محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
مثال: بازیچہءِ اطفال ہے دنیا مرے آگے
میرے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال ہوا ہوا ہے۔ سکرین کے نچلے دائیں کونے میں EN یا UR کا toggle switch دکھائی دیتا ہے۔ وہاں اگر EN ہے تو shift-u سے ’’بڑا ہمزہ‘‘ بنتا ہے۔ یہ طریقہ در اصل ’’گزارہ برانڈ‘‘ میں آتا ہے۔ اسی طرح: دائرہء کار، سلسلہء کوہ، قصہء پارینہ۔
اس سوئچ کو UR کریں۔ shift-7 سے ’’چھوٹا ہمزہ‘‘ بنتا ہے۔ یوں:
بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے۔ دائرۂ کار، سلسلۂ کوہ، قصۂ پارینہ۔
ؤ لکھنے کے لئے ۔۔ UR کی صورت میں مساوی کی علامت (=) والی کلید، اور EN کی صورت میں shift-w ۔
جناب محمد اسامہ سَرسَری ، جناب فارقلیط رحمانی ۔
جزاکم اللہ خیرا۔اسی کے تسلسل میں: مۓ لالہ فام، والیٔ بطحا
اور EN کی صورت میں مےءِ لالہ فام، والیءِ بطحا
(میرے نزدیک مئے لالہ فام اور والئی بطحا درست املاء نہیں ہے)۔
الحمدللہ میرا ”مسئلۂ ہمزہ“ حل ہوگیا۔