کون ہے جو محفل میں آیا - 83

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
درست زیک بھائی ، موجودہ شکل میں لائبریری پراجیکٹ کو فعال رکھنے میں توانائی اور وقت بیشتر مینویلی مراحل طے کرنے میں صرف ہو رہے ہیں اور مطلوبہ نتائج سست روی کا شکار ہیں ۔ اگر آئندہ کئی سال تک بہتر نظام کی تشکیل ممکن نہ ہو تو موجودہ شکل میں ہی کام جاری رکھنا پڑے گا (تاہم اسے بہتر شکل دی جا سکتی ہے۔) لیکن پھر اس طرح بہتر نظام کی جانب پیش قدمی تاخیر کا شکار رہے گی ۔ علاوہ ازیں اراکین ایک انداز میں فعالیت کے عادی ہونے کے بعد نئے سرے سے محنت کرنے سے ہچکچائیں شاید ۔
اس بارے میں کیا رائے ہے ، میرا خیال یہ رہا ہے کہ اس وقت اور توانائی کو بہتر نظام کی تشکیل میں صرف کر لیا جائے دستیاب اراکین جو سنجیدگی سے لائبریری کے لیے وقت نکال سکتے ہوں وہ اس نظام کی تشکیل میں شریک ہوں اور دیگر اراکین موجودہ شکل میں مختلف عنوانات پر کام جاری رکھیں ۔ جیسے جیسے بہتر نظام کی جانب پیش قدمی ہو رفتہ رفتہ دیگرتمام لائبریری اراکین اس میں انوالو ہوتے جائیں ؟ اس سے یہ فائدہ ہو سکتا ہے کہ اراکین ایک جانب مانوس ہوتے جائیں گے اور ساتھ ہی یہ فرق بھی واضح رہے گا کہ کسی مقصد کے حصول کے لیے محنت کرنا اہم ہے ۔ بغیر محنت کچھ حاصل ہوجانے کو فارگرانٹڈ لے لیا جاتا ہے جبکہ محنت کر کے حاصل کیا جائے تو صحیح معنوں میں قدر رہتی ہے اور اس عمل کے تسلسل اور حفاظت کا خیال اور کوشش بھی جاری رہتی ہے۔
بہتر نظام کے لئے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے جس میں کچھ وقت لگے گا۔ پرانے تجربات کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ لائبریری ورک فلو پر ارکان سے تجرباتی طور پر مختلف سافٹویر پر کام کران سودمند نہ ہو گا۔ اس لئے پہلے ایس سافٹویر تیار کرنی ہو گی۔

خیر اس گفتگو کو مکالمے میں لے جاتے ہیں کہ اس تھریڈ میں گم ہو جائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top