مہدی نقوی حجاز
محفلین
جناب ہمیں تو کالج میں صبح کلاس سے پہلے ڈنڈے کے زور پر قرآن تک پڑھایا گیا ہے!
بات کو آگے بڑھانے کے لئے سپر دھشت گرد کی دھشت دکھارہا ہوںحضور اس کی اس دھاگے میں کیا حیثیت ہے؟
imzeee اپنا تعارف تو دیں۔میں چونکہ خود جمعیت کا حصہ رہ چکا ہوں اس لیے بغیر کسی بحث و تمحیص کے یہ کہوں گا کہ:
1 - جمعیت والوں نے خود کو یا اپنے سے منسلک لوگوں کا کبھی بھی فرشتہ ہونے کا دعوی نہیں کیا۔
2 - زیادہ تر انفرادی واقعات بیان کر کے جمعیت کو ایک منفی تنظیم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بطور تنظیم جمعیت کا کردار انتہائی مثبت اور تعمیری ہے۔ انفرادی معاملات میں غلطیاں کوتاہیاں کس نے نہیں ہوتیں؟ کم از کم جمعیت کسی کی ایجنٹ نہیں ہے۔ ورنہ ہمارے ایسے لیڈران بھی پائے جاتے ہیں جو غیر ملکی حکومتوں کو خط لکھ کر پاکستان میں جاسوسی کی پیشکش کرتے ہیں اور بالفعل ان کے جاسوس کا کردار ہی ادا کرتے ہیں۔
3 - جمعیت میں میرے جیسے کمزور علم اور کردار کے لوگ شامل ہوتے ہیں اور جمعیت کے ماحول میں اپنے علم میں اضافہ کرتے ہیں اور اپنے کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
4 - بعض لوگوں نے مشرقی پاکستان میں البدر اور الشمس کےشاندار کردار کو گہنانے کی کوشش کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ یا تو لاعلمی ہے یا پاکستان دشمنی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ البدر اور الشمس کے افراد نے پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑی۔ بھارتی ایجنٹوں کو یہ بتا دیا کہ ساری بنگالی قوم بکاؤ نہیں ہے۔ مکتی باہنی جو کہ ایک مسلح گوریلا تنظیم تھی کا ہر سطح پر مقابلہ کیا۔
کوئی بھی دوست جمعیت کے بارے میں بات چیت کرنا چاہیں تو میں حاضر ہوں۔۔
ابھی بھی کچھ شتر مرغ ہیں جو ریت میں سر دبائے بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔کیا اب بھی کسی کو شک رہ گیا ہے