کون ہے جو محفل میں ۔۔۔۔۔ 96

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
پھر تو ان کا بہت حق بنتا ہے آپ پر ۔ انہیں آداب اور سلام پہنچا دیجیے گا اور ان سے ایک فرمائش اگر کی جا سکتی ہے تو انہیں کہیں کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کریں ، کیا وہ اپنے دور کی باتیں شیئر کرتی ہیں ؟
اب جب فون کریں تو وہ جو دعائیں دیں اگر آپ یہاں شیئر کرنا چاہیں تو کیجیے گا ، اتناااااااا اچھا لگتا ہے دعائیں سن کر ۔
وہ تو گھر پر کام کرنے والی تک کو دعائیں دیتیں ہیں ۔ ویسے پاکستان کی سلامتی کے بارے میں واقعی پریشان رہتیں ہیں ۔ پچھلے سال میری جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے واپسی کا مشورہ اس طرح دیا تھا کہ جیسے میں کوئی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہوں ۔ :)
اپنے دور کی باتیں اسی صورت مین شئیر کرتیں ہیں ۔ جب کوئی اس زمانے کی باتیں چھیڑ دے ۔ عموماً کم گو خاتون ہیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نانی ہو یا دادی، ظاہر ہے ان کا تصور کر کے ایک عمر رسیدہ خاتون ذہن میں آتی ہیں۔

میری نانی کو اگر کبھی شہر میں لے آئیں تو دو ہی دنوں میں وہ تنگ ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مجھے گاؤں چھوڑ آؤ۔

ہوتا یہ ہے کہ جب وہ شہر میں ہوتی ہیں تو ان کی activity ایک کمرے سے دوسرے کمرے اور دوسرے سے زیادہ سے زیادہ تیسرے کمرے تک محدود ہو جاتی ہے۔ اور وہ دو ہی دنوں میں اُکتا جاتی ہیں۔ جبکہ گاؤں میں وہ کبھی ایک کے گھر تو کبھی دوسرے کے گھر، پورا گاؤں ایک ہی برادری کا ہے، سبھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ جہاں کھانے کا وقت ہوا، وہ جس گھر میں بھی ہوئیں کھانا مل جاتا ہے۔ اس طرح چلنے پھرنے سے ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اس لیے وہ شہر کی بجائے گاؤں میں رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

اس طرح تو واقعی بہت ان کا دل گاؤں میں ہی لگتا ہے ، اتنی شاندار زندگی ہوئی گاؤں کی ، شہر کی زندگی تو پھر بہت ہی بیکار ہے !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وہ تو گھر پر کام کرنے والی تک کو دعائیں دیتیں ہیں ۔ ویسے پاکستان کی سلامتی کے بارے میں واقعی پریشان رہتیں ہیں ۔ پچھلے سال میری جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے واپسی کا مشورہ اس طرح دیا تھا کہ جیسے میں کوئی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہوں ۔ :)
اپنے دور کی باتیں اسی صورت مین شئیر کرتیں ہیں ۔ جب کوئی اس زمانے کی باتیں چھیڑ دے ۔ عموماً کم گو خاتون ہیں ۔

پھر آپ نے انہیں کیا جواب دیا
اب نہیں معلوم کہ آپ کو ان کے دور کی باتیں دلچسپ لگتی ہیں یا نہیں ورنہ میں آپ سے کہتی کہ اس زمانے کی باتیں چھیڑیں اور پھر شیئر کریں یہاں ۔ میں اسی طرح کرتی ہوں جب بھی کسی بزرگ سے ملاقات ہو ، خوب ان کی باتیں سنتی ہوں :happy:
 
میں نے یہی جواب دیا کہ " میں کوئی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہیں ہوں ۔ اور نہ ہی شاہ رخ خان کے واپس آکر کم از کم بجلی ہی پیدا کر سکوں ۔ ( حوالہ : مووی " سیودیس " ) ۔ :)
انشاءاللہ اگر اب ان سے بات ہوئی تو میں ضرور انکے زمانے کی بات چھیڑوں گا ۔ اور کوشش کروں گا کہ یہاں شئیر بھی کروں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ اتنی ڈھیر ساری میٹھی ٹکیاں بنائی ہیں، یہ کتنے دن چلیں گی؟

جی شمشاد بھائی ، یہ بہت قیمتی بلکہ انمول میٹھی ٹکیاں ہیں جو ایک ماں نے اپنی بیٹی کے لیے بنائی ہیں ، ابو دراصل لاہور گئے ہیں تو امی نے پہلی فرصت میں فمزا کے پاس نجانے کیا کیا بھیجا ہے اور یہ ٹکیاں خاص طور پر بنا کے بھیجی ہیں اپنی بیٹی کے لیے حالانکہ امی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں پھر بھی امی کا بس نہیں چلتا کہ کیا کچھ کر ڈالیں بیٹی کے لیے :happy:

میں تو جیلس ہو گئی اور امی کو بلیک میل کیا تو امی نے مجھے الگ سے بنا دی ہیں اور دیکھیں اب وہ کتنے دن چلتی ہیں :happy::happy:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے یہی جواب دیا کہ " میں کوئی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہیں ہوں ۔ اور نہ ہی شاہ رخ خان کے واپس آکر کم از کم بجلی ہی پیدا کر سکوں ۔ ( حوالہ : مووی " سیودیس " ) ۔ :)
انشاءاللہ اگر اب ان سے بات ہوئی تو میں ضرور انکے زمانے کی بات چھیڑوں گا ۔ اور کوشش کروں گا کہ یہاں شئیر بھی کروں ۔

ضرور ضرور اور تھینکس پیشگی :happy:

مووی تو نہیں دیکھی ہوئی ورنہ کسی تبصرے کی آمد ہو جاتی ۔ ویسے یہ جواب آپ نے کس بنا پر دیا شاید اب آپ کو وہاں رہنے کی عادت ہو چکی ہو گی ۔
 
فہیم

لائبریرین
السلام علیکم۔
آج اتوار ہے
اور آج شاید وہ کام نہ ہو جس کی ہم گزشتہ 3 اتواروں سے ہیٹ ٹرک کرچکے تھے:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top