یوسف-2
محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہالسلام علیکم
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
محمد خلیل الرحمٰن بھائی سے پوری اور شمشاد بھائی سے آدھی
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ایک چوتھا آپشن ۔۔۔ اپنے آپ سے
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
عسکری بھائی کے لئے خیالی پلاؤ
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
یہاں تو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ صرف تین نام بتلانے سے باقی سب کا استحقاق مجروح ہوگا
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
ایک تو میں خود، دوسرا یوسف ثانی اور تیسرا یوسف-2
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
سید شہزاد ناصر
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
کسی نے نہیں بتلایا۔ شاید سرچ انجن کے ذریعہ پتہ چلا
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
ہم تو ہر وقت آن لائن ہی ہوتے ہیں۔ آن ڈیوٹی بھی اور آف ڈیوٹی بھی ۔۔۔ لہٰذا جب بھی آن لائن ہوں، آنا جانا لگا رہتا ہے
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
طنز و مزاح ، کرنٹ افیئر اور اسلامی تعلیمات (آخری دو سیکشنز میں بھی طنز و مزاح اکثر پایا جاتا ہے )
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
شمشاد بھائی اور عسکری بھائی سے دو الگ الگ اور باہم متضاد خوبیاں ”سیکھیں“۔ اب یہ نہ پوچھیں کہ کس سے کیا سیکھا اس کے علاوہ جملہ محفلین سے بہت کچھ سیکھا اور سیکھتے ہی رہتے ہیں