آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

وعلیکم السلام!
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
ابھی تک تو کسی سے بھی نہیں۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
نبیل بھائی سے :donttellanyone:
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
پہلے کھانا بنانا تو سیکھ لوں! ;)
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
تمام محفلین ہی اعلیٰ ادبی و شاعرانہ ذوق رکھتے ہیں، جبھی تو محفل کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
مختلف مواقع پر سبھی اچھی حس مزاح کا ثبوت دیتے ہیں۔ جتنے محفلین سے انٹریکشن ہے، وہ زیادہ تر سنجیدہ ہیں میری طرح! :grin:
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مفید اور معلوماتی مراسلے نبیل اور سعود بھائی کے ہوتے ہیں۔ آئی ٹی سے ہٹ کر فرحت کیانی بھی بہت اچھا لکھتی ہیں۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
فروری 2006 میں محب علوی کے بتانے پر
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
آج کل تو بہت ہی کم۔ کوشش کروں گا آتا جاتا رہوں۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکشن کون سا ہے ؟
انفارمیشن ٹیکنالوجی
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
نبیل فرحت کیانی ابن سعید
 
اشتیاق علی

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، اسلام اباد میں شاکرالقادری صاحب کے تاج فونت کی ریلیز والی فنکشن میں۔ یا ہو سکتا ہے مجھے غلطی لگی ہو۔

اسلام آباد والی تقریب میں نہیں آ سکا تھا ۔ البتہ لاہور والی محفلین کی تگڑی تقریب میں شامل تھا ۔ :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
جواب: میری ملاقات استاد محترم شاکرالقادری ، عاطف بٹ ، ساجد بھائی سے ہو چکی ہے۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
جواب: محفل میں کس اور کیسا ڈرنا۔ یہاں تو ادب و احترام کی بات کرو۔ یہ تینوں ہستیاں میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
جواب: میں ابن سعید بھائی کے لیے خیالی پلاؤ پکاؤں گا۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
جواب: چاچو عبید ، وارث بھائی ، فرخ منظور ۔
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
جواب: خصوصا شمشاد بھائی ، سعود بھائی اور بس۔
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
جواب: جواب دینے سے قاصر۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
جواب: میں اردو فونٹ بنانے کے حوالے سے گوگل پر سرچ کر رہا تھا تب اردو محفل کا لنک ملا ۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جواب: آج کل تو بہت ہی کم۔ پوچھئے مت۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
جواب: ٹائپو گرافی اور خطاطی۔ :)
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
جواب: خصوصا استاد محترم شاکرالقادری ۔ اور باقی تمام محفلین سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
شکریہ زبیر مرزا !
اس سے پہلے کہ ان تمام سوالوں کے جوابات محفل کی سالگرہ کے تناظر میں دیئے جائیں ۔ ایک بات کی وضاحت محفلین کے حوالے سے کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ گذشتہ ایک سال سے ( یا اس سے بھی زائد ) محفل پر میری فعالیت وہ نہیں رہی جوپہلے ہوا کرتی تھی ۔ اس ضمن میں کچھ مصروفیات بھی آڑے آئیں اور کچھ مجبوریاں بھی گلے کا ہار بنیں رہیں ۔ اس دوران محفل پر بہت سے نئے اراکین نے شمولیت اختیار کی اور بہت سے پرانے ساتھی اپنی کسی مصروفیت کے ہاتھوں محفل پر آنے سے قاصر رہے ۔ پرانے احباب سے بڑی بے تکلفی رہی ۔ ان کے مزاج اور عادت و اطوار ناآشنا نہیں رہے ۔ ان احباب کا تعلق محفل کے مختلف زمروں سے تھا ۔ خواہ وہ سیاست و مذہب پر اپنی معلومات اور نقطہِ نظر پیش کررہے ہوں یا شاعری اور فنونِ لطیفہ پر اپنی خداداد صلاحیت کا اظہار کر رہے ہوں یا گپ شپ کے زمروں میں نوک جھوک میں مصروف ہوں ۔چنانچہ " اردو محفل کی چھٹی سالگرہ " کے موقع پر ان کی بے تکلفی کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے سب کو وہاں خوب رگیدا ۔ مزاج سے آشنائی کی بناء پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوا، بلکہ اور بھی پزیرائی ملی ۔
اب چونکہ محفل پر الحمداللہ بہت سے نئے اراکین کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ مگر ایک عرصہ بیچ میں حائل ہونے کہ وجہ سے میں ان سے پوری طرح واقف ہوں اور نہ ہی وہ مجھ سے واقف ہیں ۔ لہذا " اردو محفل کی چھٹی سالگرہ " کے موقع پر نئی تحریر میں ان کا ذکر ( مزاح کے حوالے ) سے استعمال کرنا میرے لیئے ایک مشکل مرحلہ رہا سو میں وہاں باز رہا ۔
یہاں بھی یہی مسئلہ درپیش ہے ، سو ان سوالات کے حوالے سے میں جن احباب کو جانتا ہوں ۔ ان کے بارے میں ہی کچھ کہہ سکتا ہوں ۔ لہذا اسی حوالے سے آپ کے سوالات کے جوابات حاضر ہیں ۔

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
فہیم ، عمار ابن ضیاء ، شعیب صفدر اور صوتی رابطے میں شمشاد بھائی ، ابن سعید، محب علوی، فاتح، ، ساجد بھائی ،نبیل بھائی شامل ہیں ۔

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
کسی سے بھی نہیں ۔ سب بہت ہی شفیق اور ملنسار ہیں ۔ ہاں البتہ خود سے ڈر لگتا ہے ۔ ;)

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
شمشاد بھائی کے لیئے ۔۔۔۔۔ :)

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
چند نام تو بہت ہی معتبر ہیں اور اپنی ذات میں ایک اکیڈمی ہیں ۔ استاتذہ کا ذکر کیا معنی ۔ مگر چند احباب ایسے ہیں کہ ان کی شاعری کا انتخاب واقعی لاجواب ہوتا ہے ۔ محمداحمد ، مدیحہ گیلانی اور صائمہ شاہ ۔ اور بھی احباب ہیں مگر آپ نے تین کی شرط عائد کر رکھی ہے ۔

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محسن حجازی، ۔۔۔ محب علوی اور گمشدہ رضوان

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
فاروق سرور خان ، آبی ٹوکول ، ساجد بھائی ، استادِ محترم شاکرالقادری صاحب ۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
سرچ کرتے ہوئے یہاں تک آن پہنچا تھا ۔پھر رجسٹرڈ ہوکر غائب ہوگیا ۔ مگر دوبارہ ماوراء کے کہنے پر یہاں آیا اور ایسا آیا کہ اب تک یہاں موجود ہوں ۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
کوئی خاص وقت مقرر نہیں جب بھی موقع ملتا ہے ، آجاتا ہوں اور وقت کی بھی کوئی قید نہیں ۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
مذہب اور سیاست

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
ابن سعید( سعود بھیا ) ، شمشاد بھائی اور فاروق سرور خان
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وعلیکم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
حسیب نذیر گِل بھائی سے ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ فون پہ تو کافی سارے محفلین سے رابطہ ہے۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
نبیل بھائی سے زیادہ بات چیت نہیں ہوئی اور سعود بھائی اور شمشاد بھائی تو ہیں ہی اتنے اچھے کہ ان سے تو ڈر لگ ہی نہیں سکتا۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
جو مہمان بنے گا اسے کے لئے اُس کی پسند کا بازار سے لے آؤں گا یا گھر میں کسی سے کہہ کے بنواؤں گا۔ کیونکہ مجھے تو انڈا بھی فرائی کرنا نہیں آتا۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
تین کی قید بری ہے لیکن پھر بھی
محمداحمد بھائی، طارق شاہ صاحب، نیرنگ خیال بھائی
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
ایک تو اپنے غالب (اویس۔۔۔ معطل) ہیں، دوسرے نیرنگ خیال بھائی اور تیسرے عینی شاہ صاحبہ
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
میرا خیال ہے کہ سب کے مراسلے ہی اپنی اپنی جگہ مفید اور معلوماتی ہوتے ہیں۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
گوگل گردی کے دوران آ گیا تھا۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
وقت کی کوئی قید نہیں۔ جب فارغ ہوں اور نیٹ میسر ہو تو بس محفل پہ آ جاتا ہوں۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
ویسے تو بزمِ سخن ہے لیکن مذہب، سیاست اور علاقائی ادب کے علاوہ ہر سیکشن میں ہی آتا جاتا رہتا ہوں۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
سب ہی شامل ہیں۔ جن میں سرِ فہرست تو الف عین صاحب (بابا جانی) ہیں اور اس کے بعد ایک لمبی لسٹ ہے۔
 
گل بانو

محفلین
سب سے پہلے تو سب کو السلام علیکم ! اور سالگرہ کی بہت سی مبارک بااااااااد !!!!
آپ سب کے کمنٹس اپنی جگہ خوب ہیں مگر ہمیں ایک بات سمجھ نہیں آرہی سب سے اوپر لکھا ہوا ہے دھاگے کی نگرانی کریں ! اب بھلا بتائیے نگرانی کے لیئے یہ موا دھاگہ ہی کیوں اچھی بھلی خصم کی جیب ہوتی ہے جس پر نگرانی ہم اپنا فرض اولین سمجھ کر کرتے رہے ہیں وہ بھی دھاگے سے ہی بنی ہوتی ہے کیا اسی لیئے یہاں دھاگہ شروع کیا گیا ہے :laughing:
 
قیصرانی

لائبریرین
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟​
بالمشافہ ملاقات تو نبیل بھائی، @باجو اور ایک اور دوست جن کا نام بھولا ہوا ہے، وہ فن لینڈ ہی ہوتے تھے، سے ملاقات ہوئی ہے
فون پر البتہ بہت دوستوں سے بہت بار بات ہو چکی ہے :)
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟​
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے​
جو محفلین ہے، اس سے کاہے کا ڈر؟
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟​
اگر ویجیٹیرین ہیں تو ظاہر ہے سوچنا پڑے گا، ورنہ شاید کڑاہی گوشت یا پھر لاسانے بنا لوں؟
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟​
اس بات کا جواب ناممکن ہے۔ اکثر اراکین کے اپنے اپنے پسند کے شعبے ہیں اور ان میں ہی وہ بہت اچھے ہیں۔ مثلاً فارسی شاعری کے لئے محمد وارث اور حسان خان کے نام سب سے آگے ہیں، اسی طرح خلیل بھائی، استاد محترم، فاتح بھائی، غرض کون کون سے نام لوں اور کون کون سے چھپا لوں؟
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟​
نیرنگ خیال، جب تک وہ حکایات لکھتے رہے۔ آج کل سنجیدگی ان پر سوار ہے اور ہم پر بوریت۔ نبیل بھائی بہت گہری چوٹ لگاتے ہیں، جب موڈ میں ہوں تو۔ تیسرا نام میں قیصرانی کا ہی لوں گا :)
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟​
اگر محفل کے قوائد و ضوابط اور ٹیکنیکل مسائل ہوں تو نبیل بھائی، ابن سعید بھائی اور زیک کے نام، اگر کوئی شعبہ ہو تو اس کے لئے الگ فہرست ہے
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟​
شارق مستقیم بھائی کے کہنے پر
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟​
جب وقت ملا پہنچ گئے۔ جب نیند آئی یا کچھ کام ہوا تو اٹھ کر چل دیئے :)
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟​
ہر وہ سیکشن جہاں مذہب اور سیاست کے نام پر دوسروں کی زندگیوں میں زہر نہ گھولا جا رہا ہو
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟​
صرف ایک نام لوں گا۔ زیک​
 
نبیل

تکنیکی معاون
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟​
بالمشافہ ملاقات تو نبیل بھائی، @باجو اور ایک اور دوست جن کا نام بھولا ہوا ہے، وہ فن لینڈ ہی ہوتے تھے، سے ملاقات ہوئی ہے

غالباً اعجاز کی بات کر رہے ہو۔ اور نیرنگ خیال سے بھی تو تمہاری ملاقا ت ہو چکی ہے۔ :)
 
گل بانو

محفلین
اتنے سارے سوالات ؟؟؟ اگر ہم جواب دینے کے ماہر ہوتے تو اب تک پی ایچ ڈی نہ کر لیتے :) ہم اردو محفل کے کسی فرد سے ملے تو نہیں ہیں پر باتیں سُن سُن کے لگتا ہے کچھ ملاقات ہو چکی ہے کچھ اس لیئے کہ ہم کچھ کچھ ہی آتے ہیں :p ہمیں یہاں لانے میں جناب آسی صاحب اور مدیحہ گیلانی کو بڑے کشٹ اٹھانے پڑے وہ یوں کہ ہمیں اردو محفل میں داخلہ دلوانے اور پھر اس میں گھومنے پھرنے کا لائسنس مشکل سے ملا اور اوپر سے ہم (کوڑھ مغز آف دی ریکارڈ :p ) سمجھنے میں کافی وقت لگا دیا وہ تو بھلا ہو ابن سعید کا پہلے تو ہمیں بٹیا رانی کہ کر چکرا دیا :) پھر اچھے سے سمجھایا ان کے اپنے دماغ کا کیا بنا آپ لوگ خود اندازہ کر سکتے ہیں ;)
فاتح الدین بشیر اور عینی گڑیا کو ہم اچھے سے جانتے ہیں باقی لوگوں کے الفاظ ان کی پہچان ہیں جو ہمیں اچھے لگے ہیں سب بہت شائستہ اور عمدہ ذوق رکھتے ہیں یہی بات ہمیں کھینچ لاتی ہے :)
 
سب سے پہلے تو سب کو السلام علیکم ! اور سالگرہ کی بہت سی مبارک بااااااااد !!!!
آپ سب کے کمنٹس اپنی جگہ خوب ہیں مگر ہمیں ایک بات سمجھ نہیں آرہی سب سے اوپر لکھا ہوا ہے دھاگے کی نگرانی کریں ! اب بھلا بتائیے نگرانی کے لیئے یہ موا دھاگہ ہی کیوں اچھی بھلی خصم کی جیب ہوتی ہے جس پر نگرانی ہم اپنا فرض اولین سمجھ کر کرتے رہے ہیں وہ بھی دھاگے سے ہی بنی ہوتی ہے کیا اسی لیئے یہاں دھاگہ شروع کیا گیا ہے :laughing:
تاریخ رکنیت 9 دسمبر 2012 مراسلات 160 اور یہ مراسلہ ان سب پر بھاری ہے شکر ہے ہماری بیگم محفل کی رکن نہیں ورنہ ہمارے گھر میں نقص امن کا اندیشہ تھا
 
شمشاد

لائبریرین
زبیر بھائی مجھ سے اراکین کو ڈرا رہے ہیں اور مجھ ہی سے کہہ رہے ہیں کہ میں بھی جواب دوں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
زبیر بھائی مجھ سے اراکین کو ڈرا رہے ہیں اور مجھ ہی سے کہہ رہے ہیں کہ میں بھی جواب دوں۔

ویسے اب تک ڈراکوئی نہیں آپ سے :) ڈرتے لوگ آپ کے پیار اورشادی دفترسے ہیں اورجوابات تو ہم آپ سے لے کررہیں گے
ویسے ابھی سید ذیشان مصروفیت کے باعث ادھرنہیں آئے حسیب نذیر گِل کو یاددہانی کرائی ہے کل شہزاد وحید کتھے رہ گئے اوسوہنیوں
 
Top