نیرنگ خیال
لائبریرین
سیدہ شگفتہ ایک نام نہیں۔۔۔ بلکہ تربیتی ادارہ ہیں۔۔۔۔میرا آج کی پوسٹس کا کوٹہ ختم ہو چکا ہے۔ لیکن چونکہ میں دوسروں کے حقوق نظر انداز ہوتے نہیں دیکھ سکتی۔ اس لئے میں مجبوراً اپنی روایت سے انحراف کر کے یہاں پوسٹ کرنے آ گئی ہوں۔ آپ سیدہ شگفتہ اور مغزل بھائی کو کس طرح بھول سکتے ہیں بھلا؟
اول الذکر کے شروع کردہ دھاگوں کو دیکھئے۔ جہاں صرف عنوان کا اعلان کیا گیا ہے اور مزید کا ہنوز انتظار ہے۔
اور مغزل بھائی کے مراسلے دیکھیں۔ غالب شرح 'رسید حاضر ہے۔ تفصیلی تبصرہ بعد میں۔' جیسے مراسلوں کی ہو گی۔
میں نے اس دھاگے کا ایک مراسلہ 'آدھا' پڑھا ہے اور اس میں ان لوگوں کا نام موجود نہیں ہے۔ میرے لیے اتنا پڑھنا ہی کافی ہے۔ اس لئے میں یہاں احتجاج ریکارڈ کرانے آ گئی۔
اور مغزل بھائی نے یہ "رسید حاضر " چھاپنے کے لیے ایک بیچ فائل بنا رکھی ہے۔۔۔ اور اس میں اپنے پسندیدہ اراکین کا نام شامل کر رکھا ہے۔۔۔ وہ کوئی نیا دھاگہ "شاعری" میں کھولیں۔۔۔ یہ بیچ فائل وہاں تبصرہ لکھ آتی ہے۔۔۔