کون ہے جو محفل میں آیا 86

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
بہتری کی امید تو کم ہی ہے ۔ حالات بگاڑ کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں ۔ یا پھر یہ ہو کہ حکومت اور فوج نے ملکر بہتری کی کوششیں شروع کردیں جیسا کہ آج کچھ لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں ۔ یہ عمل آگے بڑھایا گیا تو شاید بہتری آجائے۔ سب سے بڑا مسئلہ اس وقت لاپتہ افراد کا ہی ہے ۔

اللہ بہتر کرے سب۔ آمین

سمجھ نہیں آتا کیا بنے گا اس ملک کا۔
 
آپی نے قیمہ مٹر بھیجا تھا اب مجھے دل ہو رہا ہے کہ پھر کھانا کھا لوں ۔ اس ہفتہ مجھے سب دنوں میں اتنی زیادہ بھوک لگتی رہی ہے اور میں کھانا کھانے میں دل و جان سے کھایا ورنہ میں عام طور پر کھانا چور ہوں ۔

صبح آپ کی کیا مصروفیات ہونے کا امکان ہے بٹیا رانی؟ :)
 
تعبیر

محفلین
ظاہر ہے جب ہمیں معلوم ہوا کہ آپ یہیں ہیں تو ہم اور کیا کہتے۔
خود سے یہ کہتے تو اچھے نہیں لگتے کہ آپنا کانٹیکٹ نمبر دے دیں۔
یا یہ لیں ہمارا کانٹیکٹ نمبر اور ہم سے رابطہ کریں :)
جبکہ ہم شاید اس خوش فہمی میں رہتے تھے کہ جب سویٹ سسٹر یہاں آنے والی ہونگی
تب ہی ہمارے فیس بک یا ای میل پر بتادیں گی کہ چھوٹو آئی ایم کمنگ
واٹ از یور کانٹیکٹ نمبر، آئی ول کانٹیکٹ یو :)

لیکن خیر
ہوتا ہے
چلتا ہے
دنیا ہے :)

اور سوری وغیرہ نہ کریں۔
ہمیں اچھا نہیں لگتا کہ کوئی بڑا ہم سے سوری کرے کسی بات پر :)
ویسے بھی ہمیں آپ سے کوئی شکوہ شکایت نہیں :)

فیس بک پر تو میں نے کسی کو بھی نہیں بتایا تھا اور آخری دن شاپنگ میں اتنے مسروف گزرے کہ کوئی ہوش نا تھا
چلیں اب تو جو ہانا تھا وہ ہو گیا لیکن کم از کم آپ اپنا نمبر دے دیتے مجھے پہل کرنے میں اکثر جھجھک ہوتی ہے لیکن اس کے بعد میں پھر پٹڑی پر دوڑنے لگتی ہوں
اب چاہیں تو کوئی سزا دے دیں یا کوئی جرمانہ یا ازالہ بتائیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہتری کی امید تو کم ہی ہے ۔ حالات بگاڑ کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں ۔ یا پھر یہ ہو کہ حکومت اور فوج نے ملکر بہتری کی کوششیں شروع کردیں جیسا کہ آج کچھ لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں ۔ یہ عمل آگے بڑھایا گیا تو شاید بہتری آجائے۔ سب سے بڑا مسئلہ اس وقت لاپتہ افراد کا ہی ہے ۔

اللہ کرے کہ سب حالات ٹھیک ہو جائیں ، آمین

زین بھائی ، عمومی طور پر لوگ کیا رائے رکھتے ہیں اور حکومت سے کیا توقعات رکھتے ہیں اور لا پتہ افراد کون ہیں کیا سیاسی لوگ اور ورکرز ہیں یا عام افراد ؟ کراچی میں عام افراد چاہے کسی بھی زبان ، مسلک ، صوبہ سے ہوں وہ سکون کی زندگی جینا چاہتے ہیں اور ان کا میل جول ایک دوسرے سے نارمل ہے لیکن سیاسی لوگ تعصب اور تفرقہ پھیلاتے ہیں ۔
 
فہیم

لائبریرین
فیس بک پر تو میں نے کسی کو بھی نہیں بتایا تھا اور آخری دن شاپنگ میں اتنے مسروف گزرے کہ کوئی ہوش نا تھا
چلیں اب تو جو ہانا تھا وہ ہو گیا لیکن کم از کم آپ اپنا نمبر دے دیتے مجھے پہل کرنے میں اکثر جھجھک ہوتی ہے لیکن اس کے بعد میں پھر پٹڑی پر دوڑنے لگتی ہوں
اب چاہیں تو کوئی سزا دے دیں یا کوئی جرمانہ یا ازالہ بتائیں

جی جو ہونا تھا سو ہوا۔
اب ختم کریں اس کو :)
یہ اتنی لمبی تقریر بھی ہم نے بس نفسیاتی پنے میں کردی کہ ہمیں دل میں کچھ رکھنے کی عادت نہیں :)
اتنا بکنے کے بعد ہمارے دل میں موجود سارا کاٹھ کباڑ نکل جاتا ہے۔ اور دل پھر صاف ستھری حالت میں آجاتا ہے :)

اور اتنی تو ہم میں ہمت نہیں کہ کوئی سزا یا جرمانے کا سوچیں بھی :)

اس لیے اس قصے کو بس ختم کردیتے ہیں ابھی۔
ورنہ لوگ کہیں گے کہ میں سٹھیا گیا ہوں :)
 
صبح پانچ بجے اٹھ جاؤں گی سعود بھائی ، کل زیادہ وقت یہاں کے لیے پلان ہے اگر اللہ نے کچھ اور نہ سوچا ہوا

ان شاء اللہ آپ بیدار ہوں گی تب تک ہم ایک عدد گائڈ لائن لکھ چکے ہوں گے جو نئے نظام پر کتابیں منتقل کرنے والوں کے لئے لکھا جانا ہے۔ ایسا ہمارا ارادہ ہے، "اگر اللہ نے کچھ اور نہ سوچا ہوا"۔ :) :) :)
 
تعبیر

محفلین
جی جو ہونا تھا سو ہوا۔
اب ختم کریں اس کو :)
یہ اتنی لمبی تقریر بھی ہم نے بس نفسیاتی پنے میں کردی کہ ہمیں دل میں کچھ رکھنے کی عادت نہیں :)
اتنا بکنے کے بعد ہمارے دل میں موجود سارا کاٹھ کباڑ نکل جاتا ہے۔ اور دل پھر صاف ستھری حالت میں آجاتا ہے :)

اور اتنی تو ہم میں ہمت نہیں کہ کوئی سزا یا جرمانے کا سوچیں بھی :)

اس لیے اس قصے کو بس ختم کردیتے ہیں ابھی۔
ورنہ لوگ کہیں گے کہ میں سٹھیا گیا ہوں :)

مجھے افسوس رہے گا اس بات کا
اچھا کیا کہ دیا شکوہ اسی سے کیا جاتا ہے جسے اپنا سمجھا جاتا ہے
بس پہلے آپ پہلے آپ کے چکر میں سب کچھ رہ گیا
اب کوئی دعویٰ تو نہیں کرتی لیکن آئندہ خیال رکھون گی ان شاء اللہ :)
مجھ پر لعنت بھیج دیں یہ سوچ کر کہ کچھ لوگ (میرے جیسے ) کسی لائق نہیں ہوتے
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

مجھے تو علم نہیں کہ کیا چل رہا ہے، البتہ میں چل رہا ہوں بستر کی جانب۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top