کیا آپ امریکی شہریت کیلئے ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں؟۔۔۔۔۔۔

اے خان

محفلین
عوام حکومت کے غلط کاموں کے خلاف متحد ہوجائیں۔۔۔
صحیح کام وہ خود بخود کرنے لگیں گے!!!
FB_IMG_1480578375898_zpsglr9cvz7.jpg
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

آپ ٹیکس دیتے ہیں بدلے میں حکومت آپ کو سہولتیں دیتی ہے. یہاں پاکستان میں میں بھی سہولتیں دیتی ہے. پر وہ معیار نہیں جو ناروے جیسے ملکوں میں ہے.

کیا آپ ٹیکس پیئر ہیں؟ ہاں یا نہ!

اگر ہاں تو مثلاً کونسی سہولتیں؟
جاب چوٹ جائے اور اس پر ٹیکس پیئر کو جب وہ نئی جاب تلاش کر رہا ہے تو اس دوران اس کی فیملی کو سپورٹ کرتی ہے جیسے گھر کا کرایہ اور گھر کا ٹیکس، اس کی فمیلی کے تمام اخراجات جیسے فوڈ، یوٹیلیٹی بلز، جاب تلاش کرنے کے دوران نئی جاب پر انٹرویو کے لئے ٹریولز الاؤنسیز وغیرہ یہ سب ادا کرتی ہے۔

اور اگر نہ تو خاموشی بہتر ہے۔

پاکستان میں تو بچے کی پیدائش پر سرٹیفکیٹ نہیں بنتا جو اس کا حق ہے جب تک گوسٹ رقم نہ دی جائے۔

والسلام
 
پاکستان میں تو بچے کی پیدائش پر سرٹیفکیٹ نہیں بنتا جو اس کا حق ہے جب تک گوسٹ رقم نہ دی جائے۔
میرے چار بچے ہیں اور سب کے اصلی ب فارم بنے ہوئے ہیں اور بغیر کسی گھوسٹ رقم کے۔ آپ ناجانے ایسی سویپنگ سٹیٹمنٹ کیوں دیتے ہیں ؟
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

میرے چار بچے ہیں اور سب کے اصلی ب فارم بنے ہوئے ہیں اور بغیر کسی گھوسٹ رقم کے۔ آپ ناجانے ایسی سویپنگ سٹیٹمنٹ کیوں دیتے ہیں؟

میری ایسی سٹیٹمنٹس خیالی نہیں اور نہ ہی کہیں پڑھ کے دی جاتی ہیں، یہاں بہت سے ایسے بھی ہیں جو اس بات کو جانتے ہیں کہ کوئی بھی کام بنا بیک ڈور کے نہیں ہوتا پھر بھی یہاں وزٹ کریں۔ ہو سکے تو کونسل آفس یا نادرا آفس چلے جائیں ایک چکر لگا کر وہاں لوگوں سے جانیں جو سارا دن لائنوں میں لگے رہتے ہیں اور بیک ڈور والے دو منٹس میں کام کروا کے گھر چلے جاتے ہیں۔ سمائل!

والسلام
 
کوئی بھی کام بنا بیک ڈور کے نہیں ہوتا
میں اس سے پھر متفق نہیں ہوں۔ لیکن شاید آپ اور آپ کے احباب کا واسطہ انھی بیک ڈور والے طریقہ کار سے رہا ہے۔
ہو سکے تو کونسل آفس یا نادرا آفس چلے جائیں ایک چکر لگا کر وہاں لوگوں سے جانیں جو سارا دن لائنوں میں لگے رہتے ہیں اور بیک ڈور والے دو منٹس میں کام کروا کے گھر چلے جاتے ہیں۔ سمائل!

میں اپنے ذاتی تجربات بیان کرتا ہوں۔
میرے چاروں بچوں کے 'ب' فارم تین مختلف یونین کونسل سے بنے ہیں۔ طریقہ کار کے مطابق ہسپتال سے ملی برتھ سلپ، اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور کونسل آفس سے ملے فارم کو پُر کروا کر جمع کروائے اور ٹھیک چار سے پانچ دن بعد کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ مل گئے بغیر کسی گھوسٹ رقم کی ادائیگی کے۔ انھی برتھ سرٹیفکیٹ کو لیکر نادرا آفس جاتا رہا ہوں اور ہر بار پہلے ہی دن رجسٹریشن بھی ہوتی رہی ہے اور تین ہفتوں بعد نیا ب فارم بھی مل جاتا رہا ہے۔

تین بار پاسپورٹ بنوایا ہے، نا کہیں فالتو رقم دی اور نا کسی نے مانگی۔

ڈرائیونگ لائیسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ دونوں ٹیسٹ پاس کر کے اور سرکاری فیس کی ادائیگی کے بعد ایک ہفتے کے اندر مل گئے۔

تقریباً پندرہ سال پہلے جب اپنا گھر بنایا تو بجلی میٹر اور گیس میٹر کی فائلیں تیار کروا کر جمع کروائیں۔ بجلی کنکشن دو ہفتوں میں اور گیس کنکشن پانچ ماہ بعد مل گیا۔ کوئی اضافی رقم نہیں دی۔

پی ٹی سی ایل فون کو لگے ناجانے کتنے سال ہوئے اس دوران تین بار گھر تبدیل کیا۔ ہر بار صرف درخواست دے کر نئی جگہ پر منتقل کروایا۔ اب جس گھر میں رہ رہا ہوں وہ اس نمبر والی ایکسچینج کے علاقے میں بھی نہیں تھا لیکن پھر بھی تین ماہ کے اندر اندر وہ نمبر نئی ایکسچینج پر منتقل ہوا اور خود ہی لگا بھی گئے۔

نیا گھر جس علاقے میں بنایا تھا وہاں اس وقت آبادی بہت زیادہ نہیں تھی اور سیوریج کا نظام بھی نہیں تھا۔ کچھ ہمسائیوں کے ساتھ مل کر بلدیہ کو صرف ایک درخواست دی اور بعد میں دو یا تین چکر لگائے۔ اگلے مالی سال میں نا صرف میری گلی بلکہ اردگرد کی گلیوں میں بھی سیوریج کے پائپ ڈالے گئے اور ساتھ ہی دس انچ کنکریٹ کی پختہ گلی بھی ۔

یقیناً سب کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہو گا لیکن آپ کے مراسلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ برا ہے اور کوئی کام سیدھا نہیں ہو سکتا۔

بات یہ ہے کہ آبادی بے تحاشہ ہے اور سہولیاتی مراکز کم ہیں اور پھر ہر کام کا ایک سرکاری طریقہ کار ہوتا ہے۔ میرے اپنے مشاہدے کے مطابق بیک ڈور وہی لوگ استعمال کرتے ہیں جو لائینوں میں کھڑا ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں یا انھوں نے طریقہ کار سے ہٹ کر کام کروانا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں جعلی کام کروانے والے بھی بیک ڈور ڈھونڈتے ہیں۔
 

اے خان

محفلین
پاکستان میں تو بچے کی پیدائش پر سرٹیفکیٹ نہیں بنتا جو اس کا حق ہے جب تک گوسٹ رقم نہ دی جائے۔
ہمارا علاقہ صوابی بھی پاکستان کا علاقہ ہے.170 روپے میں بن جاتا ہے.دو دن کے اندر اگر رش نہ ہو تو اس وقت بھی بن سکتا ہے
 
اگر آپ خود بیک ڈور استعمال کرنا نہیں چاہیں گے تو بغیر بیک ڈور کے بھی کام ہو جاتا ہے. میں نے دو بچوں کی رجسٹریشن کروائی ہے. کوئی اضافی رقم نہیں دینی پڑی.
بیٹی کی دفعہ رجسٹریشن کروانے میں تاخیر ہو گئی تھی. تو یونین کونسل آفس والوں نے کہا کہ کچہری جا کر مجسٹریٹ سے اجازت نامہ لانا ہو گا لیٹ انٹری کے لئے. ورنہ آپ تاریخِ پیدائش ابھی کی لکھوا لیں اور اتنے پیسے دے دیں. میں نے کہا کہ آپ مجھے نو انٹری سرٹیفیکٹ دے دیں، میں مجسٹریٹ سے اجازت نامہ لے آتا ہوں. اور لیٹ انٹری کے گورنمنٹ کے طے شدہ جرمانہ کے علاوہ ایک روپیہ اضافی نہیں دینا پڑا.
بیٹے کی دفعہ وقت پر رجسٹریشن کروائی. ایک روپیہ اضافی نہیں دینا پڑا. اور نہ ہی کسی سفارش کی ضرورت پیش آئی.
ب فارم کے لئے نادرا آفس میں بھی سارا کام بغیر کوئی اضافی رقم دیے اور بغیر کسی سفارش کے ہوئے.
 
میرے اپنے مشاہدے کے مطابق بیک ڈور وہی لوگ استعمال کرتے ہیں جو لائینوں میں کھڑا ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں یا انھوں نے طریقہ کار سے ہٹ کر کام کروانا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں جعلی کام کروانے والے بھی بیک ڈور ڈھونڈتے ہیں۔
بالکل متفق.
 

اے خان

محفلین
السلام علیکم



کیا آپ ٹیکس پیئر ہیں؟ ہاں یا نہ!

اگر ہاں تو مثلاً کونسی سہولتیں؟
جاب چوٹ جائے اور اس پر ٹیکس پیئر کو جب وہ نئی جاب تلاش کر رہا ہے تو اس دوران اس کی فیملی کو سپورٹ کرتی ہے جیسے گھر کا کرایہ اور گھر کا ٹیکس، اس کی فمیلی کے تمام اخراجات جیسے فوڈ، یوٹیلیٹی بلز، جاب تلاش کرنے کے دوران نئی جاب پر انٹرویو کے لئے ٹریولز الاؤنسیز وغیرہ یہ سب ادا کرتی ہے۔

اور اگر نہ تو خاموشی بہتر ہے۔

پاکستان میں تو بچے کی پیدائش پر سرٹیفکیٹ نہیں بنتا جو اس کا حق ہے جب تک گوسٹ رقم نہ دی جائے۔

والسلام
پاکستان کے سارے عوام ٹیکس دیتے ہیں. سارے عوام میں ہم بھی شامل ہے
 
Top