السلام علیکم
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
وعلیکم اسلام
عید ملن پر، جناب امین قریشی، میر انیس، انیس الرحمن، عمار بھائی، شعیب صفدر، ابو شامل، محمد احمد، فہیم، مہدی نقوی، حسان خان۔ (اگر کسی کا نام رہ گیا تو بہت معذرت)
اس کے علاوہ کچھ احباب سے فون پر بھی بات ہوتی ہے۔ جیسے: اسد قریشی صاحب، علامہ و استاد العلماء حضرت
محمد اسامہ سَرسَری صاحب جن سے ہماری دلی انسیت ہے۔ اس کے علاوہ ایک اسامہ جمشید صاحب، اور محفلین کی ہر دلعزیز شخصیت
فاتح بھائی سے اکثر بات ہوتی رہتی ہے، اور ایک بہت ہی معزز شخصیت اور ہمارے استادوں میں سے
شاکرالقادری صاحب ہیں۔ اور کچھ پردہ نشین بھی ہیں۔
- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
بھائی ان میں سے کوئی بھی محفلین نہیں۔
پہلے خادم، دوسرے منتظم اعلی، اور تیسرے منتظم۔
ویسے سچی بات یہ ہے کہ ان میں سے کسی سے ڈر نہیں لگتا ہمیں۔ تینوں بہت خوب اور بہت اچھے ہیں
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کھانے میں ہمیں محض سینڈوچ بنانا آتا ہے۔ جو صرف ہم ہی کھا سکتے ہیں۔
ویسے سب ہی محفلین ہمیں عزیز ہیں۔ کسی ایک کا نام بتانا تو ممکن نہیں ہے۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
ہائے۔ اس سوال کو یونہی چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتا۔ لیکن تین ناموں تک خود کو محدود رکھنا بھی میرے نزدیک نا انصافی ہوگی
نیلم صاحبہ کا ذوق، ان کی زیرِ مطالعہ کتب بہت دیسی دیسی انداز کا ہوتا سب کچھ۔
طارق شاہ صاحب کے ذوق کی تعریف نہ کرنا بھی بخل ہوگا۔
حسان خان کا ذوق بھی اچھا ہے۔
باقی یہ کہ ”ذوق“ کی میرے نزدیک اپنی ہی تعریف ہے جس میں میں بہت کٹر آدمی ہوں۔ اس معاملے میں باذوق شخصیات میں
محمد یعقوب آسی صاحب کا ذوق بہت اعلی سمجھتا ہوں۔
فاتح بھائی کی نظر بھی بہت اونچی ہے اس معاملے میں۔
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محمد خلیل الرحمٰن بھائی،
محمداحمد بھائی (گو کہ بظاہر بہت سنجیدہ اور شرمیلے ہیں)،
شعیب صفدر بھائی۔
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
معلوماتی مراسلات میں
محمد وارث بھائی ہمیشہ سے سرِ فہرست رہے ہیں میری نظر میں۔ گو کہ اب ہم بس انہیں یاد ہی کرتے رہتے ہیں۔ اللہ انہیں صحت و تندرست رکھیں۔
اس کے علاوہ استاد محترم یعقوب آسی صاحب ہیں۔
یوسف-2 بھائی ہیں۔ کافی معلوماتی اور مفید مراسلات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی چند احباب ہیں، مثلاً نیلم صاحبہ،
سید عاطف علی صاحب اور دیگر۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
گوگل کے بتاپر پچھلے سال شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔ سرچ کرتے کرتے وارث بھائی کے ایک مراسلے تک پہنچ گیا تھا۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جب تک انٹرنیٹ کے احاطے میں رہوں اس وقت تک موبائل یا لیپ ٹاپ سے آن لائن رہتا ہوں۔ اسے دن میں اٹھارہ گھنٹے بھی کہا جاسکتا ہے۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
شعر و سخن کا سیکشن ترجیحات میں اول ہے۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
سب ہی سے سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ بہت کچھ۔۔۔ خاص ناموں میں مقید رکھنا بہت مشکل کام ہے۔ پھر بھی ہمارے بڑے استاد جی
الف عین ،
شاکرالقادری صاحب ہیں،
فاتح بھائی ہیں اور
محمد یعقوب آسی صاحب بھی۔۔ اور بھی بہت سے حضرات ہیں۔