کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
خدا خدا کر کے افطاری کا وقت قریب آیا اب چلے ہم اپنی لیبارٹری(کچن) میں کچھ الٹا سیدھا پکانے۔
کاش یہ کام بھی سیکھا ہوتا تو آج اتنی قسم پرسی کی حالت میں نہ ہوتے ہم:confused:
ویسے اس ضمن میں بھی فورم پر مدد مہیا کی جانی چاہیئے۔ میں نے کچن کانر والا دھاگہ بھی چیک کیا تھا مگر کچھ خاص افاقہ نہیں ہوا۔

کوئی ھے اللہ کا پیارا جو اللہ کے نام پے ایک بھوکے کو افطاری کروائے؟؟؟؟:(؟؟؟؟
 

سارہ خان

محفلین
سہری میں کباب پراٹھا اور پھینی کھائی تھی ۔۔ افطاری میں ابھی چھولے ۔۔ دہی بڑے ۔۔ فروٹ چاٹ ۔۔ پکوڑے بنانے کا ارادہ ہے ۔۔

کسی کو کھانے ہوں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خود بنا کر کھا لیں ۔۔:tounge:
 

شمشاد

لائبریرین
رناں والیاں دے پکے نے پراؤنٹھے
تے چھڑیاں دی دال نہ گلے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ذرا چائے بنا لاؤں اپنے لئے، جس نے پینی ہے وہ خود بنا کر پی لے۔ ;)
 

حسن علوی

محفلین
آج صبح سحری کے لیئے آنکھ نہ کھل سکی اور ایسے ہی روزہ رکھ لیا اللہ خیر ہی کرے ابھی تو پورے 10 گھنٹے باقی ہیں:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
الارم لگا کر سویا کریں ناں، یا سویا ہی نہ کریں، سیدھا سیدھا سحری کر کے سویا کریں۔
 

حسن علوی

محفلین
ایسا پہلی بار ہوا ھے، پاکستان میں تو بے فکر ہو کر سویا کرتے تھے۔ اب شاید میں بڑا ہو گیا ہوں اب خود ہی اٹھنا پڑے گا کیونکہ مجھے اٹھانے کےلیئے یہاں امی نہیں آسکتیں۔

افطاری میں اب تھوڑا ہی وقت باقی ھے، یہ ایک اچھی خبر ھے:)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک نہ ایک دن تو بڑا ہونا ہی ہے۔ بہتر ہے جتنی جلدی ہو جائیں۔

آج افطاری میں کیا کچھ ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top