کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

جہانزیب

محفلین
میں نے کبھی خاص طور پر جا کر کسی کو نہیں چھیڑا، سب سے بڑی وجہ چھوٹے شہر میں رہنا ہے، جہاں ہر بندہ دوسرے بندے کو کہیں نہ کہیں سے ضرور جانتا ہے ۔ لیکن ایک دفعہ مجھ پر چھیڑنے کا الزام ضرور لگا ہے ۔ محفل پر پہلے بھی شروع میں ایک دفعہ لکھا تھا شاید ۔
ہوا یوں کہ میں ایک دفعہ بیمار پڑ گیا، میرا کزن اور میں ڈاکٹر کے کلینک میں گئے، میں اُس وقت نوویں یا دسویں جماعت میں پڑھتا تھا، اپنی باری کا انتظار کرتے وقت میرا سب سے اہم مشغلہ کلینک میں لگے مختلف بیماریوں کی علامات اور اُن سے تدارک کے طریقے والے اشتہارات پڑھنا تھا ۔ میں وہی پڑھتا پڑھتا خواتین کی انتظار گاہ میں چلا گیا، جہاں ایک برقعہ پوش خاتون بیٹھی ہوئی تھیں اور جہاں وہ بیٹھی تھیں عین اُس کے اوپر ایک عدد اشتہار بھی تھا، میں اتنا محو تھا کہ بالکل اُن کے سامنے کھڑا ہو کر اشتہار پڑھتا رہا اور وہ اُٹھ کر باہر نکل گئی ۔ تھوڑی دیر بعد میرا کزن وہاں اندر آیا اور مجھ سے پوچھنے لگا "توں اوس زنانی نوں کی آکھیا اے؟" میں ہکا بکا کہ کونسی عورت؟ تو وہ کہنے لگا کہ باہر اُس نے شور مچایا ہوا ہے کہ گھر میں ماں بہن نہیں ہیں، وغیرہ وغیرہ ۔ میں باہر نکلا تو دیکھا ایک عدد انکل ساتھ کھڑے تھے اُن کے، میں نے جا کر اُن سے کہا انکل میں نے تو اِن کو کچھ نہیں کہا، میں تو صرف اشتہار پڑھ رہا تھا ۔ تو انہوں نے مجھے کہا بیٹا خیر ہے، اس کا دماغ خراب ہے ۔
 

زینب

محفلین
پہلی دفعہ تمہاری بھابھی کو چھیڑا تھا، وہ بیوی کی صورت میں پلے پڑ گئی، اس کے بعد کبھی ہمت ہی نہیں ہوئی کسی کو چھیڑنے کی۔[/QUOTEہاہاہا


ہاہاہا بھائی جی 4 کی اجازت ہے آپ تو پہلی باری میں ہی ہار گئے:grin:کم از کم مجھے میرے "بھائی" سے ایسی امید تو نہیں تھی
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی دفعہ تمہاری بھابھی کو چھیڑا تھا، وہ بیوی کی صورت میں پلے پڑ گئی، اس کے بعد کبھی ہمت ہی نہیں ہوئی کسی کو چھیڑنے کی۔[/QUOTEہاہاہا


ہاہاہا بھائی جی 4 کی اجازت ہے آپ تو پہلی باری میں ہی ہار گئے:grin:کم از کم مجھے میرے "بھائی" سے ایسی امید تو نہیں تھی

اجازت تو خیر چار سے بھی زیادہ کی ہے، ہاں ایک وقت میں چار کو چھیڑ سکتے ہیں۔ لیکن اس مہنگائی کے دور میں ایک ہی بہت ہے۔
 

زیک

مسافر
انتظار تو اپ کا بھی ہو رہا تھا۔یہ اور بات کہ اپ "اپنے وقتوں"کے قصے بنا سنائے کنی کترا کے نکل جانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:grin:

قصے سنانا شروع کروں گا تو آپ کہیں گی کہ کیا باوا آدم کے زمانے کی باتینں کر رہا ہے۔ :cool:

ویسے لوٹس لیک سے اچھی یادیں وابستہ ہیں اور ٹیکسلا کے کھنڈرات بھی۔ ;)
 
Top