کِس کی آمد ہے یہ کیسی چمن آرائی ہے

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی یہ سِدھار بمعنی دنیا سے رخصت ہونا ہے
بہت شکریہ۔
اب جبکہ آپ نے ہماری اردو سُدھارنے کا ذمہ انجانے میں ہاتھ میں لے ہی لیا ہے تو ہم آپ کو استادمحترم کا درجہ دیتے ہوئے ایک الجھن کو سلجھانا چاہیں گے۔

کل ہم نے ایک جملہ پڑھا۔۔۔۔
کیا سر جھاڑ منہ پہاڑ بنی ہو۔
سر جھاڑ کی تو سمجھ آ گئی تھی کہ بالوں میں کنگھی نہ کی ہو گی تو بال الجھ کر جھاڑیوں جیسے دکھتے ہوں گے۔ لیکن منہ پہاڑ کیوں کہا گیا؟
اب منہ تو پہاڑ جتنا بڑا نہ ہوا ہو گا نا۔
 
اللہ اللہ کریں اساتذہ کی نظر پڑی تو مجھے فی الفور محفل بدری کا حکم صادر فرما دیں گے
بہت سونے سے منہ سوجا ہوا ہو گا اس لیے کہا ہو گا یا پھر رات کسی تقریب سے واپسی پر رات والا میک اپ صاف نہیں کیا ہو گا جو کہ خواتین تہہ در تہہ لگاتی ہیں :LOL::LOL::LOL:
 
یہ بھی خوب کہی۔
ویسے خواتین کے تہہ در تہہ میک اپ کی وجہ سے تو یہ میک اپ کا کاروبار چل رہا ہے۔
سونے سے اگر منہ سوج جاتا ہے تو چاندی سے پھر اس کی سوجن ختم ہو جاتی ہو گی؟؟؟
 
سید رافع

محفلین
پچھلے ایک ہفتہ سے تو یہی چل رہا ہے۔ اصل میں راجو اور انارکلی کو شروع کے کچھ دن سٹنگ روم میں رکھا تھا۔ اب ان کا روم بن گیا تو وہاں شفٹ کیا۔ اور سٹنگ روم پینٹ کر لیا ہے چاروں دیواریں اور چھت بھی۔ پھر سوچا کہ دروازے بیچاروں کا کیا قصور۔۔ انھیں بھی شروع کیا پینٹ کرنا۔ دو طرف کے ہو گئے ہیں۔ واش روم اور دوسرے بیڈ روم کا رہ گیا۔ ہاں تو دروازے اب نئے نئے لگنے شروع ہوئے تو سوچا کہ ڈیوڑھی بیچاری کا بھی تو کوئی دوش نہیں۔ سو کل رات کو اسے بھی پینٹ کر دیا۔
ان شا اللہ اگلے ہفتے میں کام ختم ہو ہی جائے گا ۔

ڈیوڑھی کے برابر میں پڑوسیوں کا گھر ہے۔ انکا کوئی قصور ہے؟ :roll::roll::roll:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا انکا بچوں کی طرح خیال رکھنا پڑتا ہے؟
جی ہاں۔ بچوں کی طرح خیال رکھنا پڑتا ہے۔
وہ بھی نخرے دکھاتے ہیں، ناشتہ تو لازمی خود ہی کروانا ہوتا ہے۔ چمچ میں کھانا لے کر کبھی ایک طرف۔۔۔ پھر جان بوجھ کر دوسری سائیڈ میں بھاگ جاتے ہیں کہ اب اس طرف آ کر کھانا کھلائیں۔
اور ہاں۔۔۔ ایک ٹائم جو چیز کھائی، مجال ہے کہ دوسرے ٹائم دوبارہ کھا لیں۔ کافی چسکورے واقع ہوئے ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
یہ بھی خوب کہی۔
ویسے خواتین کے تہہ در تہہ میک اپ کی وجہ سے تو یہ میک اپ کا کاروبار چل رہا ہے۔
سونے سے اگر منہ سوج جاتا ہے تو چاندی سے پھر اس کی سوجن ختم ہو جاتی ہو گی؟؟؟

مجھے زیادہ میک اپ پسند نہیں۔ البتہ مہندی پسند ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیں ٹھیک ہے۔ ورنہ باغیچے سے چند قدم پر ہی تو ہو گا۔ اچھی مصروفیت رہتی۔ :rollingeyes::rollingeyes::rollingeyes:
ہمارے مصروف رہنے کو بہت کچھ ہے اپنے ہی گھر میں۔ کل کچھ ٹائم ملا تو پالک اور میتھی کے بیج بونے کے ساتھ ساتھ گلاب کے پودوں کی کاٹ چھانٹ شروع کر دی۔
 
سید رافع

محفلین
جی ہاں۔ بچوں کی طرح خیال رکھنا پڑتا ہے۔
وہ بھی نخرے دکھاتے ہیں، ناشتہ تو لازمی خود ہی کروانا ہوتا ہے۔ چمچ میں کھانا لے کر کبھی ایک طرف۔۔۔ پھر جان بوجھ کر دوسری سائیڈ میں بھاگ جاتے ہیں کہ اب اس طرف آ کر کھانا کھلائیں۔
اور ہاں۔۔۔ ایک ٹائم جو چیز کھائی، مجال ہے کہ دوسرے ٹائم دوبارہ کھا لیں۔ کافی چسکورے واقع ہوئے ہیں۔

بندر کے بچے پالنا واقعی عام بچے پالنے سے زیادہ مشکل ہے۔ پیمپر بھی باندھتی ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بندر کے بچے پالنا واقعی عام بچے پالنے سے زیادہ مشکل ہے۔ پیمپر بھی باندھتی ہیں؟
فی الحال تو نہیں۔
ہاں جی کافی مشکل کام ہے لیکن بہت دلچسپ کام ہے یہ۔ اور بہت ساری انسانوں سے ملتی جلتی عادات پائی ہیں ہم نے ان میں۔
اپنی بات بھی کافی حد تک سمجھا لیتے ہیں۔
 
Top