کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے وہ دھاگہ نہیں یاد کہ کہاں ہے جہاں آپ نے اپنا سوال پوسٹ کیا ۔ اگر آپ ابھی اپنی آئندہ تعلیم کے لئے آپشنز دیکھ رہے ہیں تو مذکورہ سائٹ کو بھی دیکھ لیں (یا دیکھ چکے ہیں؟؟)
 

نبیل

تکنیکی معاون
واقعی معاملہ کیا ہے؟ لوگ آن لائن ہو بھی رہے ہیں لیکن کچھ کہے بغیر جا رہے ہیں۔ کچھ عید کی مصروفیت تو نہیں ہے؟
 

دوست

محفلین
کاکے احترام بھی کوئی چیز ہوتا ہے۔
سمجھے یا نہیں؟؟
تم تو ابھی پپو بچے ہو لیکن ہم تو بڑے ہوگئے ہیں۔ گفتگو کے آداب بھی ہوا کرتے ہیں۔
ہیں جی!!!!!!!!!!
 

اجنبی

محفلین
اچھا بھائی احترام الحق ، ادب القدیم ۔ پھر ایسا مذاق کیا ہی نہ کرو جس کی وضاحتیں دینی پڑیں ۔ اب ہمیں دیکھ لو ، جو بھی فرماتے ہیں ، ڈنکے کی چوٹ پر ۔
 

جیہ

لائبریرین
جی حجاب میں ٹھیک ہوں۔ بس جوتے اور شال رہ گئے تھے۔ آج خود بازار جاکر شاپنگ کی۔ ویسے میں خود کم ہی جاتی ہوں بازار شاپنگ کرنے۔ اتنا رش تھا کہ توبہ ۔۔۔

آپ نے تو تیاری کی ہوگی نا۔
 

حجاب

محفلین
میں نے کی ہے تیاری کچن کے کام جو عید پر ہوں گے اُن کی،باقی رہا سوٹ جو کہ لیا تو ہے لیکن ابھی تک سلائی نہیں ہوئی اُس کی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top