کون ہے جو محفل میں آیا 74

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام ۔آپ کیسی ہیں ۔۔؟
بے بیوں کا بخار اب ہمیں لگ گیا ہے ۔ بے بیاں ابھی ہمارا خیال نہیں رکھ سکتے ابھی تو ہمیں ہی ان کا خیال رکھنا ہے ۔:)

خیال رکھنے کے لئے کسی کا بڑا ہونا ضروری نہیں۔ :)

آپ نے وہ ویڈیو تو دیکھی ہوگی ناں جس میں ایک بہت ہی چھوٹا سا بچہ اپنے نومولود بھائی کی دیکھ ریکھ کر رہا ہوتا ہے۔ :)
 
تو پھر فریحہ کو پیار کیجئے میری طرف سے اور بھابھی کو سلام ! :)

اچھا اپیا اور بھیا لوگ اب میں جاؤں دیر ہوجائے گی نہیں تو ۔۔اور پھر مجھے ڈانٹ پڑے گی ۔۔اللہ حافظ ۔۔پھر ملیں گے۔ :)

اللہ حافظ بھیا کی دلاری۔ آپ مسکراتی ہوئی جائیں اور سارا دن خوش خوش رہیں۔ :)
 

عندلیب

محفلین
خیال رکھنے کے لئے کسی کا بڑا ہونا ضروری نہیں۔ :)

آپ نے وہ ویڈیو تو دیکھی ہوگی ناں جس میں ایک بہت ہی چھوٹا سا بچہ اپنے نومولود بھائی کی دیکھ ریکھ کر رہا ہوتا ہے۔ :)
اب مجھے یہ بتایئے کہ بچے میرا کس طرح خیال رکھ سکتے ہیں ۔ کچن میں تو وہ جا نہیں سکتے کیونکہ میں ابھی اجازت نہیں دوں گی۔چھوٹے موٹے کام تو بیچارے کرتے ہی ہیں۔ ویسے ابھی میں الحمدللہ چلنے پھرنے کے قابل ہوں ۔
 
سب ہی تصاویر سعود بھائی ، مجھے ابھی ناشتہ کے لیے جانا ہے پھر واپس آ کے سب دیکھنا ہیں آپ سب تیار رکھیے ۔

ناک لڑانے کی ایک آسان ترکیب۔ :)

30122011025.jpg
 
اب مجھے یہ بتایئے کہ بچے میرا کس طرح خیال رکھ سکتے ہیں ۔ کچن میں تو وہ جا نہیں سکتے کیونکہ میں ابھی اجازت نہیں دوں گی۔چھوٹے موٹے کام تو بیچارے کرتے ہی ہیں۔ ویسے ابھی میں الحمدللہ چلنے پھرنے کے قابل ہوں ۔

اللہ نہ کرے کہ ہماری اپیا چلنے پھرنے سے قاصر ہوں۔ ہم تو یہ کہہ رہے تھے کہ بعض دفعہ اتنی سی بات ہی کافی تقویت دیتی ہے کہ کسی کو آپ کی پریشانیوں کا احساس ہے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
م۔م۔مغل نے کہا:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاۃ
آپ کو بھی عید الایّام سیّد الایّام جمعہ مبارک ہو
مالک کا کرم ہے فرحت بہن ، آپ کیسی ہیں ؟
ارےےے۔۔ کہاں کہاں کہاں ؟؟ کہاں بارش ہو رہی ہے ۔۔؟
ہماری طرف تو بس ایک زور کا چھانٹا پڑا اور بس۔۔۔
الحمد اللہ۔ سب ٹھیک ٹھاک۔ آپ کیسے ہیں؟
ہمارے یہاں تو ٹھیک ٹھاک بارش ہوئی۔ اور سردی بہت بڑھ گئی۔ بلکہ ٹھنڈ نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے :(
 
الحمد اللہ۔ بس کچھ کچھ فلو جیسا محسوس ہو رہا ہے۔
آپ سنائیے گاؤں کا سفر کیسا رہا؟ ویلکم بیک :)
فریحہ اور ان کی ماما کیسی ہیں؟

اپنی صحت کا بے حد خیال رکھیں اور مسکراتی رہیں تو فلو کا شبہہ جاتا رہے گا۔ :)

سفر بھی خوب رہا، بڑی دوڑ بھاگ رہی۔ کم وقت میں کئی لوگوں سے ملاقات اور خراب موسم اس لئے تھوڑی کھینچا تانی رہی۔ :)

فریحہ، ام فریحہ اور ام ابو فریحہ سمیت گھر میں سبھی بخیر ہیں۔ آج بچے ہمارا ایک وعدہ یاد دلا کر باہر گھما کر لانے کی ضد کر رہے ہیں۔ موسم کے بارے میں قیاس ہے کہ آج دہلی میں دھوپ ہوگی۔ ان شاء اللہ۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top