کون ہے جو محفل میں آیا 84

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اب معلوم نہیں محفل سست ہے یا میرے نیٹ کو نیند آ رہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں بھی جاؤں اب۔
اللہ حافظ۔ عائشہ انشاءاللہ پھر بات ہو گی تو آپ سے آپکی فیورٹ مووی کا پوچھوں گی۔
اللہ حافظ سعود بھائی۔ ایک اچھے دن کی خواہشات کے ساتھ۔

محفل تو الحمد للہ چست درست ہے۔ شب بخیر۔ سونے سے قبل مسکرانا مت بھولیئے گا۔ :)
 
مہ جبین

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے یہاں کا رخ نہیں کرنا چاہئے ، کیونکہ مجھے ڈھنگ سے بات کرنا نہیں آتی تو اسی لئے کوئی بھی مجھ سے بات کرنا پسند نہیں کرتا یا کرتی۔۔۔۔۔۔ عندلیب بھی میری بات کا جواب نہیں دیتیں اور باقی بھی میرے آتے ہی آف لائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
میں بڑی عمر کی عورت ہوں ، اور مجھے اس زمانے کے لحاظ سے لچھے دار باتیں کرنا نہیں آتیں جو دل میں وہ زبان پر اور بس۔۔۔۔
میں تو یہاں امین کے کہنے پر چلی آئی تھی لیکن پتہ چلا کہ میرے آتے ہی یہاں سناٹا ہو جاتا ہے تو اب سوچا ہے کہ یہاں سے رخت سفر باندھ لیا جائے تو اسی میں عافیت ہے:(
میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی چاہتی ہوں
اللہ حافظ و ناصر
 
فہیم

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ اب مجھے یہاں کا رخ نہیں کرنا چاہئے ، کیونکہ مجھے ڈھنگ سے بات کرنا نہیں آتی تو اسی لئے کوئی بھی مجھ سے بات کرنا پسند نہیں کرتا یا کرتی۔۔۔۔ ۔۔ عندلیب بھی میری بات کا جواب نہیں دیتیں اور باقی بھی میرے آتے ہی آف لائن۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:(
میں بڑی عمر کی عورت ہوں ، اور مجھے اس زمانے کے لحاظ سے لچھے دار باتیں کرنا نہیں آتیں جو دل میں وہ زبان پر اور بس۔۔۔۔
میں تو یہاں امین کے کہنے پر چلی آئی تھی لیکن پتہ چلا کہ میرے آتے ہی یہاں سناٹا ہو جاتا ہے تو اب سوچا ہے کہ یہاں سے رخت سفر باندھ لیا جائے تو اسی میں عافیت ہے:(
میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی چاہتی ہوں
اللہ حافظ و ناصر

ہائیں،
آپ کو ایسا کیونکر لگا آنٹی:(

ایسا تو کچھ بھی نہیں ہے۔
ایسی باتیں نہ سوچا کریں۔
ابھی ہم آگئے آفس سے گھر اور کھانا بھی کھالیا۔
آپ حکم کریں کہ کیا پیش کیا جائے آپ کی خدمت میں :)
 
اللہ خیر کرے! امی جان، آپ ایسا کہیں گی تو ہم ناراض ہو کر آپ نی ناک کی نوک چھو لیں گے ہاں نہیں تو۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top