السلام علیکم
وعلیکم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
کسی سے بھی نہیں۔۔فون پر البتہ آدھی ملاقات بہت سے محفلین سے ہوچکی ہے
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
کسی سے بھی نہیں
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
ہمم! کسی ایک کے لیئے نہیں میں تو دعوتِ شیراز کرنا چاہوں گی ۔۔جو محفلین مہمان پسند کریں گے وہی بنادوں گی ۔۔۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
محفل میں اکثریت کا ذوق متاثر کرتا ہے لیکن مدیحہ گیلانی اپیا طارق شاہ بھیا اور@محمداحمد بھیا اس معاملے میں میرے پسندیدہ رہے ہیں۔۔!
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
یہاں چونکہ قید نہیں لگائی گئی تو میں آرام سے نام لے سکتی ہوں
سب ہی محفلین نفیس ،خوش ذوق،اور اعلیٰ پائے کی سوچ رکھتے ہیں
بات نیلم کی ہو تو ہر تحریر پڑھ کر سوچ کے در وا ہوتے ہیں۔۔
بات@نیرنگ خیال بھیا کی ہو تو کوئی تحریر تو ایسی ہوتی ہے کہ بے اختیار دل پر چوٹ سی پڑتی ہے آنسو رواں ہوجاتے ہیں
کسی تحریر میں ایسی شگفتگی ہوتی ہے کہ مسکرا اٹھو ۔۔۔آنکھیں چمکنے لگیں۔۔۔
بات مقدس کی ہو تو ہر تحریر ایسی کہ سادگی اور گہرائی کا نمونہ
بات عائشہ عزیز پری کی ہو تو چپکے سے ایسی بات کرجائیں کہ کہہ اٹھیں واہ! کیا خوب!
بات زبیر مرزا بھیا کی ہو تو ان کی تحریریں پڑھ کر مثبت شاہراہ پر ہم قدم رکھنیں لگیں
اور بات اگر نایاب بھیا کی ہو تو سراہنے اور حوصلہ افزائی کا فن سیکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی تحریروں میں زندگی کے داؤپیج کو سیکھنے کا ہنر بھی عطا ہو
اور بہت سارے محفلین ہیں بہت خوبصورت انداز سے قلم کے جوہر دکھاتے ہیں اپنی مثال آپ ہیں سب ۔۔۔!
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
ماہِ جولائی میں ہی میں نے شمولیت اختیار کی تھی وہ ایسے کہ میرے بابا کو اردو کا کوئی فونٹ درکار تھا انہوں نے شاید وہ انسٹال کیا تو مجھے اردو محفل نظر آئی۔۔۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
ابتدا میں تو میں تھی اور محفل تھی محفل تھی اور میں تھی دن کا زیادہ حصہ محفل میں ہی گزرتا تھا اب کچھ عرصہ سے میں غیر فعال ہوں لیکن سیل فون کے ذریعے مجھے جب جتنا موقع ملے میں محفل کا ضرور چکر لگاتی ہوں۔۔۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
آپ کی تحریریں۔۔۔بزمِ سخن اور کھیل کھیل
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
میں نے نیلم سے مقدس سے چونکہ یہ میری دوستیں ہیں اس لیئے ان سے میں زیادہ متاثر ہوئی اور انہیں سے میں نے بہت کچھ سیکھا
باقی پوری محفل ہی سکھاتی ہے ہر لحظہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کو مل رہا ہوتا ہے