کون ہے جو محفل میں آیا 72

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ کیسی ہیں؟ میں آج آپ کو فون کرنے لگی تھی پھر سوچا آپ آرام نہ کر رہی ہوں۔
محمد امین آپ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اور fahim آپ کیسے ہیں؟

میں ٹھیک فرحت ۔ اگر آپ فون کر دیتیں تو مجھ غریب کا بہت زیادہ بھلا ہو جاتا کیونکہ میں دوپہر سے لے کر رات آٹھ بجے تک سوتی رہی ہوں ۔ کل رات دیر سے سوئی پھر صبح ٹی وی کے شور سے آنکھ کھل گئی ۔ کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنا کی لائیو رپورٹنگ ہو رہی تھی تو اس قدر لوگ جمع تھے وہاں اور ٹی وی پر عجیب سماں تھا ۔ تب سے اٹھی ہوئی تھی صبح سے ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نئے سال کا آغاز تو اچھا ہوا۔
لیکن بروزِ 31 دسمبر کو ہمارے ساتھ یہ حادثہ ہوا کہ
ناز پلازہ کے سامنے سے ہماری بائیک پولیس والے اٹھا لے گئے:cautious:
غلط پارکنگ کا چلان بنا کر:oops:
اوہ۔ چلیں وہ گزشتہ سال کی بات ہو گئی اب تو۔ نئے سال میں مزید محتاط ہو جائیں۔
 

فہیم

لائبریرین
بیچ میں گھسا کر کھڑی کرتے نا۔۔۔ ویسے گلی میں کھڑی کردیا کرو۔۔۔ ناز اور اماں ٹوور کی درمیانی گلی میں۔۔۔

بس ہوجاتی ہے کبھی کبھی ہم سے بھی ایسی حرکتیں۔
سوچا کہ پانچ منٹ کی تو بات ہے۔
اور یہ کاروائی ہماری سوچ سے بھی پہلے ہوگئی۔
 

محمد امین

لائبریرین
بس ہوجاتی ہے کبھی کبھی ہم سے بھی ایسی حرکتیں۔
سوچا کہ پانچ منٹ کی تو بات ہے۔
اور یہ کاروائی ہماری سوچ سے بھی پہلے ہوگئی۔

تمہاری بائک تو ٹلے اٹھا کر لے گئے تھے۔۔۔۔۔اور ہماری گاڑی چوری ہوگئی تھی آج تک نہیں ملی :)۔۔۔
اور اس دن ہمارا کزن ہسپتال میں تھا، ہسپتال کے باہر سے چوری ہوئی۔۔۔ وہ بے چارہ بچہ انتقال کرگیا بعد میں۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں ٹھیک فرحت ۔ اگر آپ فون کر دیتیں تو مجھ غریب کا بہت زیادہ بھلا ہو جاتا کیونکہ میں دوپہر سے لے کر رات آٹھ بجے تک سوتی رہی ہوں ۔ کل رات دیر سے سوئی پھر صبح ٹی وی کے شور سے آنکھ کھل گئی ۔ کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنا کی لائیو رپورٹنگ ہو رہی تھی تو اس قدر لوگ جمع تھے وہاں اور ٹی وی پر عجیب سماں تھا ۔ تب سے اٹھی ہوئی تھی صبح سے ۔
دیکھا۔ میرا خیال درست نکلا ۔ :) اچھا ہوا نہیں جاگیں۔ آرام تو کر لیا ورنہ آپ کی روٹین کا اندازہ ہے مجھے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تمہاری بائک تو ٹلے اٹھا کر لے گئے تھے۔۔۔ ۔۔اور ہماری گاڑی چوری ہوگئی تھی آج تک نہیں ملی :)۔۔۔
اور اس دن ہمارا کزن ہسپتال میں تھا، ہسپتال کے باہر سے چوری ہوئی۔۔۔ وہ بے چارہ بچہ انتقال کرگیا بعد میں۔۔۔
اوہ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
:(
 

فہیم

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
تمہاری بائک تو ٹلے اٹھا کر لے گئے تھے۔۔۔ ۔۔اور ہماری گاڑی چوری ہوگئی تھی آج تک نہیں ملی :)۔۔۔
اور اس دن ہمارا کزن ہسپتال میں تھا، ہسپتال کے باہر سے چوری ہوئی۔۔۔ وہ بے چارہ بچہ انتقال کرگیا بعد میں۔۔۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
:(
 

شمشاد

لائبریرین
نئے سال کا آغاز تو اچھا ہوا۔
لیکن بروزِ 31 دسمبر کو ہمارے ساتھ یہ حادثہ ہوا کہ
ناز پلازہ کے سامنے سے ہماری بائیک پولیس والے اٹھا لے گئے:cautious:
غلط پارکنگ کا چلان بنا کر:oops:
پھر واپس لینے کے لیے کتنا نذرانہ گزارنا پڑا؟
 

فہیم

لائبریرین
فہیم چالان کتنے کا ہوا تھا؟ اور کونسے سیکشن سے ملی تھی بائک؟
پھر واپس لینے کے لیے کتنا نذرانہ گزارنا پڑا؟

گارڈن والے ہیڈ کوارٹر سے ملی۔
وہاں تک پیدل مارچ کیا۔

200 روپے لفٹنگ چارجز کی مد میں لیے اور 130 چلان کی۔
کل 330 کا نسخہ بنا جو ہاتھوں ہاتھ ادا کرکے اپنی بائیک چھڑائی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام،
جی ہم ٹھیک ٹھاک۔
آپ سنائیں
کیسی ہیں
کہاں ہیں
کیا کررہی ہیں
کوئی نئی تازہ۔

تفصیل پلیز :)

میں ٹھیک اللہ کا شکر ۔
نئی تازہ تو آمد ہو رہی ہے ان دنوں اگر ارادہ کر لیا تو بریکنگ نیوز دھاگہ پر اس سال کی پہلی رپورٹنگ ہو جائے گی ۔ فہیم بریکنگ نیوز تھریڈ کا ربط جب وقت ہو ڈھونڈ دیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top