کل میں اور
fahim ملے تھے۔ ۔۔۔ بہت گھنٹوں تک ہم گھومتے رہے اور بیٹھے رہے۔۔۔ خوب باتیں ہوئیں۔۔۔ فہیم میری ہی قبیل کا انسان ہے، صاف گو، دل کا کھرا ۔۔ شریف النفس (میرے برخلاف)۔۔۔ اور بہت اچھے مزاج کا۔۔۔ ایک تو بولتا بلاتکان ہے اور بہت اچھا بولتا ہے
۔۔۔ ہر موضوع پر بندہ اس سے بات کرسکتا ہے۔
پہلے ہم نے حسین آباد میں بریانی کھائی اور پھر ایک لمبی چہل قدمی کی نائن زیرو تک۔۔۔ وہاں سے واپس آئے، کوفی پی، پھر فہیم کے گھر کے پاس ایک خوبصورت سے پارک میں جا کر بیٹھے۔ فہیم کے ساتھ اسکا ایک بچپن کا دوست فہیم (ہم عمر ،ہم نام) بھی موجود تھا۔۔۔ خوب اچھی محفل جمی، دونوں فہیم بہت شائستہ اور سلجھے ہوئے مزاج کے انسان ہیں
(ایک دفعہ پھر ہمارے برخلاف)۔۔۔ ۔