نیرنگ خیال

لائبریرین
شاپرکی نئی تشریح اورشگفتگی سے بھرپورتحریر - اس اینٹی شاپرتحریک کے روحِ رواں امجد میانداد کو بھی اس میں شامل کرلیں شاپریت پر
وہ خوب روشنی ڈالیں
سرکار ہماری اتنی مجال کہاں کہ نئی تشریحات کریں۔۔۔ یہ تو آپ جیسے چند نابغہ شاپر احباب کا فیض ہے :)
 
شاپرکی نئی تشریح اورشگفتگی سے بھرپورتحریر - اس اینٹی شاپرتحریک کے روحِ رواں امجد میانداد کو بھی اس میں شامل کرلیں شاپریت پر
وہ خوب روشنی ڈالیں
کوچہءِ شاپراں میرے کیمرے کو کیسا نظر آتا ہے اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر میں ، اور آنکھوں دیکھا تو اس سے برا،
باقی شہروں کا کیا حال ہو گا۔

p1014102.jpg


p1014099.jpg


p1014108.jpg


p1014112.jpg


p1014091.jpg


p1014087.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
امجد میانداد آپ کی کوششیں قابلِ تعریف وتلقید ہیں - شاپرکا اعجازہے کہ ذراسی بارش ہوئی اورشہرمیں سیلاب اُمڈآتاہے
لیکن اس کی ذمہ داری حکومت پہ ڈال کرمیں شاپرڈبل کرنے میں لگ جاتے ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایس تجاہل عارفانہ ------تے----- میرا گُڑکھا کے مرنا بنڑدا اے
سبحان اللہ۔۔۔ ذرا اپنی ذات سے محبت ملاحظہ کیجیے۔۔۔ کہ مرنا بھی ہے تو گڑ کھا کر۔۔۔ بھئی۔۔۔ گڑ صرف بازاری کھا کر مرا جا سکتا ہے۔۔۔۔ گھر کا گڑ کھا کر کوئی نہیں مرتا۔۔۔۔ :)
ویسے گڑ سے یاد آیا۔۔۔ کہ کبھی بیلنے پر جا کر گڑ کھایا کرتے تھے۔۔۔ وہاں بیٹھا آدمی (اللہ جنت نصیب کرے) کہا کرتا تھا۔۔۔۔ "اوئے نین۔۔۔ ہٹ جا بالکے۔۔۔ اے بڑا گرم ہوندا اے۔۔۔ نہ نیڑے لگ۔۔۔۔میں تینوں اوتھے ہی دے دیاں گا۔۔۔ " ہائے اوئے۔۔۔ پستہ بادام ڈال کر گھر کے گڑ بن کر آیا کرتا تھا۔۔۔۔ بیچ میں اور بھی میوہ جات ہوتے تھے۔۔۔ کیسے کیسے موسم خیال ہوئے جاتے ہیں۔۔۔ ان خیالوں کی پرچھائیاں بھی دھندلائی جاتی ہیں۔۔۔ :( محمداحمد بھائی کا ایک شعر ہے

زندگی کے کئی حسیں پہلو
نذرِ ذہنِ جدید ہو گئے ہیں​
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ۔۔۔ ذرا اپنی ذات سے محبت ملاحظہ کیجیے۔۔۔ کہ مرنا بھی ہے تو گڑ کھا کر۔۔۔ بھئی۔۔۔ گڑ صرف بازاری کھا کر مرا جا سکتا ہے۔۔۔ ۔ گھر کا گڑ کھا کر کوئی نہیں مرتا۔۔۔ ۔ :)
ویسے گڑ سے یاد آیا۔۔۔ کہ کبھی بیلنے پر جا کر گڑ کھایا کرتے تھے۔۔۔ وہاں بیٹھا آدمی (اللہ جنت نصیب کرے) کہا کرتا تھا۔۔۔ ۔ "اوئے نین۔۔۔ ہٹ جا بالکے۔۔۔ اے بڑا گرم ہوندا اے۔۔۔ نہ نیڑے لگ۔۔۔ ۔میں تینوں اوتھے ہی دے دیاں گا۔۔۔ " ہائے اوئے۔۔۔ پستہ بادام ڈال کر گھر کے گڑ بن کر آیا کرتا تھا۔۔۔ ۔ بیچ میں اور بھی میوہ جات ہوتے تھے۔۔۔ کیسے کیسے موسم خیال ہوئے جاتے ہیں۔۔۔ ان خیالوں کی پرچھائیاں بھی دھندلائی جاتی ہیں۔۔۔ :( محمداحمد بھائی کا ایک شعر ہے

زندگی کے کئی حسیں پہلو
نذرِ ذہنِ جدید ہو گئے ہیں​

واہ ۔۔۔! کیا اچھی بات ہے۔ بچپن میں تو چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی ایسا لطف دیتی تھیں کہ کیا بتاؤں اور اب ہزاروں روپے خرچ کرکے بھی وہ لطف نہیں آتا۔ بقول ابنِ انشاء

اب گیت گیا سنگیت گیا، ہاں شہر کا موسم بیت گیا
اب پت جھڑ آئی پات گریں، کچھ صبح گریں کچھ رات گریں

:(
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ ۔۔۔ ! کیا اچھی بات ہے۔ بچپن میں تو چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی ایسا لطف دیتی تھیں کہ کیا بتاؤں اور اب ہزاروں روپے خرچ کرکے بھی وہ لطف نہیں آتا۔ بقول ابنِ انشاء

اب گیت گیا سنگیت گیا، ہاں شہر کا موسم بیت گیا
اب پت جھڑ آئی پات گریں، کچھ صبح گریں کچھ رات گریں

:(
خوشی، چیزیں اور رویے شاپر نہ تھے۔۔۔ :) سب کچھ اصل تھا۔۔۔ حقیقت تھا۔۔۔ اور پھر ہم سمجھدار ہوگئے۔۔۔۔ :( یہ بہت برا ہوا۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے آج کل کراچی میں بھی ویسٹ منیجمنٹ کا کام شاید بالکل بھی نہیں ہو رہا اور جگہ جگہ کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ کل میں ٹہلتے ٹہلتے ایسی جگہ پر گیا جہاں پر چوڑے چوڑے روڈ نواحی آبادی کی طرف جاتے تھے۔ وہاں کچھ اچھی ہوا ہوتی ہے اور ماحول بھی کچھ قدرت سے قریب تر ہوتا ہے۔ وہاں ہوا تو بہت تھی لیکن نہ جانے کہاں سے اتنا سارا کچرا لا کر وہاں ڈالا گیا تھا کہ کیا بتاؤں۔ ہوا تعفن سے پُر تھی اور وہاں کھڑے ہو کر گمان ہوتا تھا کہ جیسے یہ دنیا سڑ رہی ہے۔

وحید الدین خان صاحب نے اپنی کتاب "نام یاد نہیں آ رہا" کے پہلے باب میں اس بات کو باور کرایا ہے کہ دنیا کی ہر چیز مائل بر فنا ہے۔ پھول کھلتے ہیں شام میں مرجھا جاتے ہیں۔ نئے پتے پودوں پر پھوٹتے ہیں اور پرانے پتے جھڑ جاتے ہیں۔ دوام کہیں نہیں ہے۔ اور دنیا کی ہر شے تیزی کے ساتھ اپنی فنا کی طرف بڑھ رہی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوشی، چیزیں اور رویے شاپر نہ تھے۔۔۔ :) سب کچھ اصل تھا۔۔۔ حقیقت تھا۔۔۔ اور پھر ہم سمجھدار ہوگئے۔۔۔ ۔ :( یہ بہت برا ہوا۔۔۔ ۔

آپ کی اسی بات سے متاثر ہو کر شاعر نے کہا تھا کہ:

عجیب لطف تھا نادانیوں کے عالم میں
سمجھ میں آئیں تو باتوں کا وہ مزہ بھی گیا​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کی اسی بات سے متاثر ہو کر شاعر نے کہا تھا کہ:

عجیب لطف تھا نادانیوں کے عالم میں
سمجھ میں آئیں تو باتوں کا وہ مزہ بھی گیا​
میرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ
بڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیوں شاپر ، شاپر کرتا ہے ؟؟؟
میاں سیدھے کوچہ شاپراں میں آمد۔۔۔۔ :) کچھ بڑے شاپر معلوم ہوتے ہیں آپ۔۔۔ ذرا تعارف دیجیے گا۔۔۔ پھر اس سوال کا جواب بھی دے دیں گے۔۔۔ :)

نیرنگ خیال
فرحت کیانی
عینی شاہ

:)

پرویز کریم بھائی ! ہم نے اس فن میں طاق افراد کو دعوتِ کلام دے دی ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی آپ کو شاپر کرا دیا ہمارا مطلب ہے جلد ہی آپ کے سوال کا جواب مل جائے گا۔ :)
کیا عجز ہے۔۔۔ کیا انکساری ہے۔۔۔ :) اللہ اللہ۔۔۔
آجاؤ بئی سارے طلباء۔۔۔ استاد نے امتحان کے لیے بلایا ہے۔۔۔ :)
 

نکتہ ور

محفلین
شاپر شاپر کردی ہن میں آپے شاپر ہوئی
سدو مینوں وڈا شاپر ہیر نہ آکھو کوئی
(شاپر شاپر کی گردان کرتے کرتے اب میں خود شاپر ہو گئی ہوں اب مجھے بڑا شاپر کہ کر پکارو کوئی بھی مجھے ہیر نہ کہے)
 

عینی شاہ

محفلین
نیرنگ خیال
فرحت کیانی
عینی شاہ

:)

پرویز کریم بھائی ! ہم نے اس فن میں طاق افراد کو دعوتِ کلام دے دی ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی آپ کو شاپر کرا دیا ہمارا مطلب ہے جلد ہی آپ کے سوال کا جواب مل جائے گا۔ :)
جی احمد بھائی مجھے بتائیں کس کو شاپر کرنا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:اور کس کو شاپرکر کے دینا ہے ذرا جلدی بتائیں ٹاوئم نہی ہے میرے پاس :onthephone:پہلے ہی اتنے شاپر ڈبل ہونے والے پڑے ہیں :cool::cool::cool:
 

عینی شاہ

محفلین
میاں سیدھے کوچہ شاپراں میں آمد۔۔۔ ۔ :) کچھ بڑے شاپر معلوم ہوتے ہیں آپ۔۔۔ ذرا تعارف دیجیے گا۔۔۔ پھر اس سوال کا جواب بھی دے دیں گے۔۔۔ :)


کیا عجز ہے۔۔۔ کیا انکساری ہے۔۔۔ :) اللہ اللہ۔۔۔
آجاؤ بئی سارے طلباء۔۔۔ استاد نے امتحان کے لیے بلایا ہے۔۔۔ :)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:استاد احمد بھائی استاد ہی ہی ہی ہی :rollingonthefloor::rollingonthefloor: اور خیال بھائی آپ ہیں پرنسپل آف شاپراں پبلک ہائیر سکینڈری سکول آف اردو محفل :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top