آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

فرحت کیانی

لائبریرین
میرے سے کسی نے سوال ہی نہیں پوچھے :shock:۔
چلیں کوئی بات نہیں۔ محفل کی سالگرہ ہے تو میں بھی یہاں پوسٹ کروں گی۔ :)

وعلیکم السلام

1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
شازیہ اشرف اور سیدہ شگفتہ سے۔

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ڈر کسی سے نہیں لگتا۔ لیکن میں ان تینوں محفلین کے علم اور تجربے سے انتہائی مرعوب ہوں۔

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
سب کے لئے سب کچھ جو بھی ممکن ہو سکا۔ البتہ نیرنگ خیال کے لئے ایک خصوصی ڈش بنواؤں گی: 'خیالی پلاؤ'۔۔ان کے نام کو سامنے رکھتے ہوئے :angel3: ۔

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
بزم ادب کو پڑھنے اور وہاں پوسٹ کرنے والے سب ہی اعلیٰ ذوق رکھتے ہیں۔
مجھے پوسٹ کرنے والوں میں محمد وارث ،@ فرخ منظور ، فاتح ، محمداحمد ، کاشفی ، سارہ خان ، ماوراء ، سید زبیر انکل ، مدیحہ گیلانی ، صائمہ شاہ اور طارق شاہ سمیت باقی سب کا انتخاب بہت اچھا لگتا ہے۔
شمشاد بھائی بہت کم پوسٹ کرتے ہیں لیکن ان کا انتخاب بھی بہت عمدہ ہوتا ہے۔
پڑھنے والوں میں سے مجھے سیدہ شگفتہ اور نبیل کی پسند منفرد اور مختلف لگتی ہے۔
اور محفل کے شعرا کرام تو سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
تعبیر ، محب علوی ، انیس الرحمن ، نیرنگ خیال ، نیلم ، عینی شاہ اور بہت سے لوگ۔

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
شاید اردو محفل ایک واحد ایسی جگہ ہے جہاں میں تمام محفلین کے علم اور کام سے بہت متاثر ہوں۔ اس لئے مجھے سب کے مراسلے مفید اور معلوماتی لگتے ہیں۔

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
اگر میں بھول نہیں رہی تو نومبر 2006ء میں محفل کی رکنیت حاصل کی تھی۔ شازیہ اشرف کے کہنے پر (یہ تو مجھے اچھی طرح یاد ہے :) )۔ بلکہ اگر وہ یہاں دھاگہ شروع نہیں کرتیں تو شاید میں کبھی نہ آتی کیونکہ سوشل نیٹ ورکنگ میری چائے کی پیالی نہیں ہے۔

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
انٹرنیٹ تو ہر وقت آن ہوتا ہے۔ اور لاگ ان بھی ہو جاتی ہوں۔ اور وقت بھی اسی حساب سے۔ کبھی صرف لاگ ان ہی رہتی ہوں اور کچھ پڑھتی نہیں اور کبھی بہت سی پوسٹس بھی کر لیتی ہوں۔ باقاعدہ ٹائم کی بات کریں تو عموماً صبح کے وقت محفل میں داخل ہوتی ہوں۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
پسندیدہ کلام ، سیاست اور درود و ازکار
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟

سب سے بہت کچھ سیکھا۔ تفصیل پھر لکھتی ہوں۔
جہانزیب اور ماوراء سے ورڈ پریس تھیم اردوانے سیکھے۔
محب علوی سے بلاگنگ سیکھی۔ بلاگنگ سیکھنے میں اور بھی بہت سے لوگوں نے مدد کی جو محفل ہی کے رکن تھے جیسے بدتمیز ، عمار ابن ضیاء ، @ڈفر ۔
سیدہ شگفتہ سے لائبریری کا کام سیکھا۔
شعیب سعید شوبی سے کارٹون اینیمیشنز سیکھے۔
ابن سعید سے لغت کی ٹائپنگ سیکھی۔
محسن وقار علی نے مجھے لینکس سکھانے کی آفر کی تھی لیکن پھر شاید وہ محفل پر باقاعدگی سے نہیں آئے۔

مہ جبین آنٹی سے زندگی برتنے کا ہنر سیکھا۔
عائشہ عزیز ، مقدس ، عینی شاہ ، ملائکہ ، نیلم ، @ٖقرۃالعین اعوان ، باباجی ، سید زبیر انکل ، الف عین انکل، شمشاد بھائی اور باقی تمام محفلین سے براہِ راست اور بلواسطہ دونوں طرح سے بہت کچھ نیا اور مختلف سیکھا۔ ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ہمارا کچھ لکھا پڑھنے والے کی توجہ کتنی اہم باتوں کی طرف دلا رہا ہے اور کتنے مثبت اور نئے رویے سیکھتا ہے۔ میں نے آپ سب سے ایسے ہی اچھی اچھی باتیں جانیں اور سیکھیں۔ جزاک اللہ
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ نیرنگ خیال سے شاپر ڈبل کرنا (محاورہ اور مطلب) سیکھا۔ لیکن ابھی تک عملی طور پر شاپر ڈبل یا ٹرپل کرنا نہیں سیکھ سکی :angel2: ۔
اس سوال کے لئے خصوصی طور پر شکریہ۔ جواب لکھتے ہوئے اندازہ ہوا کہ میں کتنی محنتی ہوں اور سیکھنے کی کتنی لگن رکھتی ہوں:jokingly:۔ تفنن برطرف میں نے اردو محفل سے واقعی بہت کچھ سیکھا۔ جس کے لئے میرا اظہارِ تشکر بھی ، محفلین اور اردو محفل کی ترقی کے لئے بے شمار دعائیں بھی۔

ساجد بھائی کہاں گم ہو گئے ہیں۔ جب بھی کوئی انہیں دیگر محفلین کے پیغامات پہنچائیں تو میری طرف سے انہیں یہ ضرور کہیں کہ میں بھی ان کو یاد کرتی ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جاری۔۔۔۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
نایاب بھائی سے دوسروں کو حوصلہ دلانا اور دعائیں دینا سیکھا۔
زیک سے کم الفاظ میں بات کہنے کا طریقہ سیکھنے کی کوشش کی (اگرچہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکی)۔:cry:
فاتح کی مدد سے املا درست کی۔ اور
الف عین انکل سے شاعری پوسٹ کرتے ہوئے غزل کا درست ٹائٹل اور ساتھ شاعر کا نام دینا سیکھا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سب کے لئے سب کچھ جو بھی ممکن ہو سکا۔ البتہ نیرنگ خیال کے لئے ایک خصوصی ڈش بنواؤں گی: 'خیالی پلاؤ'۔۔ان کے نام کو سامنے رکھتے ہوئے :angel3: ۔
مجھ غریب کو خیالی پکاؤ پر ٹرخانا ٹھیک نہیں۔۔۔ سچی۔۔۔۔ کچھ تو میٹھا پھیکا ہونا چاہیے۔۔۔ :roll:
ویسے آپ نے جس طرح کی تراکیب مجھے بتائیں تھی آسان ترکیب والے دھاگے میں۔۔۔ مجھے گمان یہی ہے کہ آپ کو بنانا ہی یہی آتا۔۔۔ :devil:

شکریہ :) تسلیمات۔۔۔ آداب۔۔۔ اور اس طرح کے تمام الفاظ۔۔۔۔ :p

اور سب سے بڑھ کر یہ کہ نیرنگ خیال سے شاپر ڈبل کرنا (محاورہ اور مطلب) سیکھا۔ لیکن ابھی تک عملی طور پر شاپر ڈبل یا ٹرپل کرنا نہیں سیکھ سکی :angel2: ۔
اس سوال کے لئے خصوصی طور پر شکریہ۔ جواب لکھتے ہوئے اندازہ ہوا کہ میں کتنی محنتی ہوں اور سیکھنے کی کتنی لگن رکھتی ہوں:jokingly:۔ تفنن برطرف میں نے اردو محفل سے واقعی بہت کچھ سیکھا۔ جس کے لئے میرا اظہارِ تشکر بھی ، محفلین اور اردو محفل کی ترقی کے لئے بے شمار دعائیں بھی۔

جب کوئی شاگرد کسی فن میں طاق ہوجاتا۔ تو استاد اسے کہتا تھا کہ جا بچہ اب تو اپنی دکان کھول لے۔۔۔ :rollingonthefloor: ماشاءاللہ آپ نے جس رفتار سے اس معاملے میں ملکہ حاصل کیا۔ اور اوپری مراسلہ جس طرح شاپر کی اعلیٰ مثال ہے۔ بلکہ محفلین کے متعلق تمام جوابات بھی اس کی عمدہ مثال ہیں۔:laugh: آپ آج سے اپنا مکتب کھول لیں۔۔۔۔۔ :laughing:
 
اچھا
کیا مطلب ہے مشکور کا؟

جو شکریہ ادا کرے اسے شاکر کہتے ہیں اور جس کا شکریہ ادا کیا جائے وہ مشکور کہلاتا ہے۔ جیسے جو قتل کرے وہ قاتل اور جس کا قتل ہوا ہو وہ مقتول۔ اتفاق سے اردو میں مشکور کو اکثر شاکر کے مفہوم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا
کیا مطلب ہے مشکور کا؟
بڑے استاد نے وضاحت فرما دی ہے۔ :)

جو شکریہ ادا کرے اسے شاکر کہتے ہیں اور جس کا شکریہ ادا کیا جائے وہ مشکور کہلاتا ہے۔ جیسے جو قتل کرے وہ قاتل اور جس کا قتل ہوا ہو وہ مقتول۔ اتفاق سے اردو میں مشکور کو اکثر شاکر کے مفہوم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ :) :) :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
کسی نے کچھ نہیں پوچھا، سو ان سوالوں کو لاجواب چھوڑتے ہیں ۔۔۔

سوال یہی ہیں یا تبدیل ہو گئے؟؟
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
ذاتی طور پر ملاقات ایک ذیشان صاحب سے ہوئی ہے۔لیکن محفل پر ان کا نک بعد میں پتہ چلا۔۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
ڈر نہیں لگتا۔۔۔

سعود بن سعید بھائی یا نبیل بھائی سے بات نہیں ہوئی ۔۔شمشاد بھائی سے کیوں ڈرنا چاہئے، اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔۔

الف عین صاحب، محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، محمد اظہر نذیر اور چھوٹے بھائی بلال اعظم کے لیے کچھ بھی۔۔ میں گھر کے معمولی سالن پکا سکتا ہوں۔۔۔ بس ۔۔۔ روٹی بازار سے آئے گی ۔۔۔ چائے میں اچھی بنا لیتا ہوں۔۔

جن صاحبان کا نام اوپر میں نے تحریر کیا،@الف عین صاحب، محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی ۔ ان کے ذوق کو شاعرانہ کہنا زیادتی ہو شاید ۔۔۔ ان کا ذوق استادانہ ہے۔۔ شاعرانہ ذوق میرا بھی کوئی برا نہیں۔۔۔

شمشاد ۔۔۔ ابن سعید ۔۔۔ محمد بلال اعظم ۔۔۔ ۔۔۔ جن کا نام نہیں لیا، وہ یاد نہیں آئے ۔۔۔

محترم الف عین ۔۔۔ کم از کم میں نے اتنے زیادہ شعبوں میں اتنا زیادہ Contribution کسی کا نہیں دیکھا ابھی تک۔۔۔

ایک سال سے زائد ہو گیا ہے۔۔ انٹرنیٹ پر سرچ کیا تھا کچھ اردو میں ، شاعری وغیرہ۔۔۔ تو محفل کا یو آر ایل آگیا۔۔۔۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟

کوئی وقت مقرر نہیں۔۔۔ جب جی چاہا آگئے اور جب جی چاہا بند کردیا۔۔۔ کبھی تو ایک ایک گھنٹہ لگا دیتا ہوں اور کبھی محض پانچ یا دس منٹ بھی ۔۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟

اصلاح سخن ۔۔۔ میری عادت ہے اساتذہ سخن کا وقت برباد کرنے کی ۔۔۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟

اساتذہ سخن کا میں نام لے چکا۔۔۔ ان کے علاوہ جن سے سیکھا ، وہ ہیں، محمد بلال اعظم @اظہر نذیر اور طارق شاہ صاحبان ۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھ غریب کو خیالی پکاؤ پر ٹرخانا ٹھیک نہیں۔۔۔ سچی۔۔۔ ۔ کچھ تو میٹھا پھیکا ہونا چاہیے۔۔۔ :roll:
ویسے آپ نے جس طرح کی تراکیب مجھے بتائیں تھی آسان ترکیب والے دھاگے میں۔۔۔ مجھے گمان یہی ہے کہ آپ کو بنانا ہی یہی آتا۔۔۔ :devil:
آپ کا گمان بہت غلط ہے۔ وہ تراکیب 'سُستی اور آسانی کے mode' پر کام کرنے کے لئے تھیں۔ ایک تو نیکی کی کہ آسان طریقے بتائے لیکن وہ کیا ہے نا کہ نیکی کر دریا میں ڈال۔ :cowboy:
اس سے مجھے یاد آیا میں کل ملائکہ کا نام مس کر گئی۔ ملائکہ سے میں نے کچھڑی اور سٹرابری میٹھا بنانا سیکھا۔ جزاک اللہ ملائکہ۔ :)

شکریہ :) تسلیمات۔۔۔ آداب۔۔۔ اور اس طرح کے تمام الفاظ۔۔۔ ۔ :p
:)

جب کوئی شاگرد کسی فن میں طاق ہوجاتا۔ تو استاد اسے کہتا تھا کہ جا بچہ اب تو اپنی دکان کھول لے۔۔۔ :rollingonthefloor: ماشاءاللہ آپ نے جس رفتار سے اس معاملے میں ملکہ حاصل کیا۔ اور اوپری مراسلہ جس طرح شاپر کی اعلیٰ مثال ہے۔ بلکہ محفلین کے متعلق تمام جوابات بھی اس کی عمدہ مثال ہیں۔:laugh: آپ آج سے اپنا مکتب کھول لیں۔۔۔ ۔۔ :laughing:
اب معلوم ہوا استاد بھی اپنے شاگردوں کے خلاف پراپیگنڈا کر سکتے ہیں۔ یعنی میرے خالصتاً جینوئن جوابات کو شاپر کہہ دیا :cowboy: :cowboy: :cowboy:۔
مکتب کھولا بھی تو سرپرستِ اعلیٰ آپ کو ہی بنائیں گے ۔ وہ کیا ہے نا کہ تجربے کا کوئی بدل نہیں۔ آپ ماشاءاللہ وسیع و عریض تجربہ رکھتے ہیں اس میدان میں جو نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کاشغر پھیلا ہوا ہے۔ :jokingly:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ جوابات کے لیے فرحت کیانی اور حسیب نذیر گِل
اورہاں فرحت کیانی آپ کو ٹیگ کرکے مدعو توکیا ہے اس دھاگے میں اورانٹرویواجتماعی ہے کہ محفلین آئیں جوابات سے نوازیں

جزاک اللہ۔ :) :) :)
شاید مجھے ٹیگ ملا نہیں یا میں دیکھ نہیں سکی۔ لیکن وہ تو میں نے ایسے ہی لکھ دیا۔ جوابات تو بہرحال میں نے لکھنے ہی تھے۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
ذاتی طور پر ملاقات ایک ذیشان صاحب سے ہوئی ہے۔لیکن محفل پر ان کا نک بعد میں پتہ چلا۔۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
ڈر نہیں لگتا۔۔۔
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
سعود بن سعید بھائی یا نبیل بھائی سے بات نہیں ہوئی ۔۔شمشاد بھائی سے کیوں ڈرنا چاہئے، اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
الف عین صاحب، محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، محمد اظہر نذیر اور چھوٹے بھائی بلال اعظم کے لیے کچھ بھی۔۔ میں گھر کے معمولی سالن پکا سکتا ہوں۔۔۔ بس ۔۔۔ روٹی بازار سے آئے گی ۔۔۔ چائے میں اچھی بنا لیتا ہوں۔۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
جن صاحبان کا نام اوپر میں نے تحریر کیا،@الف عین صاحب، محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی ۔ ان کے ذوق کو شاعرانہ کہنا زیادتی ہو شاید ۔۔۔ ان کا ذوق استادانہ ہے۔۔ شاعرانہ ذوق میرا بھی کوئی برا نہیں۔۔۔
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
شمشاد ۔۔۔ ابن سعید ۔۔۔ محمد بلال اعظم ۔۔۔ ۔۔۔ جن کا نام نہیں لیا، وہ یاد نہیں آئے ۔۔۔
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
محترم الف عین ۔۔۔ کم از کم میں نے اتنے زیادہ شعبوں میں اتنا زیادہ Contribution کسی کا نہیں دیکھا ابھی تک۔۔۔
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
ایک سال سے زائد ہو گیا ہے۔۔ انٹرنیٹ پر سرچ کیا تھا کچھ اردو میں ، شاعری وغیرہ۔۔۔ تو محفل کا یو آر ایل آگیا۔۔۔ ۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
کوئی وقت مقرر نہیں۔۔۔ جب جی چاہا آگئے اور جب جی چاہا بند کردیا۔۔۔ کبھی تو ایک ایک گھنٹہ لگا دیتا ہوں اور کبھی محض پانچ یا دس منٹ بھی ۔۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
اصلاح سخن ۔۔۔ میری عادت ہے اساتذہ سخن کا وقت برباد کرنے کی ۔۔۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
اساتذہ سخن کا میں نام لے چکا۔۔۔ ان کے علاوہ جن سے سیکھا ، وہ ہیں، محمد بلال اعظم @اظہر نذیر اور طارق شاہ صاحبان ۔۔

:angel:
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
آپ کا گمان بہت غلط ہے۔ وہ تراکیب 'سُستی اور آسانی کے mode' پر کام کرنے کے لئے تھیں۔ ایک تو نیکی کی کہ آسان طریقے بتائے لیکن وہ کیا ہے نا کہ نیکی کر دریا میں ڈال۔ :cowboy:
اس سے مجھے یاد آیا میں کل ملائکہ کا نام مس کر گئی۔ ملائکہ سے میں نے کچھڑی اور سٹرابری میٹھا بنانا سیکھا۔ جزاک اللہ ملائکہ۔ :)

:)

اب معلوم ہوا استاد بھی اپنے شاگردوں کے خلاف پراپیگنڈا کر سکتے ہیں۔ یعنی میرے خالصتاً جینوئن جوابات کو شاپر کہہ دیا :cowboy: :cowboy: :cowboy:۔
مکتب کھولا بھی تو سرپرستِ اعلیٰ آپ کو ہی بنائیں گے ۔ وہ کیا ہے نا کہ تجربے کا کوئی بدل نہیں۔ آپ ماشاءاللہ وسیع و عریض تجربہ رکھتے ہیں اس میدان میں جو نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کاشغر پھیلا ہوا ہے۔ :jokingly:
یہ جھگڑا ہی ہو رہا ہے نا؟؟
 
Top