کیا اسلامی جمیعت طلبا دہشت گرد تنظیم ہے؟

x boy

محفلین
پاکستان میں ہوہی یہی رہا ہے جو امن کی بات کرے وہ غدار، جو غیروں کی بات کرے وہ امن پسند۔
کل ہی میں ٹی وی پر نیوز دیکھ رہا تھا جس میں اسلامی جمعیت طلباء نے ہاسٹل کی خراب حال کی اطلاع دی
اور کہا کہ اس میں جو لڑکیوں کا ہاسٹل ہے وہ لڑکوں سے پردہ نہیں ہے اس لئے یہ لڑکیوں کے لئے صحیح
نہیں ہے کیا یہ دہشت گردی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اتنے دنوں سے میڈیا پر خبریں آ رہی ہیں اور کچھ طلباء گرفتار بھی ہوئے ہیں۔ ان کی تصاویر بھی چھپ چکی ہیں۔
 
انکا کا موقف بھی تو سنیے، اور مجھے بتائے کہ جمعیت والے کیا کہہ رہے ہیں میں اس بات پر بالکل یقین نہیں کرتا کہ جو مسجدوں کو آباد کرتے ہیں وہ اساتذہ پر
ہاتھ اٹھائے، کیا وہ واقعی جمعیت والے تھے اگر تھے تو جمیعت والے خود ہی ان کو جمیعت سے برطرف کردینگے۔
 
جمعیت کی دہشت گردی کا تو الحمدللہ کبھی براہ راست سامنا نہیں کرنا پڑا البتہ کالج کے دور میں ان کی زبردستی کی ہڑتالوں کو ضرور بھگتنا پڑا۔ ہاں ایک بات ضرور ہے کہ جمیعت میں عسکریت پسندی کا عنصر خوب تھا اس کا مشاہدہ ضرور کیا۔
بتائیے پھر دہشت گردی کس کو کہتے ہیں؟
 
اوشو

لائبریرین
انکا کا موقف بھی تو سنیے، اور مجھے بتائے کہ جمعیت والے کیا کہہ رہے ہیں میں اس بات پر بالکل یقین نہیں کرتا کہ جو مسجدوں کو آباد کرتے ہیں وہ اساتذہ پر
ہاتھ اٹھائے، کیا وہ واقعی جمعیت والے تھے اگر تھے تو جمیعت والے خود ہی ان کو جمیعت سے برطرف کردینگے۔

جمیعت و جماعت کے بڑوں کی شہہ کی وجہ سے ہی تو ان کا اتنا "جھاکا" کھلا ہے۔ وہ ان کو برطرف کیا کریں گے۔
چور بھی کہے چور ، چور
 
بات ہی ختم کردی آپ نے ۔
جناب میرا خیال ہے کہ مجھے وہ بات بتانی چاہئے جس کا میں ذاتی طور پر گواہ ہوں۔ سنی سنائی باتیں تو بہت ہوتی ہیں البتہ زبان اور کانوں کے چسکے کے لئے ایک بات بتا دیتا ہوں جس کو افواہ نہیں کہ سکتے کیونکہ میرے ایک قریبی دوست نے جس والد پولیس میں ایک اعلی عہدے پر تھے اعتماد کے ساتھ بتائی کہ ایک دفعہ پولیس کو ایک بم ملا جسے ناکارہ کرنے کے لئے کھولنا ضروری تھا لیکن پولیس کے اہلکاروں سے وہ ناکارہ نہیں ہو رہا تھا۔ تو میرے دوست کے والد نے جمیعت کے ایک اعلی عہدے دار کو رازدارانہ طور پر بلایا جس نے اس بم کو کھول کر ناکارہ کر دیا۔ میں جمیعت کے اس عہدے دار کو دہشت گرد اس لئے نہیں کہ رہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس نے یہ ٹیکنیک روس کے خلاف افغان جہاد میں سیکھی ہو۔ (شک کا فائدہ دے رہا ہوں )۔
 
ظفری

میری پشت پر آج تک جمعیت کے تشد د کے نشانات موجود ہیں ۔ ( شک کا فائدہ دے رہا ہوں ۔ )
 
ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ نئے قانون کے مطابق زبردستی ہڑتال کرانا بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو جمیعت اور ایم کیو ایم بلا شک و شبہ دہشت گرد ہیں۔
بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔۔۔ خیر ہم چلے کہ رات بیت چکی ۔ ہمارے لیئے دعا کیجئے گا ۔
 
Top