ محفل میں بھی دُعا کے لئے کہہ دوں، سو مراسلے پوسٹ نہیں کر رہی تھی۔ بس اطلاعات دیکھ رہی ہوں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top