کھچڑی بنانے کی ترکیب چاہئے

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ارے
بڑے مسئلے ہیں اس کہانی میں۔ انسان اس کھانے سے جوان نہیں ہوتا جس سے پودے لہلہانے لگیں۔ گمان غالب ہے کہ باروچی نے دراصل کھاد بنائی تھی ۔ ممکن ہے اسکا ارادہ نواب کو مارنے کا تھا۔ پھر نواب کو کیوں اتنا شوق تھا جوان ہونے کا؟ نوابوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے انگریز ہندوستان پر قابض ہوا۔
دروغ بر گردنِ راوی!
صاحب ہم نے تو لکھنؤ کی تہذیب کے بارے میں ایک کتاب دو دہائی قبل پڑھی تھی کھچڑی کی بحث چھڑتے ہی وہ یاد آ گئی۔
تفنن طبع کے لیے اپنی یادیں یہاں پیش کردیں۔ گراں خاطر ہوں تو معذرت خواہ ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور میں نے یہ ساری کہانی مسور کی دال کے متعلق پڑھی ہوئی ہے۔ "یہ منہ اور مسور کی دال" کا محاورہ اسی واقعہ پر بنا تھا۔
 
بڑے مسئلے ہیں اس کہانی میں۔ انسان اس کھانے سے جوان نہیں ہوتا جس سے پودے لہلہانے لگیں۔ گمان غالب ہے کہ باروچی نے دراصل کھاد بنائی تھی ۔ ممکن ہے اسکا ارادہ نواب کو مارنے کا تھا۔ پھر نواب کو کیوں اتنا شوق تھا جوان ہونے کا؟ نوابوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے انگریز ہندوستان پر قابض ہوا۔
:laughing:
مطلب ہم لوگ کھچڑی بنانا اور کھانا چھوڑ دیں :battingeyelashes:
 
ارے

دروغ بر گردنِ راوی!
صاحب ہم نے تو لکھنؤ کی تہذیب کے بارے میں ایک کتاب دو دہائی قبل پڑھی تھی کھچڑی کی بحث چھڑتے ہی وہ یاد آ گئی۔
تفنن طبع کے لیے اپنی یادیں یہاں پیش کردیں۔ گراں خاطر ہوں تو معذرت خواہ ہوں۔

یار مذاق کررہا تھا
 
کمپلکس کھچڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاول باسمتی
پیاز
دال مسور
دال مونگ
ٹماٹر
ہری مرچ
کڑاہی گوشت والے مہران کے بارہ مصالحے
کوکنگ آئل
چکن کیوبس
سب کی کوئی مقدار معین نہیں ۔ جو ملے جتنا ملے الحمد و شکر ۔۔۔۔۔۔۔۔
تیل کو گرم کریں ۔ پیاز باریک کاٹ کر براؤن کریں ۔ بارہ مصالحے ڈال کر بھون لیں ۔ جتنے چاول پکانے ہوں ان سے دوگنا پانی ڈال دیں ۔ جب پانی ابلنے لگے تو دالیں اور چکن کیوبس ڈال دیں ۔ بیس منٹ تک درمیانی آگ پر پکنے دیں ۔ اور پھر چاول دھو کر ڈال دیں ۔ پانچ منٹ تک درمیانی آگ پر پکنے دیں ۔ جب چاولوں میں موجود پانی کے بلبلے بننے لگیں تو ٹماٹر باریک پھانکوں کی شکل میں کاٹ کر چاولوں پہ پھیلا دیں ۔ اور ڈھکن رکھ کر مدھم آگ پر کم از کم بیس منٹ تک دم کی صورت پکنے دیں ۔ اور پھر آگ بند کر دیں ۔ اپنی مرضی کا سلاد وغیرہ یا پھر لہسن کی چٹنی بنائیں ۔ اور کمپلکس کھچڑی سے مزہ لیں ۔۔۔۔۔۔۔بہت دعائیں

جزاک اللہ، اتنے مصالحہ دار ، ہیوی ڈیوٹی کھچڑی کوئی بیمار کیا کھائے گا، کحچڑی نہ ہوئی بریانی ہوگئی۔

میں نے عربی کھچڑی کی ویڈیو دیکھی تھی مجھے بہت اچھی لگی تھی شاید مُجدرا نام تھا تلاش کر تا ہوں شاید مل جاے
کیا عربی لوگ کھچڑی بھی کھاتے ہیں؟

یہ یہ بین القوامی کھچڑی ہے ایسے تھوڑے ہی بنے گی
کیا مطلب ؟ چاول جاپان سے، دال سوڈان سے، تیل عراق سے، دیگ اذربائیجان سے آگ غزا سے، اور پکے پاکستان میں اور نائی برطانیہ سے ، اور بکے امریکہ میں ۔۔۔
کھچڑی پک تو ر ہی ہے بس چپ چاپ دیکھتے جاو
اتنے ہفتے تو نہیں لگتے ، مریض کا کیا ہو گا۔
کھچڑی کا اصل لطف ٹوٹے چاول جسے عرف عام میں کنکی بھی کہا جاتا ہے ہوتا ہے۔
باسمتی چاولوں کی اور کھلی کھلی سی کھچڑی اتنی مزے کی نہیں ہوتی جتنی کنکی کی اور ساتھ میں چاول کھلے کھلے نہ ہوں بلکہ نرم ہوکر کھچ پھچ سے ہوں:)
ساتھ میں ٹماٹر کی پسی ہوئی چٹنی۔ گرمیوں کی دوپہر میں اسے سے لذیذ لنچ شاید ہی کوئی ہوتا ہو:)
گویا کہ ٹوٹی ہوئی کھچڑی ہوئی۔
پھر بھی آپ نے ایسی تصویر کھینچی کہ مونہہ میں پانی بھر آیا۔
جاپان میں جو کچھڑی بنتی ہے اسکو اونی گری کہتے ہیں شاید ، ایک دفعہ جب میرے بچوں کی ماں پاکستان ایمرجنسی وزٹ میں تھیں تو میں نے انکے لئے فرائٹ رائس بنانے کی ناکام کوشش کی چونکہ بچے انٹرنیٹ سے واقف ہیں اس لئے میں نے جو ان کو کھلایا بچوں نے کہا کہ پاپا یہ جاپانی اونی گری ہے
اب تو بچے میرے پیچھے ہی پڑگئے کہ انکو ایک بار پھر اونی گری کھلاؤں۔ جو مجھے بھی یاد نہیں کہ فرائٹ رائس جو گڑبڑ والی ہو گئی وہ جاپانیز اونی گری ہوگیا۔
اونی گری؟
گوگل کرلیں پتا چل جائے گا کہ، کِنّی گری؟
ہمارے ہاں مونگ کی دال کی کھچڑی بنتی ہے۔کھچڑی میں کالی مرچ مزہ دیتی ہے۔ ایمن کھلِے کھِلے چاولوں والی کھچڑی پسند کرتی ہے۔ ان کا بابا حضور ٹوٹا چاول کی نرم اور ثابت کالی مرچ والی۔ سادہ سی جلد بننے والی ڈش۔
اور آپ کو کونسی قسم کی کھچڑی پسند ہے؟
اتنی ساری کھچڑیاں ہیں ادھر میرے تو منہ میں پانی ہی آئے جا رہا ہے بھئی:p:p:p
فی الحال پانی ہی پی کر گزارہ کریں، یا پھر ذخیرہ کرتی جائیں۔
:p

پچھلے 68 سالوں سے یہ دیگ پک رہی ہے ۔۔لوگ کھائی جا رہے ہیں اپنی باری آنے پر ۔۔۔۔بس میرے مالک کا فضل ہے کہ ختم نہیں ہوئی اب تک ۔۔اور نہ ہو گی انشا اللہ
جزاک اللہ
یہاں کیا کھچڑی پک رہی ہے؟
آپ کا سوال غلط ہے۔
سوال : کیا یہاں کھچڑی پک رہی ہے؟
جواب: ہاں یہاں کھچڑی پک رہی ہے!
کس چیز کی ہے؟ یہ معلوم کرنا باقی ہے۔

۔۔۔۔۔اختتام پہلی قسط۔۔۔۔۔
 
اردو محفل میں آکر کھچڑی، پائے بن جاتی ہے کیا:)
پائے تو پھر پک جاتے ہیں۔
آپ کو کیا چاہیے، کھچڑی یا پائے؟
کھچڑی پر پائے کا شوربہ اور ایک عدد پایہ ہو جائے تو کیا بات ہے۔
یپ، ویری نائس، تھینکس فور ونڈرفل کمینٹس۔
یہاں صرف کھچڑی کی فرنچائز ہے :)
بریانی کے جملہ حقوق کے لیے شمشاد صاحب یا ماہی احمد صاحبہ سے رابطہ کیا جائے
وللہ کیا واقعی؟
دال چاول تو الگ الگ دو ڈشیں ہیں۔ عموماََ ثابت یا دھلی ہوئی مسور کی دال ( کبھی کبھی ملی جلی دال) کے ساتھ ابلے ہوئے یا تڑکے والے چاول ہوتے ہیں۔ انھیں دال چاول کہتے ہیں۔
چاول جو میش نہ ہو وہ گلے نہ ہو اور دال بھی گھل مل نے جاے مطلب دال چاول یک جان نہ ہوں بیشک ایک برتن میں بنیں یہ دال چاول ہی کہلائیں گے
یکجاں دو قلب یا دو جاں دو قلب، یہ کھچڑی کی ویریشن ہوئی ناں۔
اس دھاگہ کے موجد تو غائب ہیں ۔ ویسے زبردست موضوع دیا آپ نے شکریہ
مس کال دےدیتے۔
یہ شاید ٹھیک ہے۔ ہوسکتا ہے شمشاد جی نے اسے کبھی کھا یا ہو؟
ویڈیو نظر نہیں آئیں شاید ممنوع ویب سائٹ کی ہیں،
محمدعمرفاروق یہ لیجیے کھچڑی بنانے کی ترکیب یہاں سے لے لیں۔
دھاگہ کے ابتدائی مراسلہ میں یہ رابطہ شامل ہے، تاکہ میرا دھاگہ ٹھس نہ ہو جائے،

اصل کھچڑی مونگ کی چھلکوں والی(ہری) دال کی ہوتی ہے اگر چہ دھلی ہوئی (پیلی) والی دال کی بنائی جاتی ہے۔ہماری والدہ ہری دال کی بنایا کرتی تھیں۔یہ بہت ہی زود ہضم ہوتی ہے۔
ہمارے ایک سوڈانی (جس کی والدہ مصری ہیں)دوست نے ہمیں بغیر نام بتائے خود پکا کر کھلائی اور کہا کہ ہم اسے کشری کہتے ہیں۔
ہمیں دیکھ کر اور کھا کر پتہ چلا کہ یہ تو اپنی والی ہی کھچڑی ہے اور نام بھی گویا مستعار لیا گیا ہے۔یا تو انہوں نے ہم سے یا ہم نے اس نے یعنی کہ کھچڑی سے کشری یا پھر وائس ورسا:)
ہم یہی سننا چاہتے تھے، مانگو کیا مانگتے ہو؟
کھچڑی !!!
ہیں ان سے کیا پوچھنا ہے؟؟؟
وہ لوگ رائتہ اور سلاد بنا رہے ہیں کیا؟؟؟
جی کچھ ایسا ہی ہے
پرانی ریسرچ بھی یہی کہتی ہے۔
بات فائبر کی ہے ساری۔ بھل کھائیں گے تو فائبر بھی ملے گا۔ جو کہ صرف جوس سے نہیں ملتا۔۔۔
لیکن اگر آپ کی ڈائٹ اچھی ہے تو جوسز پینا بھی برا نہیں :)
کھچڑی میں کونسا جوس ڈلتا ہے؟
باداموں کا؟

عزیزامین بھیا جی
ایج کیا ہو گی آپ کی؟؟؟
اس کا کھچڑی سے کیا تعلق
اس لڑی کی تو صحیح سے کھچڑی بنی ہے۔
شکریہ

---- اختتام قسط دوم----
 
ہمارے یہاں (میری مراد، گجرات، انڈیا سے ہے) کھچڑی کئی طرح کی بنتی ہے:
سادہ کھچڑی
مونگ کی کھچڑی (یہ بالخصوص مریضوں کے لیے ہوتی ہے)
مسور کی کھچڑی
ارہر کی کھچڑی
چنے کی دال کی کھچڑی
خشک میوے (یعنی بادام اور پستے یا کاجو اور پستے ) کی کھچڑی
مچڑی (یہ دراصل زردے کی طرح میٹھی ہوتی ہے(
شعلہ (یا شولہ) کھچڑی
کڑھی کھچڑی
مسالہ دار کھچڑی
صابو دانہ کی کھچڑی
سویا بین کی کھچڑی
کابلی کھچڑی
مغلائی کھچڑی
لکھنوی کھچڑی
کڑوی کھچڑی
(یہ ہوتی تو عام سی کھچڑی ہے لیکن چونکہ میت کی تدفین کے بعد میت کے سوگواراہل خانہ کے لیے پکائی جاتی ہے لہٰذا
اُسے کڑوی کھچڑی کہتے ہیں۔)
دال-چاول-پلیدہ (یہ بھی ایک طرح کی کھچڑی ہی ہے۔ جس میں دال اور چاول دونوں الگ الگ اُبالے جاتے ہیں۔
اور گوشت ڈال کر ایک مخصوص قسم کا سالن تیار کیا جاتا ہے جسے پلیدہ کہا جاتا ہے۔)
تہری یا طہری (اس میں آلو ڈالے جاتے ہیں اور مسالے دار بنتی ہے۔)
بیضہ (انڈا)کھچڑی
جزاک اللہ

شمشاد صلاحب، اگلی بار ماسٹر شیف اردو محفل کی کیٹیا گری نہیں ہونی چاہیئے کیا؟ میرا ووٹ تو ہاں ہے ہونی چاہیئے؟
اچھا آئیڈیا ہے۔

صاحب مراسلہ اور ابتدائی تراکیب بتانے والے تو شاید اب اس لڑی کی نگرانی بھی ترک کر چکے ہوں۔ :battingeyelashes: کھچڑی البتہ
بن رہی ہے
اِدھر ہی ہوں، اِدھر ہی ہوں۔

فری مطلب دکان دار فری دے گا؟
دوکان دار گفٹ کرتے تو ہوئی دوکان داری،

یہی تو میں نے کہنے کی کوشش کی ہے۔ غریب بادام دیکھ کر صرف ٹھندی آہ ہی بھر سکتا ہے
ٹھنڈی آہ کے لئیے بھی برف چاہئے، اس گرمی میں تو نہیں ممکن۔
داغ کا ذکر آنے پر بات آپ کی سمجھ سے باہر ہوگئی، اس لیے کہا

سُنتے ہیں اے داغ ہم اُس بُت سے بگڑا ہے رقیب
غیب سے، سامان دیکھو تو خُدا نے کیا کِیا

اب تو یہ کھچڑی کی بجائے حلیم بن رہی ہے۔
اس کے لئیے "دلیم" کا لفظ استعمال کیا کریں،
زیادہ گل گئی تو دلیہ ہی نہ بن جاوے
ویسے دلیہ میں دال نہیں ڈلتی، گندم یا جوء کا ہوتا ہے
خان صاحب فکر نہ کریں۔ ہمارے لوگ باسی ہو، سڑی ہوئی ہو، کچی پکی ہو، کیسی بھی ہو سب ہضم کر جائیں گے۔
عادت سی ہو گئی ہے ،

کیا اب تک کھچڑی نہیں پکی؟
آپ کھچڑی پکنے کا انتظار نہ کریں ٹرین لیٹ ہو جاوے گی۔
آج میں نے بھی کھچڑی بنائی ہے ۔:)

ہم یہ جاننے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں کہ کیسے بنائی، اور کس چیز کی بنائی۔

بریانی کے ساتھ پیپسی یا کوک کا کمبینیشن ہی اچھا لگتا ہے نہ:)
اور کھچڑی کا ساتھ ماؤنٹین ڈیو ۔۔۔

گو سٹاک ایکسچنج والوں کا کھچڑی بنانے اور ممکنہ طور پر کھانے والوں سے براہ راست کوئی ربط نہیں، لیکن پھر بھی بےچارے روز نقصان میں جا رہے ہیں۔
کسی بھی ملک کی حکومت کے خلاف chaos بڑہتا ہے تو سب سے پہلے سٹاک ایکسچینج کا بیڑہ غرق ہوتا ہے،
:laughing:
مطلب ہم لوگ کھچڑی بنانا اور کھانا چھوڑ دیں :battingeyelashes:
بڑے مسئلے ہیں اس کہانی میں۔ انسان اس کھانے سے جوان نہیں ہوتا جس سے پودے لہلہانے لگیں۔ گمان غالب ہے کہ باروچی نے دراصل کھاد بنائی تھی ۔ ممکن ہے اسکا ارادہ نواب کو مارنے کا تھا۔ پھر نواب کو کیوں اتنا شوق تھا جوان ہونے کا؟ نوابوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے انگریز ہندوستان پر قابض ہوا۔

اور کھاد کھانے پر قناعت فرمائیں۔

اور اگر ایسا کچھ کرنے کے بعد پھر انگریز آ گئے تو۔۔۔۔۔۔
نہیں، ہم رہنے دیتے ہیں

انگریز گئے کہاں؟ برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکہ کی غلامی میں آ، نا گئے

----ختم شد----
 
کھچڑی کے ساتھ کھچڑی کا دھاگا بھی لگتا ہے کہ پک گیا ہے۔:battingeyelashes:
کھچڑی ابھی کہاں پکی ہے شاہ صاحب
جی ہے شک !، پھر کیا کیا جا ئے؟
:p

جی پک کر نوڈلز بن گئیں ہیں،
جن کے پاس بریانی کے جملہ حقوق ہیں ان سے رابطہ کریں
 
لو جی ۔۔۔جس دن کا انتظار تھا وہ بھی آ ہی گیا ۔۔۔آ ج کھچڑی کا دم کھل جائے گا ۔۔
اسلام آباد والوں کا مبارک ہو، ساری دیگیں ان کے لیے کھل رہی ہیں۔
اسلام آباد کے شہریوں کو ایک مشورہ ہے کہ اس کھچڑی کے اختتام پذیر ہونے کے بعد ملک کا دارلحکومت سبی اور جیکب آباد کے درمیان کہیں ڈیرہ مراد جمالی کے آس پاس منتقل کرنے کے لیے لانگ مارچ کریں۔:p
 

ام اریبہ

محفلین
اسلام آباد والوں کا مبارک ہو، ساری دیگیں ان کے لیے کھل رہی ہیں۔
اسلام آباد کے شہریوں کو ایک مشورہ ہے کہ اس کھچڑی کے اختتام پذیر ہونے کے بعد ملک کا دارلحکومت سبی اور جیکب آباد کے درمیان کہیں ڈیرہ مراد جمالی کے آس پاس منتقل کرنے کے لیے لانگ مارچ کریں۔:p
ایک لانگ مارچ تو ختم کر لو پہلے ۔۔۔۔
ani-American_Armed_Forces_Marching_Line_smilies-1.gif
اور ہاں خبر دار جو اب کسی نے مارچ کا نام لیا تو ۔۔نرے ڈرامے ۔۔۔
fahnen_smilie_0070.gif
۔۔۔۔پاکستان کو کھچڑی کی دیگ سمجھ لیا ہے جس کا دل کرتا ہے پلیٹ اٹھا کر آ جاتا ہے :battingeyelashes:
 
Top