کون ہے جو محفل میں ۔۔۔۔۔ 96

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں ٹھیک ہوں سعود بھائی ، اللہ کا شکر ۔

کیا مصروفیت رہی آپ کی ؟

آج تو زیادہ کچھ کام نہیں کیا۔ ویک اینڈ تھا اس لئے صبح اٹھ کر ہندوستان کچھ لوگوں سے فون پر بات کی۔ پھر ہمارے ایک بہت ہی عزیز دوست کا پیغام موصول ہوا جس میں انھوں نے تیراکی کے لئے جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ لہٰذا یونیورسٹی کے سوئمنگ پول چلے گئے۔ وہاں ان کے ساتھ ان کی دونوں چھوٹی بچیاں بھی آئی تھیں۔ کچھ دیر تک ہم چاروں نے تیراکی کی پھر گھر کی طرف لوٹ رہے تھے تو بارش ہونے لگی لہٰذا اپنی لیب چلے گئے۔ چند گھنٹے وہاں گذارے پھر گھر آ گئے۔ پچھلے چند گھنٹوں سے ویڈیو ٹیوٹوریلز وغیرہ سے مستفید ہو رہے تھے۔ اگر جی میں آیا تو کچھ دیر میں کھانے پینے کے بارے میں بھی سوچیں گے، ویسے تو ابھی بھوک نہیں لگی ہے۔ :) :) :)
 
نئی تصاویر بنائیں سعود بھائی ؟
تصاویر تو نہیں بنائیں، حالانکہ سوچ رہے تھے کہ سوئمنگ پول کی ہی تصویر بنا لیتے۔ لیکن وہاں کچھ ایک اور لوگ بھی تیراکی میں مصروف تھے تو کچھ مناسب نہیں لگا۔ آپ کہیں تو ابھی اپنے کمرے کی لیمپ کی تصویر یہاں لگا سکتے ہیں۔ :) :) :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں۔ :)
گڑیا رانی کی امتحان کی تیاریاں کیسی چل رہی ہیں؟ اور آج موسم کیسا ہے بٹیا رانی کے شہر کا؟ :)
امتحان کی تیاری تو دل لگا کر رہی ہوں لالہ ، کیونکہ شگفتہ اپیا نے بولا تھا کہ ناعمہ اچھے مارکس لینے ہیں :) :) :)
اور ہمارے شہر کا موسم نارمل سا ہے ، بلکہ تھوڑی گرمی سی بھی محسوس ہو رہی ہے ۔ آج امی جان نے بھی آجانا ہے گاؤں سے ، ان کے بنا دل اداس ہے :rolleyes:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امتحان کی تیاری تو دل لگا کر رہی ہوں لالہ ، کیونکہ شگفتہ اپیا نے بولا تھا کہ ناعمہ اچھے مارکس لینے ہیں :) :) :)
اور ہمارے شہر کا موسم نارمل سا ہے ، بلکہ تھوڑی گرمی سی بھی محسوس ہو رہی ہے ۔ آج امی جان نے بھی آجانا ہے گاؤں سے ، ان کے بنا دل اداس ہے :rolleyes:

بالکل ٹھیک ناعمہ ، خوب اچھی طرح تیاری کرنا ہے اور صرف اچھے مارکس نہیں بلکہ گولڈ میڈل چاہیے !

امی کس گاؤں گئی ہیں ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top