کیا بچوں کی امی کو اپنے کاروبار کی مشکلات کے بارے میں بتانا چاھئیے ؟ قسط نمبر 1

کیا گھر والی کو اپنے کاروبار یا کام کے بارے میں بتانا چاھئیے اُس سے مشورے لینے چاھئیں یا اُن کو یہ سب بتانا صرف اُن کی ٹینشن میں اضافہ کرنا ہے آپ کی کیا رائے ہے اِس بارے میں چلیں ایک کہانی شئیر کرتا چلوں آپ کے ساتھ
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک شخص نے ایک بلند عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی اس اقدام خودکشی کی وجہ کیا تھی ؟ صرف یہ کہ وہ زندگی سے بیزار ہوگیا تھا ۔
مگر اس کے زندگی سے بیزار ہوجانے کی وجہ بڑی عجیب تھی ۔ خوف اور تشویش کی وجہ دنیا اسکی آنکھوں میں اندھیر ہوگئی تھی ۔
اس کی تفصیل بیان طلب ہے اس لیے آپ تھوڑے صبر سے ذیل کی سطور بڑے غور سے پڑھنی پڑیں گی۔
وہ ایک بہت بڑا تاجر تھا۔ اس کا کاروبار بہت وسیع تھا۔ اِس کی آمدنی وافر تھی۔ وہ سچ مچ روپے میں کھیلا کرتا تھا ۔ لوگ اس کی قسمت پر رشک کرتے تھے ۔ مگر اچانک اس کا یہ ترقی یافتہ کاروبار بیٹھ گیا ۔ اسے نفع کی بجائے نقصان ہونے لگا۔ دیکھتے دیکھتے اس کی مالی حالت بگڑ گئی۔
کاروبار میں واجبات ہی نہیں قرضے بھی ہوتے ہیں ۔وہ لوگ جن کی رقمیں اس کے ذمے نکلتی تھیں شکاری کتوں کی طرح اس کے پیچھے لگ گئے مگرجیسا کے دنیا کا دستور ہے وہ لوگ جو اس کے مقروض تھے غائب ہوگئے ۔
اسے تمام مصیبتوں میں جو مصیبت سب زیادہ تکلیف دہ معلوم ہوئی وہ بینکوں سے لیے ہوئے قرضوں کی ادائیگی تھی۔ کیوں کہ انھیں ادا کرنے کی کوئی صورت نظر نہ آرہی تھی لیکن اس سے بھی دلدوز تکلیف ایک اور تھی ۔ وہ اس آفت کی چوٹ اپنی شریکِ زندگی کے دل پر نہ لگانی چاہتا تھا جو اس کے لیے دنیا کی محبوب ترین ہستی تھی ۔ لیکن یہ چوٹ لگ کر رہنی تھی کیوں کہ اسے جلد یا بدیر اپنے شوہر کے حالات کا پتہ چل جانا تھا ۔
اس اندیشے اور تشویش نے اُس کا ذہنی توازن درہم برہم کردیا اور وہ اپنی ہی دکان کی عمارت کی پانچویں منزل سے نیچے کُود پڑا تاکہ اس طرح جان دے کر اپنا خاتمہ کرلے ۔ مگر ایک عجیب اتفاق سے پھر بھی زندہ رہا۔
اس وقت جب اس نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگائی عمارت کی پہلی منزل میں ایک شامیانہ نصب تھا ۔ وہ اس شامیانے پر گِرا۔ شامیانہ پھٹ تو گیا مگر اس شخص کو زمین پر گرنے سے روک لیا۔ وہ نیچے کی طرف جانے کے بجائے۔
(جاری ہے)
 
آخری تدوین:
کیا گھر والی کو اپنے کاروبار یا کام کے بارے میں بتانا چاھئیے اُس سے مشورے لینے چاھئیں یا اُن کو یہ سب بتانا صرف اُن کی ٹینشن میں اضافہ کرنا ہے آپ کی کیا رائے ہے اِس بارے میں
گھر والی سے مراد اگر منکوحہ ہے تو ضرور بتائیں، لیکن اگر مراد گھر کی ماسی ہے تو ہرگز یہ غلطی نہ کریں۔
 
کیا گھر والی کو اپنے کاروبار یا کام کے بارے میں بتانا چاھئیے اُس سے مشورے لینے چاھئیں یا اُن کو یہ سب بتانا صرف اُن کی ٹینشن میں اضافہ کرنا ہے آپ کی کیا رائے ہے اِس بارے میں
آپ کا نہ بتانا ضرور ان کی ٹینشن میں اضافہ کر سکتا ہے۔
بلکہ مشورہ لینے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ البتہ اس مشورہ پر عمل سے گریز زیادہ بہتر فیصلہ ہو گا۔
 

فاخر رضا

محفلین
بھائی کوئی صاحب منکوحہ کا مذکر بتا دیں اور یہ بھی کہ کیا آپ نہیں چاہیں گے کہ آپ کی بیگم آپ کو اپنے کاروبار کے بارے میں بتائے. اگر ہاں تو آپ بھی بتا دیں. میں اپنے مریضوں کے بارے میں نہیں بتاتا کیوں کہ یہ طبی اخلاقیات کے خلاف ہے
 

ہادیہ

محفلین
آپ کا نہ بتانا ضرور ان کی ٹینشن میں اضافہ کر سکتا ہے۔
بلکہ مشورہ لینے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ البتہ اس مشورہ پر عمل سے گریز زیادہ بہتر فیصلہ ہو گا۔
تابش بھائی آپ نے بول تو دیا ہے کہ مشورہ سے گریز کریں اب آپ پر اردو ویب کی خواتین کی جانب سے حملہ ہوسکتا ہے اپنے گرد حصار بنالیں :beating:
 

ہادیہ

محفلین

زیک

مسافر
کیا گھر والی کو اپنے کاروبار یا کام کے بارے میں بتانا چاھئیے اُس سے مشورے لینے چاھئیں یا اُن کو یہ سب بتانا صرف اُن کی ٹینشن میں اضافہ کرنا ہے آپ کی کیا رائے ہے اِس بارے میں
گھر والی سے کیا مراد ہے؟ اسے گھر میں کیوں بند کر رکھا ہے؟
 
Top