میرا نہیں خیال
اگر کوئی بھی اچھا شیمپو یوز کیا جائے تو وہ بالوں کے لیے اچھا ہی ہوتا ہے۔
بشرطیکہ روز روز نہ کیا جائے۔
ویسے تو کہنے والے کہتے ہیں کہ شیمپو کا انتخاب بھی اپنے بالوں کے مطابق کیا جائے کہ آپ کے بال کس نوعیت کے ہیں۔
ہوسکتا ہے یہ بات درست ہو لیکن خود میں نے اس معاملے میں کبھی حجتی نہیں بنا بس شیمپو اچھا ہونا چاہیے اور آپ اس سے بے فکر ہوکر بال واش کرلیں۔
لیکن اگر کسی کے بال بہت زیادہ پتلے ہوں یا زیادہ ٹوٹتے ہوں تو وہ شیمپو کے معاملے میں بھی احتیاط کرے۔
باقی دیسی نسخے بھی بڑے کارآمد ہوتے ہیں بالوں کے لیے۔
آئل میں زیتون آئل بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا۔ اس کا مساج کرنا بھی بالوں میں جان لاتا ہے۔
لیکن زیتون کا تیل چونکہ گرم تاثیر رکھتا ہے تو زیادہ گرم خطوں میں اس کو بھی میانہ روی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔
بلکہ اگر زیتون اور سرسوں دونوں کا تیل ہم وزن لے کر دونوں کا ہلکا سا گرم کرکے ایک جان کرلیا جائے تو یہ بہت زبردست تیل بن جاتا ہے۔
اس کے علاوہ بالوں کے متعلق مزید کچھ معلوم کرنا ہوتو بندہ حاضر ہے