کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کچھ پک تو رہا ہے، پتہ نہیں کیا پک رہا ہے؟ جب پک کر آئے گا تبھی بتا سکوں گا کہ کیا کھانے لگا ہوں۔
 

حجاب

محفلین
فروٹ چاٹ ، چکن اور آلو کے پکوڑے ، دہی بڑے اور جوس۔
ماوراء افطار کے بعد تم نے پکوڑے فرائی کرتے ہوئے چُھن مُن جو فون پر سنائی آئل کی تو پھر سے دل چاہ گیا تھا پکوڑے چکھنے کو :) تمہارا موبائل کڑھائی میں گِر جاتا تو;)
 

ماوراء

محفلین
فروٹ چاٹ ، چکن اور آلو کے پکوڑے ، دہی بڑے اور جوس۔
ماوراء افطار کے بعد تم نے پکوڑے فرائی کرتے ہوئے چُھن مُن جو فون پر سنائی آئل کی تو پھر سے دل چاہ گیا تھا پکوڑے چکھنے کو :) تمہارا موبائل کڑھائی میں گِر جاتا تو;)

تم نے کہا تھا نا کہ پکوڑے بناتے ہوئے مجھے یاد کرنا۔ تو بس میں نے پکوڑے بنائے تو امن اور تم یاد آ گئیں۔ پھر اسی وقت مجھے خیال آیا کہ تمھیں کال کرتی ہوں۔ شکر ہے تمھیں آواز آ گئی تھی۔ میں نے کڑاہی کے اندر موبائل کیا تھا۔ تمھیں آواز سنانے کے لیے۔ اور بھاپ سے سارا گیلا ہو گیا تھا:grin: لیکن کچھ ہوا نہیں اسے۔ اگر گر جاتا تو آئندہ میں نے تمھیں کبھی کال نہیں کرنی تھی-:p
امن کی بتائی ہوئی ترکیب کے پکوڑے بنائے تھے بہت زبردست بنے تھے۔ اور عید پر انشاءاللہ تمھاری بتائی ہوئی ترکیب "لبِ شیریں" بنا رہی ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
:grin: ایسے نا کیا کرو کسی دن کڑاہی میں بھی جاگرے گا ۔ ۔ میری سس باتھروم سے یوز کررہی تھیں ، اک ساتھ کئی کام اور ساتھ موبائل پر باتیں ۔۔ باتھ روم کی صفائی کرتے کرتے موبائل فلش میں جاگرا ۔۔ ۔ اور خراب ہوا ۔ ۔
zzzbbbbnnnn.gif


تمھارا بھی کسی دن ایسے ہی کڑاہی میں جاگرنا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تفصیل بھی لکھیں :
جوس کس کا تھا؟
سموسے آلو کے تھے یا قیمے والے؟
بریانی کون سی تھی؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں ایسے لکھا کریں۔

قیمے والے سموسے نہیں ملتے کیا؟

اور تراویح کتنی پڑھاتے ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
قیمے والے بھی ملتے ہیں پر ہمارے کک بھائی ذرا سادہ لوح (کنجوس) ہیں، آلو والے سموسوں پر ہی ٹرخا دیتے ہیں:(
تراویح تو 20 ہی پڑھاتے ہیں باقی پڑھنے والوں پر منحصر ھے بیس پڑھیں یا آٹھ ;)
 

ظفری

لائبریرین
آج میں نے جو بھی کھایا ، سچی مجھے نہیں معلوم کہ کیا کھایا ۔۔۔ کہ پڑوسن سے پوچھا ہی نہیں جو تم کھلا رہی ہو بھلا کیا نام ہے اس کا ۔ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top