السلام علیکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
دو محفلین جو بہت عرصے سے غیر فعال ہیں اور سعود بھائی سے بالمشافہ ملاقات ہو چکی ہے۔
فون پر بہت سے اراکین محفل سے ملاقات ہو چکی ہے جن میں ظفری بھائی، فاروق سرور صاحب، ساجد بھائی، زین، فہیم، م م مغل، محمد امین، شاکر القادری صاحب، شاکر (دوست) بھائی، خرم شہزاد، یوسف-2 بھائی، پپو بھائی اور مزید کچھ اراکین اردو محفل جن کے نام لکھنے مناسب نہیں سمجھتا۔
آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
دنیا میں صرف اپنے آپ سے ڈر لگتا ہے۔
اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ مہمان کون ہے۔ ویسے میں ایک اچھا کُک ہوں۔ بہت کچھ بنا لیتا ہوں اور اچھا بنا لیتا ہوں۔
محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
کئی ایک اراکین ہیں۔ مدھو آپا ہیں، فرحت ہیں، کاشفی ہیں، وارث بھائی ہیں، محمد احمد اور بھی کئی ایک ہیں۔ حتیٰ کہ مجھ جیسے کور ذوق کو بھی کہیں سے کوئی اچھی شاعری مل جائے تو میں بھی پوسٹ کر دیا کرتا ہوں۔
سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محسن حجازی، ظفری بھائی، ایک غیر فعال رکن رضوان اور محب کو بھی ان میں شامل کر لیں۔
زبیر مرزا اور
کاشف اکرم وارثی کی نوک جھونک بھی مزے کی ہوا کرتی تھی لیکن وارثی صاحب کو غالباً اب ان کی نصف بہتر کی طرف سے محفل میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔
سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
صابر بھائی ڈھونڈ ڈھونڈ کر نئی نئی معلوماتی خبریں لایا کرتے تھے۔ آجکل وہ بھی سُست ہو گئے ہیں۔
آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
یہ تو یاد نہیں لیکن دسمبر ۲۰۰۵ میں کچھ ڈھونڈتے ہوئے یہاں آ نکلا تھا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن، ادھر ہی ہوں۔
آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
وقت معین نہیں ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے، محفل میں ہی رہتا ہوں۔ دفتر ہو یا گھر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔
دفتر میں زیادہ تر سائٹیں فائر وال کے پیچھے ہیں۔ اردو محفل بھی تھی لیکن کیا ہے کہ آئی ٹی والوں کو بریانی وغیرہ کھلا کر اس سائیٹ کو کھلوایا ہوا ہے۔
محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکشن کون سا ہے ؟
بحثیت عہدیدار، مجھے تقریباً سب ہی زمروں میں گھومنا پھرنا پڑتا ہے۔ لیکن زیادہ تر مراسلے کھیل ہی کھیل والے زمرے میں پوسٹ کرتا ہوں۔ پوسٹ کم لیکن پڑھنے زیادہ پڑتے ہیں۔
کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
تین کی قید تو صحیح نہیں۔ سیکھنے کے لیے بھی کسی نئے یا پرانے، چھوٹے یا بڑے رکن کی قید صحیح نہیں۔
زندگی میں ہر کوئی کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔
اگر آپ نے کسی رکن کا نام لیکر پوچھا ہوتا تو الگ بات تھی۔