کیا آپ اسے سچ سمجھتے ہیں؟؟؟

طالوت

محفلین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل
سدا خوش رہیں ۔ آمین
کہیں کچھ سچ ہے ان توہمات میں ۔
اگر کچھ سچ بھی ہے تو بحیثیت مسلمان ہم اس پر یقین نہیں کر سکتے ۔
اور ان توہمات کے ڈانڈے تو قبل از رسالت کے دور تک پہنچتے ہیں ۔
اک گورکھ دھندا ۔
نایاب
اگر سچ ہے تو پھر تو ماننا پڑے گا نا نایاب کہ مسلم کا سچ کو تسلیم کرنا فرض ہے ۔۔ مگر درحقیقت یہ بالکل جھوٹ اور بےجا باتیں ہیں ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی جادو ٹونہ تو یہاں بھی بہت ہے۔ تو ظاہر ہے توہمات بھی اتنے ہی ہوں گے۔

لیکن یہاں ثابت ہو جائے کہ کوئی جادو کرتا ہے تو اس کی سزا موت ہے۔
 
ہمارے معاشرے میں بعض توہمات نے جڑیں اتنی گہری کر لی ہیں کہ آپ کچھ بھی کر لیں لوگ نہیں مانیں گے۔ مثلاّ :

--- میں طبی وجوہات کی بنا پر چھینک رہا ہوں اور برابر والا کہہ رہا ہے کہ کون یاد کر رہا ہے تمہیں جو اتنا چھینک رہے ہو۔

--- گھر کی دیوار پر کوا کائیں کائیں کر رہا ہے، بھوکا ہے، آنکھ بچا کر روٹی کا ٹکڑا اٹھا کر اڑنے کے چکر میں ہے اور گھر والے کہہ رہے ہیں کہ کوئی مہمان آئے گا۔ کوا نہ ہوا تار گھر والوں کا نمائیندہ ہو گیا۔

--- گلی میں سے گزرتے ہوئے آگے سے ایک بلی گزر گئی، اتفاق سے اس کا رنگ بھی کالا ہے، بس جی بدشگونی ہو گئی، ضرور کوئی مصیبت آئے گی۔

میں تو سچی بات ہے ان میں سے کسی کو بھی سچ نہیں سمجھتا۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے یا آپ کے اڑوس پڑوس میں ایس باتیں ہوتی ہیں۔ اگر ہوتی ہیں تو یہاں بتائیے تو۔

یہ صرف باتیں ۔ ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
میں نے اس بات کو بارہا مشاہدہ کیا ہے کہ جب سے پاکستان میں تعلیم کی شرح یعنی ratioبڑھی ہے تو اس طرح کی باتیں جن کو حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں انہیں لوگوں نے اگنور کرنا شروع کر دیا ہے۔
 
کائنات میں کچھ بھی بے مقصد نہیں ہے۔ جو بھی ہوتا ہے اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہےاور اس کے اثرات بھی ہوتے ہیں۔ کائنات کا علم اللّٰہ نے نشانیوں میں ہی رکھا ہے جس کو سمجھنے کیلئے ممکنات پہ یقین ضروری ہے۔
 
بڑوں سے سنتے آئے ہیں شام کے ٹائم جھاڑو نہیں دینا چاہیے اور جھاڑو کو کھڑا کر کے نہیں رکھنا چاہیے
ویسے اب تو جھاڑو کا زمانہ ہی نہیں ہے کیا ویکیوم کلینر بھی رات کو نہیں لگانا چاہیے؟
 
زیک

مسافر
بڑوں سے سنتے آئے ہیں شام کے ٹائم جھاڑو نہیں دینا چاہیے اور جھاڑو کو کھڑا کر کے نہیں رکھنا چاہیے
ویسے اب تو جھاڑو کا زمانہ ہی نہیں ہے کیا ویکیوم کلینر بھی رات کو نہیں لگانا چاہیے؟
خاص طور پر رومبا رات کو نہیں لگانا چاہیئے۔ اگر وہ آپ کے سوتے سیلف اویئر ہو گیا تو دنیا پر روبوٹس کی حکومت آپ کا قصور ٹھہرے گا۔
 
بچپن میں کنی(مٹی کی ہانڈی) کے اندر کھانے سے منع کیا جاتا تھا کہ اس سے تمہاری شادی پہ آندھی یا طوفان آئے گا
جب امی کھیر بناتی تھی تو بعد میں میں پتیلی اپنے قبضے میں لے لیتی تھی تاکہ چاٹ کر صاف کر سکوں امی کہتی تھی کڑیے تیرے ویاہ تھے بارش ہوئے گی اور تینوں دن بارش ہوئی تھی :laughing:
 
یاز

محفلین
جب امی کھیر بناتی تھی تو بعد میں میں پتیلی اپنے قبضے میں لے لیتی تھی تاکہ چاٹ کر صاف کر سکوں امی کہتی تھی کڑیے تیرے ویاہ تھے بارش ہوئے گی اور تینوں دن بارش ہوئی تھی :laughing:
ہاں یہ توہم تو ہمارے ہاں بھی پایا جاتا ہے کہ ہانڈی چاٹنے والے کی شادی پہ موسلادھار بارش ہو گی۔
 
ایم اے راجا

محفلین
مجھے ان توہمات پر کچھ یقین نہیں مگر جیب یہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو کچھ ڈر لگتا ہےلیکن پھر اللہ کو یاد کرتا ہو لاحول پڑھتا ہوں تھوڑا بہت صدقہ خیرات کر دیتا ہوں اللہ بلائوں سے محفوظ رکھتا ہے
 
نوشاب

محفلین
ہمارے معاشرے میں بعض توہمات نے جڑیں اتنی گہری کر لی ہیں کہ آپ کچھ بھی کر لیں لوگ نہیں مانیں گے۔ مثلاّ :

--- میں طبی وجوہات کی بنا پر چھینک رہا ہوں اور برابر والا کہہ رہا ہے کہ کون یاد کر رہا ہے تمہیں جو اتنا چھینک رہے ہو۔

--- گھر کی دیوار پر کوا کائیں کائیں کر رہا ہے، بھوکا ہے، آنکھ بچا کر روٹی کا ٹکڑا اٹھا کر اڑنے کے چکر میں ہے اور گھر والے کہہ رہے ہیں کہ کوئی مہمان آئے گا۔ کوا نہ ہوا تار گھر والوں کا نمائیندہ ہو گیا۔

--- گلی میں سے گزرتے ہوئے آگے سے ایک بلی گزر گئی، اتفاق سے اس کا رنگ بھی کالا ہے، بس جی بدشگونی ہو گئی، ضرور کوئی مصیبت آئے گی۔

میں تو سچی بات ہے ان میں سے کسی کو بھی سچ نہیں سمجھتا۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے یا آپ کے اڑوس پڑوس میں ایس باتیں ہوتی ہیں۔ اگر ہوتی ہیں تو یہاں بتائیے تو۔
اچھا کالی بلیوں میں پتہ کیا توہم پایا جاتا ہے کہ جب کوئی انسان ان کا راستہ کاٹے گا تو ان کا پورا دن اچھا گزرے گا۔پیٹ بھر خوراک ملے گیاور بہترین نیند آئے گی۔
 
Top