کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

تیشہ

محفلین
چھیڑ خانی مہذب قسم کی ہو تو اس کا اپنا ہی لطف ہے۔


بلکل :battingeyelashes: مجھے بھی یہی کہنا تھا مگر الفاظ سوجھُے نہیں ۔ بعض لوگوں کے لئے چھیڑ خانیاں انکے اپنی سوچ ، اور ذہنیت کے حساب سے ہوا کرتی ہیں جو کچھ کو پسند نہیں آتی ۔ جیسے کہ مجھے :battingeyelashes:
:chatterbox:
 

ماوراء

محفلین
آجکل پاکستان کے مردوں کی کیا صورتِ حال ہے؟ کیا انہوں نے گھورنا چھوڑ دیا ہے یا اب تک اس روایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں؟:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پوتڑوں کے بگڑے بھی کبھی سدھرے ہیں۔
اور وہ پاکستانی مرد ہی کیا جو گھور کر نہ دیکھے۔
تمہاری کس تاریخ کو روانگی ہے؟ اور ہاں رش والی جگہ پر نہیں جانا، ایسا نہ ہو ادھر ہی کوئی دھماکہ ہو جائے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، ایسا نہ کہیں۔۔!:( مجھے تو پہلے ہی گھورنے والوں کا سوچ سوچ کر بخار چڑھا ہوا ہے۔۔!
آپ خبریں سنتے رہنا تھا۔۔اگر اتوار کو کوئی خبر آئے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے نزدیک کوئی دھماکہ ہوا ہے تو میرے ایصالِ ثواب کے لیے تھریڈ یاد سے کھول دیجیے گا۔:grin:

سعود بھیا، کیا انڈیا میں بھی مرد عورتوں کو گھورتے ہیں؟
 
بٹیا میں اپنے اطراف میں کیا ہو رہا ہے اس پر اتنا غور نہیں کرتا۔ اس لئے مجھے خبر نہیں کہ ہندوستانی مردوں کی اکثریت عورتوں کو گھورتی ہے یا نہیں۔
 
امریکہ میں گھورنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بلکہ باوجود کوشش کے آنکھوں کی پاکیزگی مجروح ہونے سے نہیں بچ پاتی۔
 

dxbgraphics

محفلین
شمشاد بھائی، ایسا نہ کہیں۔۔!:( مجھے تو پہلے ہی گھورنے والوں کا سوچ سوچ کر بخار چڑھا ہوا ہے۔۔!
آپ خبریں سنتے رہنا تھا۔۔اگر اتوار کو کوئی خبر آئے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے نزدیک کوئی دھماکہ ہوا ہے تو میرے ایصالِ ثواب کے لیے تھریڈ یاد سے کھول دیجیے گا۔:grin:

سعود بھیا، کیا انڈیا میں بھی مرد عورتوں کو گھورتے ہیں؟

پاکستانی تو بہت ہی مہذب طریقے سے گھورتے ہیں۔ یہاں دوبئی میں تو کچھ عجیب گھورنا ہوتا ہے
 
Top