کِس کی آمد ہے یہ کیسی چمن آرائی ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ ہر روز پینٹ کرتی ہیں؟
پچھلے ایک ہفتہ سے تو یہی چل رہا ہے۔ اصل میں راجو اور انارکلی کو شروع کے کچھ دن سٹنگ روم میں رکھا تھا۔ اب ان کا روم بن گیا تو وہاں شفٹ کیا۔ اور سٹنگ روم پینٹ کر لیا ہے چاروں دیواریں اور چھت بھی۔ پھر سوچا کہ دروازے بیچاروں کا کیا قصور۔۔ انھیں بھی شروع کیا پینٹ کرنا۔ دو طرف کے ہو گئے ہیں۔ واش روم اور دوسرے بیڈ روم کا رہ گیا۔ ہاں تو دروازے اب نئے نئے لگنے شروع ہوئے تو سوچا کہ ڈیوڑھی بیچاری کا بھی تو کوئی دوش نہیں۔ سو کل رات کو اسے بھی پینٹ کر دیا۔
ان شا اللہ اگلے ہفتے میں کام ختم ہو ہی جائے گا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
قسم سے سامنے پڑے ہیں چاول
پڑوسیوں کی طرف سے
IMG20210410185558.jpg
ہمارے سامنے بھی پڑے لیکن خود بنائے
 
اے خان

محفلین
پچھلے ایک ہفتہ سے تو یہی چل رہا ہے۔ اصل میں راجو اور انارکلی کو شروع کے کچھ دن سٹنگ روم میں رکھا تھا۔ اب ان کا روم بن گیا تو وہاں شفٹ کیا۔ اور سٹنگ روم پینٹ کر لیا ہے چاروں دیواریں اور چھت بھی۔ پھر سوچا کہ دروازے بیچاروں کا کیا قصور۔۔ انھیں بھی شروع کیا پینٹ کرنا۔ دو طرف کے ہو گئے ہیں۔ واش روم اور دوسرے بیڈ روم کا رہ گیا۔ ہاں تو دروازے اب نئے نئے لگنے شروع ہوئے تو سوچا کہ ڈیوڑھی بیچاری کا بھی تو کوئی دوش نہیں۔ سو کل رات کو اسے بھی پینٹ کر دیا۔
ان شا اللہ اگلے ہفتے میں کام ختم ہو ہی جائے گا ۔
یہ بھی اچھا ہے
 
بہت خوبصورت۔
بلاشبہ ہر موسم اپنے اندر خوبصورتی کا پہلو سموئے ہے۔ اور بہار کی خوبصورتی میں نمایاں کردار پھولوں کا ہے۔
میرے پاس بھی پھولوں کی تصاویر کافی تعداد میں موجود ہیں۔ بلکہ ایک گلاب کے پھول کی تو پوری ٹائم لائن موجود ہے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

اب سید عمران بھائی پوچھیں گے کہ جس پھول کی پوری ٹائم لائن آپ نے ریکارڈ کر لی وہ پھول حقیقی ہے یا معنوی (استعارہ) :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
میرے پاس بھی پھولوں کی تصاویر کافی تعداد میں موجود ہیں۔ بلکہ ایک گلاب کے پھول کی تو پوری ٹائم لائن موجود ہے۔ :)
یہاں

میرے باغیچے میں موجود ایک پھول کی زندگی کی کچھ جھلکیاں۔
15 دسمبر 2018 تا 13 فروری 2019
دو ماہ کی اس مختصر زندگی میں اس پھول نے زندگی کے کتنے رخ دیکھ لیے۔
کتنے ہی حشرات نے اس کا خون چوسا
سرد ہوائیں بھی برداشت کیں
سردی کی بارش بھی سہی
اور دھوپ کے مزے بھی لیے
لوگوں سے اپنی خوبصورتی کی داد بھی وصول کی
فضا میں اپنے حصے کی خوشبو بھی پھیلائی
توڑے جانے کا خوف بھی رہا
اور بالآخر اپنی طبعی موت مرجھایا۔
زندگی تو اتنی ہی ہے
بہتر ہے کہ خوشبو پھیلانے میں ہی صرف ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب دیکھنے والے سدھار گئے تو دکھائی دینے والی کہاں ہو گی :)
اچھا ہوا جو جانے والے جانے سے پہلے بگڑوں کو سدھار گئے ، ورنہ بگڑے کہاں سدھرتے ہیں

وہ ایسے بگڑے ہوئے ہیں کئی مہینے سے
کہ جاں پہ بن گئی تنگ آ گیا میں جینے سے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت خوبصورت۔
بلاشبہ ہر موسم اپنے اندر خوبصورتی کا پہلو سموئے ہے۔ اور بہار کی خوبصورتی میں نمایاں کردار پھولوں کا ہے۔
میرے پاس بھی پھولوں کی تصاویر کافی تعداد میں موجود ہیں۔ بلکہ ایک گلاب کے پھول کی تو پوری ٹائم لائن موجود ہے۔ :)

خوش رہئیے ہمیشہ۔
کوئی خاص گلاب تھا جس کی پوری ٹائم لائن محفوظ کی؟
کل ہمیں ایک زرد گلاب ملا کُلیّات ِ مصطفےٰ زیدی سے۔۔۔ ہمارے چچا جان کا دیا ہوا۔ اللہ پاک انھیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائیں آمین۔
 
Top