کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

جیہ

لائبریرین
مجھے تو اس بیچارے کا حشر یاد آ رہا ہے جس نے کالج سے آتے ہوئے مجھے چھیڑنے کی کوشش کی تھی۔ اب بھی جب یاد کرتی ہوں اپنی جرآت پر حیرت ہوتی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
خیر ہسپتال پہنچانے والی تو کوئی بات نہیں تھی۔ البتہ میرا ایک سینڈل اس میں جان بحق ہو گیا تھا
 

مغزل

محفلین
میں‌یہی دیکھنے آیا تھا کہ جیہ اس لڑی میں‌کیا کررہی ہے ، پتہ چلا کہ چھیڑنے اور چھوڑنے کہ بحث چل رہی ہے ۔ خیر ، ہم گئے ، آمنہ جاگ گئی ہے ،
 
لیجئے حضرت جہاں پر چھیڑنے کی بات ہو
ہم وہاں پہنچا کیئے لیکن برائے گفت گو ۔۔!

میری زندگی چھیڑنے چھڑنے سے عبارت ہے ۔ بچپن میں سات برس کی عمر میں گلی کی خالہ کو چھیڑا جس کا واقعہ کچھ اس طرح کا ہے کہ ایک دن انہوں نے بڑی محبت سے پوچھا '' وے توں بندہ ایں کہ نائی ایں'' اس کا مفہوم سادہ اور سلیس اردو میں یہ بنتا ہے کہ تم آدمی ہو یا حجام تو میں نے سنی سنائی بات وہیں دہرا دی '' جی نائیاں دا جوائی آں'' یعنی حجاموں کا داماد ہوں ۔ تو ایک ساڑھے ڈھائی چھٹانک کا ہاتھ اڑتا ہوا ہماری کمر ناہنجار پر پڑا اور جوابی فقرے نے رہی سہی کسر نکال دی '' چل دفع ہو کنجرا ۔ نائیاں دیاں کڑیاں وادھو آئیاں نیں'' دفعان ہو جاؤ ناہنجار نائیوں کی لڑکیاں کوئی فالتو آئی ہوئی ہیں ۔ یاد رہے کہ خاتون محلے کےایک مشہور حجام کی نصف بہتر تھیں ۔ مزید قصص سے پھر کبھی روشناس کراؤں گا۔
 

dxbgraphics

محفلین
بال کی کھال ؟؟ سنا ہوا جملہ لگتا ہے:grin:
اور پھر تجسس تو ہر کسی کو ہوتا ہے پورا واقعہ سننے کو ۔ آدھا واقعہ ذہن کو الجھا دیتا ہے
 

جیہ

لائبریرین
آپ تو نا ہی سنائیں۔ غضب خدا کا۔۔۔۔ آپ سے تو کسی کو چھیڑنے کی امید ہی نہ تھی :(
 
جب بھی چھیڑا جسے بھی چھیڑا بچپن میں ہی چھیڑا ۔ جب سے عقل آئی کوشش ہمیشہ یہی کی کہ نہ چھیڑوں نہ چھڑوں اپنی دنیا میں مگن رہوں ویسے بھی بچپن کی یادیں تازہ کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ۔
 
Top