کون ہے جو محفل میں ۔۔۔۔۔ 96

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
میں بالکل ٹھیک اللہ کا شکر ۔ آپ کی امی جان کی طبیعت کیسی ہے ؟

میں آج پوری کی تصویر بھی بنائی اور میں جتنی دیر میں تصویر بنانے میں لگی ہوئی تھی تو ڈائننگ ٹیبل خالی ہونے کا خطرہ نظر آیا تو میں جلدی سے کیمرے سے توبہ کر کے ناشتہ کیا ے ورنہ پھر ناشتے میں صرف تصویر ہی بچتی میرے لیے :happy:
اللہ کا شکر ہے اب بہتر ہیں ۔ میری نانی بھی دبئی سے آگئی ہیں ۔ اس لیئے کچھ اور زیادہ بہتر محسوس کر رہیں ہیں۔ مزاج پرسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
اور حلوہ پوری کی تصویر ہاتھ سے بنانے کی کیا ضرورت تھی کہ ڈائننگ ٹیبل کے خالی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا ۔ کسی کیمرے سے بنا لی ہوتی ۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

او گاڈ ، کیمرے سے ہی بنائی :happy:

آپ کی نانی جان کیسی ہیں ان کے بارے میں بتائیں ، پھر تو واقعی آپ کی امی کو بہت اچھا لگ رہا ہو گا ۔
 
ظفری

لائبریرین
او گاڈ ، کیمرے سے ہی بنائی :happy:

آپ کی نانی جان کیسی ہیں ان کے بارے میں بتائیں ، پھر تو واقعی آپ کی امی کو بہت اچھا لگ رہا ہو گا ۔

میری نانی جان بہت اچھی ہیں ۔ ابتدائی تعلیم و تربیت میں نے انہی کے زیرِسایہ پائی ۔ بہت مہربان اور شفقت پسند خاتون ہیں ۔ جب بھی ان کو فون کروں تو ان کے 10 الفاظ میں سے9 الفاظ دعاؤں پر مبنی ہوتی ہے ۔ اور کیا بتاؤں ۔۔۔۔۔ :)
ماں بیٹی کا رشتہ ہی ایسا ہی کہ عمریں کہیں بھی پہنچ جائیں ۔ مگر وہ رہتیں ماں اور بیٹی ہی ہیں ۔ اس تقدس اور تعلق کی بناء پر امی بہت ہی خوش ہیں ۔ جہاں ان سے بیڈ سے اٹھا نہیں جا رہا تھا اب انکی خدمت میں لگی ہوئیں ہیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جس دن سر پھٹ گیا ناں، اس دن میں نے تمہیں چھوڑنا نہیں۔ کتنی دفعہ کہا ہے کہ ایک دفعہ معائنہ تو کروا لو کسی اچھے ڈاکٹر سے۔

شمشاد بھائی ، ایسا کیا جائے کہ ڈاکٹر کو گھر بلا لیا جائے اگر ناعمہ نہیں دکھا رہی ہیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میری نانی جان بہت اچھی ہیں ۔ ابتدائی تعلیم و تربیت میں نے انہی کے زیرِسایہ پائی ۔ بہت مہربان اور شفقت پسند خاتون ہیں ۔ جب بھی ان کو فون کروں تو ان کے 10 الفاظ میں سے9 الفاظ دعاؤں پر مبنی ہوتی ہے ۔ اور کیا بتاؤں ۔۔۔ ۔۔ :)
ماں بیٹی کا رشتہ ہی ایسا ہی کہ عمریں کہیں بھی پہنچ جائیں ۔ مگر وہ رہتیں ماں اور بیٹی ہی ہیں ۔ اس تقدس اور تعلق کی بناء پر امی بہت ہی خوش ہیں ۔ جہاں ان سے بیڈ سے اٹھا نہیں جا رہا تھا اب انکی خدمت میں لگی ہوئیں ہیں ۔

پھر تو ان کا بہت حق بنتا ہے آپ پر ۔ انہیں آداب اور سلام پہنچا دیجیے گا اور ان سے ایک فرمائش اگر کی جا سکتی ہے تو انہیں کہیں کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کریں ، کیا وہ اپنے دور کی باتیں شیئر کرتی ہیں ؟
اب جب فون کریں تو وہ جو دعائیں دیں اگر آپ یہاں شیئر کرنا چاہیں تو کیجیے گا ، اتناااااااا اچھا لگتا ہے دعائیں سن کر ۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں شمشاد بھائی ؟

نانی ہو یا دادی، ظاہر ہے ان کا تصور کر کے ایک عمر رسیدہ خاتون ذہن میں آتی ہیں۔

میری نانی کو اگر کبھی شہر میں لے آئیں تو دو ہی دنوں میں وہ تنگ ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مجھے گاؤں چھوڑ آؤ۔

ہوتا یہ ہے کہ جب وہ شہر میں ہوتی ہیں تو ان کی activity ایک کمرے سے دوسرے کمرے اور دوسرے سے زیادہ سے زیادہ تیسرے کمرے تک محدود ہو جاتی ہے۔ اور وہ دو ہی دنوں میں اُکتا جاتی ہیں۔ جبکہ گاؤں میں وہ کبھی ایک کے گھر تو کبھی دوسرے کے گھر، پورا گاؤں ایک ہی برادری کا ہے، سبھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ جہاں کھانے کا وقت ہوا، وہ جس گھر میں بھی ہوئیں کھانا مل جاتا ہے۔ اس طرح چلنے پھرنے سے ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اس لیے وہ شہر کی بجائے گاؤں میں رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top