السلام علیکم
وعلیکم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
بالمشافہ ملاقات تو کسی سے نہیں ہوئی البتہ ٹیلی فونک ملاقات دو چار مرتبہ @امجدمیانداد بھائی سے ہوچکی ہے۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
جناب یہ اردو محفل ہے بھوت بنگلہ نہیں۔
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
یہ سب تو پیار کے پیکر ہیں تو جو بڑے بھائی پیار کرنے والے ہوں ان سے بھی کوئی ڈرتا ہے سرکار
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
سب کیلئے اور جو کچھ کہیں گے وہی(کیونکہ مجھے تو کچھ بھی نہیں پکانا آتا بازار سے ہی لانا ہو گا
)
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
ہر پھول کی ایک سے بڑھ کر ایک خوشبو ہے۔
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
حکایتی آپی کے القاب زدہ
تیلی شاہ
میرے محفل میں شامل ہونے سے پہلے(شاید مجھ سے ڈر کر) بھاگ جانے والے جناب
ظفری صاحب
اب کبھی کبھی نظر آنے والے@انیس الرحمن بھائی
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
میرے خیال میں
نیلم آپی کے اور
محمدعلم اللہ اصلاحی بھائی کے مراسلے مفید اور معلوماتی ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ جو بھی مفید اور معلوماتی مراسلے لکھتے ہیں۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
گوگل چاچا کے کہنے پر 27 دسمبر 2012 کو شریک محفل ہوا۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
یہ بھی کوئی پوچھنے والا سوال ہے
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے؟
یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کوئی کہے سرخ گلابوں کے گلدستے میں سے اچھا گلاب کونسا ہے۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
جناب یہاں تو سب سکھانے کیلئے ہیں اور ہم سیکھنے کیلئے تو ہمارا فرض بنتا ہے سب سے استفادہ کیا جائے